انٹرویو شمشاد لالہ :)

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی پاکستان کے حالات کیسے درست ہو سکتے ہیں ۔
مفصل جواب کی توقع ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
نایاب بھائی پاکستان کے موجودہ حالات ایسی ڈگر پر پہنچ چکے ہیں جنہیں ٹھیک ہونے میں بہت زیادہ وقت درکار ہے۔ پاکستان کو مخلص اور سچی قیادت کی ضرورت ہے جو کہ ملنی بہت مشکل ہے۔
تمام کے تمام سیاستدان پاکستان کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔ عوام کی کسی کو کوئی پرواہ نہیں۔
وہ وقت دور نہیں جب عوام ملزمان کو خود ہی سزا دینے پر مجبور ہوں گے کہ پولیس پر سے اعتبار اٹھ چکا ہے اور عدالتوں کا حال سب پر عیاں ہے۔
موجودہ قیادت نے بڑے دعوے کیے تھے کہ کشکول توڑ دیں گے لیکن انہوں نے تو گزشتہ حکومتوں کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے قرضے لینے میں۔

ایسے میں ایک انقلاب کی ضرورت ہے، ایک سچے اور مخلص ڈکٹیٹر کی ضرورت ہے جو اس ڈولتی ہوئی کشتی کو پار لگا سکے۔
 
نایاب

لائبریرین
عینی بچہ وہ تو تمہاری چلبلی باتیں سُننے کو تمہارے ساتھ ایسی باتیں کرتے ہیں۔ ورنہ چھوٹی بہنیں اور بیٹیاں تو ہوتی ہی تعریف کے قابل ہیں بھلے سے وہ کچھ بھی کہیں اور کچھ بھی کریں۔
شمشاد بھائی کہیں میری کوئی بات تو ناگوار نہیں گزری عینی بٹیا کو ۔۔۔
اگر ایسا ہے ۔ تو دلی معذرت ۔
بہت دعا کہ سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں سب بیٹیاں سب بہنیں ۔۔۔۔۔آمین
 
نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی پاکستان کے موجودہ حالات ایسی ڈگر پر پہنچ چکے ہیں جنہیں ٹھیک ہونے میں بہت زیادہ وقت درکار ہے۔ پاکستان کو مخلص اور سچی قیادت کی ضرورت ہے جو کہ ملنی بہت مشکل ہے۔
تمام کے تمام سیاستدان پاکستان کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔ عوام کی کسی کو کوئی پرواہ نہیں۔
وہ وقت دور نہیں جب عوام ملزمان کو خود ہی سزا دینے پر مجبور ہوں گے کہ پولیس پر سے اعتبار اٹھ چکا ہے اور عدالتوں کا حال سب پر عیاں ہے۔
موجودہ قیادت نے بڑے دعوے کیے تھے کہ کشکول توڑ دیں گے لیکن انہوں نے تو گزشتہ حکومتوں کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے قرضے لینے میں۔

ایسے میں ایک انقلاب کی ضرورت ہے، ایک سچے اور مخلص ڈکٹیٹر کی ضرورت ہے جو اس ڈولتی ہوئی کشتی کو پار لگا سکے۔
یعنی اک مخلص مارشل لاء ہی پاکستان کو سدھارنے کی کوشش کر سکتا ہے ۔
کیا سمجھتے ہیں کیسا انقلاب پاکستان کے در پہ دستک دے رہا ہے ؟؟؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
ابھی تو انقلاب دور دور تک نظر نہیں آتا اور اس کی وجہ موجودہ اور گزشتہ قیادتوں میں ہم آہنگی اور ملی بھگت ہے۔ مزید یہ کہ فوج بھی انہی کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔

ویسے بھی میں مارشل لاء کے حق میں نہیں ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی کہیں میری کوئی بات تو ناگوار نہیں گزری عینی بٹیا کو ۔۔۔
اگر ایسا ہے ۔ تو دلی معذرت ۔
بہت دعا کہ سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں سب بیٹیاں سب بہنیں ۔۔۔ ۔۔آمین
عینی شاہ بٹیا بہت بہت اچھی ہے۔ اسے ہماری باتیں بھلے کاہے کو ناگوار گزریں گی۔
 
عینی شاہ

محفلین
شمشاد بھائی کہیں میری کوئی بات تو ناگوار نہیں گزری عینی بٹیا کو ۔۔۔
اگر ایسا ہے ۔ تو دلی معذرت ۔
بہت دعا کہ سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں سب بیٹیاں سب بہنیں ۔۔۔ ۔۔آمین
بلکل نہیں انکل اپ تو اچھی باتیں کرتے ہیں :)
 
نایاب

لائبریرین

زبیر مرزا

محفلین
اچھا کیا انٹرویوکے عنوان میں شمشادلالہ لکھ دیا ورنہ پھر کوئی کاشف اکرم وارثی صرف شمشاد دیکھ کر
انٹرویوپڑھنے بیٹھ جاتا اور مایوس ہوکے بھاگ نکلتا :)
 
جاسمن

لائبریرین
شمشاد ىهائ کe بارe مین میری اپنی را e بهی یهی ه e . الله آپ کو آسانیان عطا فرما e . آمین. [ آپ خود بهی لوگون کو آسانیان دیتe هین.]
 
Top