انٹرویو شمشاد لالہ :)

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ویسے تو محفل پر سب ہی بہت اچھے ہیں ، سب کا رویہ تہذیب دار ہیں، سب ہی عزت دیتے ہیں ، لیکن ابھی میں بتانے والی ہوں اپنی سب سے فیورٹ پرسنلٹی کے بارے میں ، وہ ایک بھی ہو سکتی ہے ایک سے زیادہ بھی :) لیکن نہیں ابھی میں صرف ایک ہی پرسنیلٹی کے بارے میں آپ کو بتاتی ہوں ،
لہجے میں اس قدر شفقت ہے کہ بندہ ایک بار سوچتا ہے
"ہاں دنیا میں اچھے لوگوں کی کمی نہیں "
سادہ سا انداز ہے ،نارمل سی گفتگو کرتے ہیں ، لیکن آپ کو ان کی اس گفتگو میں اپنائیت کا عنصر ضرور ملے گا اور اگر آپ نئے ممبر ہیں اور کنفیوژ ہیں تو وہ آپ کی پوری مدد کر یں گے ، آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے ، کیونکہ آپ محفل میں آئے اپنی مرضی سے تھے لیکن ان کی شفقت آپ کو یہاں رہنے پر مجبور کر دے گی :)

اور میرے وہ سب سے اچھے والے لالہ ہیں ، ہی ہی ہی ، ہے نا لالہ ؟؟؟

بس خوامخوہ میرا دل کر رہا تھا کہ لالہ کے بارے میں لکھوں ، کبھی کبھی بندے کو بنا کسی وجہ سے بھی کوئی بات کہنی چاہئے نا ؟؟
بس تو پھر
شمشاد لالہ میں نے آپ کو بولنا تھا کہ
آپ میرے سب سے اچھے والے لالہ ہیں :party:
 

شمشاد

لائبریرین
واہ واہ کیا بات ہے بھئی۔

خوش رہو اور سدا مسکراؤ۔

یہ لو اسی خوشی میں میں تمہیں اچھی والی آئسکریم کھلاتا ہوں۔

ice-cream+2.gif
 

مہ جبین

محفلین
کچھ لوگ دنیا میں روشنی کے مینارے کی مانند ہوتے ہیں ، اپنے اطراف روشنی بکھیرنا ہی انکا کام ہوتا ہے سو شمشاد بھائی کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے۔۔۔۔۔اللہ شمشاد بھائی کی زندگی میں برکتیں عطا فرمائے آمین
 

شمشاد

لائبریرین
کچھ لوگ دنیا میں روشنی کے مینارے کی مانند ہوتے ہیں ، اپنے اطراف روشنی بکھیرنا ہی انکا کام ہوتا ہے سو شمشاد بھائی کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔اللہ شمشاد بھائی کی زندگی میں برکتیں عطا فرمائے آمین

یہ آپ کا بڑا پن ہے جو ایسا سمجھتی ہیں ورنہ میں تو بس سب کے ساتھ گپ شپ کرتا ہوں اور میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ کسی کو ناراض نہ ہونے دوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو سعود بھائی کا کون سا کوئی متبادل ہے۔ آپ بھی تو اپنی جگہ ایک مینار ہیں جہاں سے سب روشنی پاتے ہیں۔
 
بھئی اب یہاں شمشاد کا انٹرویو لازمی ہے۔

سب اپنی اپنی پسند کے سوالات سمیت یہاں آ جائیں اور جی بھر کر شمشاد کو تنگ کریں۔
 
کوئی شک نہیں کہ شمشاد بھائی
اس محفل کی سب سے زیادہ اچھی شخصیت ہیں
ليكن ابن سعيد كي محبت اور انداز سمجهانا كبهي بهول نهيں سكتا ۔۔۔ ميں اس محفل ميں اسي شخصيت كي وجه سے ٹھرا هو ۔۔۔ اس محفل ميں ۔ ميں صرف دو هي انسان كو جانتا هو ۔۔۔ وه دونوں يهي هيں
جن كي باتوں سے بے پناه اپنائيت برستي هيں ۔۔
جزاكم الله الخير ۔۔ شمشاد بهائي ۔۔ اور ابن سعيد بهائي
 
Top