شہد

ہاں ضرور کھائیں پر اللہ کی نعمت کا شکر بھی ساتھ ساتھ کرتے جائیں
میرا خیال ہے کہ شہد کے خاتمے کا وقت قریب ہے۔
خالص شہد نایاب ہو رہا ہے۔
جدید تحقیق کے مطابق شہد کی مکھی کی یادداشت اتنی زیادہ نہیں کہ جب شہد جمع کرنے جاتی ہے تو اپنے چھتے کا راستہ یاد رکھے۔ وہ اپنے پیچھے ایک لہر چھوڑتی جاتی ہے اور پھولوں کا رس چوسنے کے بعد وہ اسی لہر کے ذریعے واپس آتی ہے ۔
اب چونکہ ٹیلی کمیونیکیشن ہر جگہ پہنچ رہا ہے تو اس کے سگنلز شہد کی مکھیوں کی لہروں کو کاٹ دیتے ہیں ۔اس طرح بہت سی مکھیاں چھتے تک نہیں پہنچ پاتیں۔
یہ میں نے پڑھا ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
اب حوالہ تو یاد نہیں۔۔۔ لیکن پڑھا ہوا ہے۔
قرآن مجید میں قربِ قیامت کی صرف ایک نشانی یاجوج ماجوج کا خروج بیان ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ کچھ صحیح احادیث میں مزید نشانیوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔
لیکن میری معلومات کی حد تک شہد کی بات کسی مستند ماخذ میں موجود نہیں۔
عقلِ عام کی روشنی میں بھی دیکھا جائے تو شہد کا قیامت سے کوئی تعلق دکھائی نہیں دیتا۔
 
آخری تدوین:
چلیں اس سے یہ تو پتا چلا کہ ابھی قیامت دور ہے پارٹی جاری رکھیں۔ کدو پر شہد لگا کر کھائیں۔
لگتا ہے کہ آپ کو کدو پسند نہیں۔
میرے ہسبینڈ کے ایک دوست ہیں وہ صرف کدو اور شلغم کھاتے ہیں باقی سب منع ہے۔ دال چاول گوشت سبزیاں ،کچھ بھی نہیں۔
 
قرآن مجید میں قربِ قیامت کی صرف ایک نشانی یاجوج ماجوج کا خروج بیان ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ کچھ صحیح احادیث میں مزید نشانیاں کی نشاندہی ہوتی ہے۔
لیکن میری معلومات کی حد تک شہد کی بات کسی مستند ماخذ میں موجود نہیں۔
عقلِ عام کی روشنی میں بھی دیکھا جائے تو شہد کا قیامت سے کوئی تعلق دکھائی نہیں دیتا۔
حدیث شریف میں بھی کئی علامات صغری بیان ہوئ ہیں جن ایک یہ بھی ہے کہ قیامت سے پہلے قرآن مجید بھی اٹھا لیا جائے گا۔
 
زیک

مسافر
قرآن مجید میں قربِ قیامت کی صرف ایک نشانی یاجوج ماجوج کا خروج بیان ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ کچھ صحیح احادیث میں مزید نشانیاں کی نشاندہی ہوتی ہے۔
لیکن میری معلومات کی حد تک شہد کی بات کسی مستند ماخذ میں موجود نہیں۔
عقلِ عام کی روشنی میں بھی دیکھا جائے تو شہد کا قیامت سے کوئی تعلق دکھائی نہیں دیتا۔
یہ colony collapse disorder کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش لگتی ہے۔
 
زیک

مسافر
لگتا ہے کہ آپ کو کدو پسند نہیں۔
کدو شریف کو کون ناپسند کر سکتا ہے؟
میرے ہسبینڈ کے ایک دوست ہیں وہ صرف کدو اور شلغم کھاتے ہیں باقی سب منع ہے۔ دال چاول گوشت سبزیاں ،کچھ بھی نہیں۔
کس نے منع کیا؟
 
علی وقار

محفلین
صاحب لڑی سے استدعا ہے کہ شہد سے وابستہ میٹھی باتوں کو جاری رکھا جائے اور مستند ڈاکٹروں کی بور باتوں کو نظرانداز کیا جائے۔
 
سید عمران

محفلین
ایک چمچ شہد میں تھوڑا سا ادرک کا رس ملا کر کھانے سے کھانسی اور ریشہ بہت جلد ٹھیک ہو جاتا ہے۔ نزلہ زکام دونوں صورتوں اس کا استعمال میں مفید ہے
بہت جلد کیا کھانسی تو فوراً صحیح ہوجاتی ہے اگر ایک ٹی اسپون شہد میں چٹکی بھر کالی مرچ پاؤڈر ملا کر چاٹ لیں!!!
 
سید عمران

محفلین
قرآن مجید میں قربِ قیامت کی صرف ایک نشانی یاجوج ماجوج کا خروج بیان ہوئی ہے۔
۱) قرآن میں اللہ تعالیٰ نے قرب قیامت کی ایک نشانی چاند کا پھٹ جانا بتائی ہے:
اقتربۃ الساعۃ و انشق القمر ۔۔۔
قیامت قریب آگئی اور چاند پھٹ گیا!!!

۲)دوسری نشانی دابۃ الارض کا خروج ہے:
وَاِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَیْہِمْ اَخْرَجْنَا لَہُمْ دَابَّةً مِنَ الْاَرْضِ تُکَلِّمُہُمْ اَنَّ النَّاسَ کَانُوْا بِآَیَاتِنَا لَا یُوْقِنُوْنَ (82)
اور جب (قیامت کا وعدہ پورا کرنے کا) وقت قریب الوقوع ہو جائے گا اس وقت زمین سے ایک جانور نکالیں گے جو لوگوں سے باتیں کرے گا (اور یہ اس لیے بھی ہوگا کہ بعض) لوگ ہماری نشانیوں کا یقین نہیں کرتے تھے۔

۳) اور تیسری نشانی یاجوج ماجوج کا خروج ہے:
حَتَّىٰٓ إِذَا فُتِحَتۡ يَأۡجُوجُ وَمَأۡجُوجُ وَهُم مِّن كُلِّ حَدَبٖ يَنسِلُونَ
یہاں تک کہ یاجوج اور ماجوج کھول دیئے جائیں گے اور وه ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے آئیں گے۔
 
علم میں اضافے کا بہت شکریہ!
 
Top