شمشاد کہاں ہیں

x boy

محفلین
دو لاکھ مراسلے کوپی پیسٹ سے بھی وقت لگائے بغیر ممکن نہیں،،، بہر حال شمشاد بھائی نے اردو ویپ کی خدمت کی ہے ،،، کوئی سراہے یا نہ سراہے۔۔
 

زیک

مسافر
محترم شمشاد بھائی ۔ الحمد للہ بالکل خیریت سے ہیں ۔ جانے کس کی غلطی کی سزا ہم محفل والوں سے روٹھ کر ہمیں دے رہے ہیں ۔ بہت سلجھانے کی کوشش کی مگر " ضد " سے الجھی لٹ سلجھ نہ سکی ۔
کوشش جاری ہے ۔ ان شا ءاللہ کامیابی ہوگی ۔ ویسے سب محفل والوں کا بہت چاہت و خلوص سے ذکر کرتے ہیں ۔ مگر مانتے نہیں ۔۔۔۔
بہت دعائیں

میں نے بھی بات کی ان سے انہوں نے یہی کہا کہ وہ اردو محفل چھوڑ چکے ہیں۔
مجھے پوری امید ہے کہ انشاءاللہ ہمارے منانے سے وہ ناراضگی ختم کر کے آ جائیں گے یہاں کیوں کہ بہت سے لوگ یہاں ان سے بہت محبت کرتے ہیں۔

ہممم۔ حیرت ہوئی کہ کم از کم مجھے کوئی اسی بات یاد نہیں پڑتی جہاں تلخی ہوئی ہو
 
ہممم۔ حیرت ہوئی کہ کم از کم مجھے کوئی اسی بات یاد نہیں پڑتی جہاں تلخی ہوئی ہو
محفل پہ تو ایسی کوئی بات میرے سامنے بھی نہیں آئی کہ وہ کسی کی کس بات سے اور کس سے ناراض ہو کر محفل بھر سے بھی ناراض ہیں۔
میں تو سمجھ رہا ہوں شاید مجھ سے ہی ناراض ہوکر محفل میں نہ آتے ہوں پر بات کرنے پر انہوں نے صرف یہی کہا کہ وہ اردو محفل چھوڑ چکے ہیں، ان کی مصروفیت کی وجہ سے بات آگے نہ بڑھ سکی، امید ہے جس سے بھی ناراض ہیں اردو کی خاطر آ جائیں گے۔
 

زیک

مسافر
محفل پہ تو ایسی کوئی بات میرے سامنے بھی نہیں آئی کہ وہ کسی کی کس بات سے اور کس سے ناراض ہو کر محفل بھر سے بھی ناراض ہیں۔
میں تو سمجھ رہا ہوں شاید مجھ سے ہی ناراض ہوکر محفل میں نہ آتے ہوں پر بات کرنے پر انہوں نے صرف یہی کہا کہ وہ اردو محفل چھوڑ چکے ہیں، ان کی مصروفیت کی وجہ سے بات آگے نہ بڑھ سکی، امید ہے جس سے بھی ناراض ہیں اردو کی خاطر آ جائیں گے۔
اگر ہر محفل چھوڑنے والا وجہ ہی پوسٹ کر دے میری طرح تو کیا ہی بات ہے۔
 
اگر ہر محفل چھوڑنے والا وجہ ہی پوسٹ کر دے میری طرح تو کیا ہی بات ہے۔
وجہ پوسٹ کرنا اچھا ہے اور یہ بھی عین ممکن ہے کہ کسی " پردہ نشین " کی پردہ نشینی کا لحاظ رکھا جانا مقصود ہو۔

باقی جہاں تک آپ کے ناراض ہو کر جانے کی وجہ تھی تو وہ وجہ بالکل غلط تھی۔ دیکھیں کو اِگزسٹنس کو مدِ نظر رکھ کر نظر انداز کر دیا کریں۔
اب میں بھلے کیسی ہی سوچ رکھنے والا سہی کچھ معاملات میں لیکن میں کہی جانے والی بات کو پوری طرح ہضم کرتا ہوں کہ ہاں یہ بھی سوچ ہے جو ہے اور ایسا سوچنے والے دماغ بھی ہیں اور ان پر عمل پیرا لوگ بھی۔ تو ایسے میں باقی یہی رہ جاتا ہے سمجھنا اور سمجھانا یا پھر ایک دوسرے کی قطعی نفی اور وجود ماننے سے انکار کریں اور اس سوچ کی یا ایسے لوگوں کی ایگزسٹنس ہی کو براہِ راست چیلنج کر دیں جس پر جا کر اکثر ہی جھگڑا شروع ہوتا ہے۔
بجائے اس بات کے کہ ہم اس سوچ کی سراسر نفی کریں اور انہیں یہ سمجھائیں کہ تم غلط ہو ہم اگر یہ سوچ پروان چڑھائیں کہ اوکے تمہارے عقائد یا تمہاری سوچ، تمہارا مذہب تمہارے ساتھ اور میرے معاملات میرے ساتھ اب ہم دونوں طرح کے لوگوں کو ایک ہی معاشرے میں زندہ رہنے کے لیے کیا کرنا چاہیے کہ دونوں زندہ رہ سکیں سکون کے ساتھ۔
اور بس یہی ہم نہیں کرتے۔
ہم ساری بات کرتے ہی اس یقین کے ساتھ ہیں کہ دوسرا نظریہ ، عقیدہ یا سوچ رکھنے والا غلط ہے اور ہماری سوچ ٹھیک ہے۔
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
شاید کہ " پس دیوار " ہوئی کوئی بات محترم شمشاد بھائی کے لیئے محفل سے کنارہ ہونے کا سبب بن گئی ۔
شاید کوئی ایسی بات جس نے غیر محسوس طریقے سے ان کی انا پر ضرب لگائی ۔
بہت دعائیں
ہممم۔ حیرت ہوئی کہ کم از کم مجھے کوئی اسی بات یاد نہیں پڑتی جہاں تلخی ہوئی ہو
 

جاسمن

لائبریرین
محلہ کے کسی فرد سے مسلئۂ ہو تو محلہ چھوڑ دو. دفتر میں کوئی آپ کی انا کو زخمی کرے تو کوئی اور نوکری ڈھونڈو. رشته داروں کے کسی ناروا سلوک په کناره کشی تو بہت آسان هے. کیا کیا چھوڑیں گے؟ کس کس خانہ کو خیر آباد کہیں گے؟ شمشاد بھائی! آپ سے یه امید نہیں تھی. آپ جیسے لوگ کسی محفل کا حصہ هوں تو کئی لوگ ذرا سنبھل کے رہتے ہیں.اور باقی لوگوں کو صاف ستھرا ماحول میئسر آتا هے.(مکمل "صفائی" کی ضمانت تو بڑے سے بڑے بزرگ کی موجودگی بھی نهیں دے سکتی ) بهرحال کچھ نه کچھ لحاظ تو رهتا هے. بزرگی عمر سے نهیں کردار سے ملتی هے. اور شمشاد بھائی همارے ایسے "بزرگ" محفلین میں سے ایک هیں. شمشاد بھائی! آپ یهاں کئی صدقۂ جاریه کام کرتے "هیں". آپ سوچیں میرے سمیت کتنے لوگ، کتنی نسلیں آپ سے بهت کچھ سیکھ سکتی هیں(که یه محفل همارے بعد بھی قائم رهے گی) ... آپ نے صرف اپنی انا کا سوچا اور سب کو اور سب اچھی باتوں کا پھیلاؤ(محفل په) بھول گئے؟ اچھی راهوں میں کچھ قربانیاں تو سب "بڑوں" کو دینی پڑتی هیں. جب کٹھنائیاں آئیں تو راه بدل لینا بهت آسان هے اور میرے جیسے عام لوگ ایسا کریں تو حیرت نهیں لیکن...
 
آخری تدوین:
محله کے کسی فرد سے مسلئه هو تو محله چھوڑ دو. دفتر میں کوئی آپ کی انا کو زخمی کرے تو کوئی اور نوکری ڈھونڈو. رشته داروں کے کسی ناروا سلوک په کناره کشی تو بهت آسان هے. کیا کیا چھوڑیں گے؟ کس کس خانه کو خیر آباد کهیں گے؟ شمشاد بھائی! آپ سے یه امید نهیں تھی. آپ جیسے لوگ کسی محفل کا حصه هوں تو کئی لوگ ذرا سنبھل کے رهتے هیں.اور باقی لوگوں کو صاف ستھرا ماحول میئسر آتا هے.(مکمل "صفائی" کی ضمانت تو بڑے سے بڑے بزرگ کی موجودگی بھی نهیں دے سکتی ) بهرحال کچھ نه کچھ لحاظ تو رهتا هے. بزرگی عمر سے نهیں کردار سے ملتی هے. اور شمشاد بھائی همارے ایسے "بزرگ" محفلین میں سے ایک هیں. شمشاد بھائی! آپ یهاں کئی صدقۂ جاریه کام کرتے "هیں". آپ سوچیں میرے سمیت کتنے لوگ، کتنی نسلیں آپ سے بهت کچھ سیکھ سکتی هیں(که یه محفل همارے بعد بھی قائم رهے گی) ... آپ نے صرف اپنی انا کا سوچا اور سب کو اور سب اچھی باتوں کا پھیلاؤ(محفل په) بھول گئے؟ اچھی راهوں میں کچھ قربانیاں تو سب "بڑوں" کو دینی پڑتی هیں. جب کٹھنائیاں آئیں تو راه بدل لینا بهت آسان هے اور میرے جیسے عام لوگ ایسا کریں تو حیرت نهیں لیکن...
آپ بھی ماشاء اللہ کافی سمجھدار اور صلاحیتوں کی مالک ہیں فرحت کیانی کی طرح۔ میرا خیال ہے آپ دونوں میں سے کسی ایک کو شمشاد بھائی کا کردار ادا کرنا چاہئے اب :)
 
Top