مبارکباد شمشاد بھائی

نایاب

لائبریرین
یہ کس "شمشاد بھائی" کی بات کر رہے ہیں؟

میری شادی کو تو بارہ برس نہیں ہوئے؟

آج ہی گھر جا کر نکاح نامہ دیکھوں گا۔
ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھ
شمشاد بھائی آپ کی یہ پوسٹ پڑھتے ہوئے آپ کے چہرے کے تاثرات
جو خیال میں مجسم ہوئے بے پناہ قہقہوں کا سبب بن گئے ۔
اللہ تعالی سدا آپ اور آپ کے گلشن پر مہربان رہے آمین
 
زلفی شاہ

لائبریرین
سمجھ نہیں آرہی کہ شمشاد بھائی شادی کی مبارکباد سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟ہم مبارکباد نہیں دے رہے کیونکہ ہم شمشاد بھائی کی ناراضگی مول لینے کا رسک نہیں لینا چاہتے۔
 
مقدس

لائبریرین
زلفی بھیا آپ مبارک باد نہ دے کر شمشاد بھیا کو خفا کر رہے ہیں
چلیں شاباش جلدی سے دیں مبارک
 
زلفی شاہ

لائبریرین
زلفی بھیا آپ مبارک باد نہ دے کر شمشاد بھیا کو خفا کر رہے ہیں
چلیں شاباش جلدی سے دیں مبارک
بہنا سلام ، میں نے تو شمشاد بھائی کی ناراضگی سے بچنے کے لئے ایسا کیا ہے۔ اگر آپ کہتی ہیں تو میں مبارکباد پیش کر دیتا ہوں۔ لیکن نتائج کی ذمہ داری آپ پر ہوگی۔ مبارکباد شمشاد بھائی۔
 
مقدس

لائبریرین
بہنا سلام ، میں نے تو شمشاد بھائی کی ناراضگی سے بچنے کے لئے ایسا کیا ہے۔ اگر آپ کہتی ہیں تو میں مبارکباد پیش کر دیتا ہوں۔ لیکن نتائج کی ذمہ داری آپ پر ہوگی۔ مبارکباد شمشاد بھائی۔
وعلیکم السلام بھیا
اتنے دنوں بعد آج آپ کو دیکھا۔۔ گھر مین سب اچھے ہیں ناں
ویسے شمشاد بھیا مجھے کچھ نہیں کہتے میں ان کی لاڈلی بہن ہوں
 
نایاب

لائبریرین
چائے کی پیالی پوشم پوش ۔
بنگلے کا تالا ٹوٹ گیا
سو روپے کی گھڑی چرائی
اب تو دولہا پکڑا گیا۔:laugh:

واہہہہہہہہہ
کیا گیت گایا ہے آپ نے
دکھ سکھ خوش غم سب سانجھے چوہدری صاحب
اور ہم تو خوشی منانے کا کوئی پل نہیں گنواتے ۔
آپکا شکریہ کہ آپ کی خبر سے آج کیک پر کیک کھانے کو ملا ۔

ww.gif
 
شمشاد

لائبریرین
میں نے پہلے ہی لکھ دیا ہے کہ مبارکیں وصول کرنے میں کوئی حرج نہیں، لیکن حق بحقدار رسید ہونا چاہیے۔

ایسا نہ ہو کہ اصلی حقدار دیکھتا رہ جائے۔
 
سید زبیر

محفلین
سمجھ میں نہیں آرہا ، اپنی احمقانہ حرکت پر کس سے معذرت طلب کروں ۔زیادہ بولنے کا یہی نتیجہ ہوتا ہے وارث بھائی پہے تو آپ مبارکباد قبول کریں اور ڈھیر ساری دعاوں کے ساتھ اور اب شمشاد بھائی آپ کی مبارباد جمع ہوگئی وقت آنے پر مع منافع انشا اللہ ادا کردونگا ۔اور اس مضحکہ خیزصورت بن جانے پر محفلین سے معذرت
 
نیلم

محفلین
کوئی بات نہیں آپ فکر نہ کریں .شادی کی 12 سالگرہ نہ سہی .شادی شدہ ہونے کی ہی مبارک باد وصول کر لیں گے شمشاد بھائی.
 
شمشاد

لائبریرین
سمجھ میں نہیں آرہا ، اپنی احمقانہ حرکت پر کس سے معذرت طلب کروں ۔زیادہ بولنے کا یہی نتیجہ ہوتا ہے وارث بھائی پہے تو آپ مبارکباد قبول کریں اور ڈھیر ساری دعاوں کے ساتھ اور اب شمشاد بھائی آپ کی مبارباد جمع ہوگئی وقت آنے پر مع منافع انشا اللہ ادا کردونگا ۔اور اس مضحکہ خیزصورت بن جانے پر محفلین سے معذرت

آپ بالکل بھی فکر نہ کریں۔ دوستوں کی محفل میں ایسی غلط فہمی ہو ہی جاتی ہے۔

اب وارث بھائی کو دل کی گہرائیوں سے شادی کی درجن بھر سالگرہ کی مبارک قبول ہو۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ شادی کی ایسی درجنوں در درجنوں سالگرہیں عطا فرمائے۔
 
Top