یہ 13 اور 14 اگست کی رات کو جو موٹر سائیکل پر ریلیاں نکالی جاتی ہیں، انتہائی غلط ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ جوان جہان لڑکے دوڑیں لگاتے ہیں، سٹرکوں پر بے پناہ ہجوم ہوتا ہے جس سے عوام بھی تنگ ہوتی ہے۔ راستے بند ہو جاتے ہیں۔ ایمبولینس تک کئی کئی گھنٹے ٹریفک میں پھنسی رہتی ہیں۔ کئی ایک حادثے ہوتے ہیں اور اس میں کئی ایک جوان لڑکے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
ساری رات سڑکوں پر موٹر سائیکلیں دوڑانے اور اگلا سارا دن سو کر گزارنے سے آپ پاکستان کی کون سی خدمت کریں گے؟
اس سے اچھا ہے کسی غریب کی مدد کریں، جو پیسے آپ نے بلا مقصد پیٹرول جلانے میں ضائع کرنے ہیں، اس سے کسی غریب کو ایک وقت کی روٹی مل جائے گی۔