شہر کا نام بتائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
یمن نا قابل قبول ہونا چاہئے۔ اس لئے میں ہی ی سے ایک اور نام دے دوں۔
یلو نائف سٹی۔ کیلی فورنیا۔ امریکہ
 

جیہ

لائبریرین
س سےمیرا شہر “ سوات“
مگر بی بی سوات تو شہر نھیں ضلع ہے
اچھا؟ تو چلو ساہیوال ہی سھی
ل؟
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن یہ ‘س‘ سے کہاں سے آ گیا؟؟؟
‘ف‘ سے شہر کا نام دینا تھا۔

اب ‘ل‘ سے لالہ موسٰی، پاکستان
 

شمشاد

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
س سےمیرا شہر “ سوات“
مگر بی بی سوات تو شہر نھیں ضلع ہے
اچھا؟ تو چلو ساہیوال ہی سھی
ل؟

جویریہ یہ آپ کا پہلا خط تھا۔ آپ نے آج ہی اردو محفل میں شمولیت اختیار کی ہے۔ میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
آپ کو ‘ تعارف ‘ کے زمرے میں کم از کم اپنا مختصر تعارف تو دینا چاہیے تھا۔

خیر آتی رہیے آپ کو بہت ہی اچھے اچھے ساتھی ملیں گے۔
 

جیہ

لائبریرین
جویریہ یہ آپ کا پہلا خط تھا۔ آپ نے آج ہی اردو محفل میں شمولیت اختیار کی ہے۔ میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
آپ کو ‘ تعارف ‘ کے زمرے میں کم از کم اپنا مختصر تعارف تو دینا چاہیے تھا۔

خیر آتی رہیے آپ کو بہت ہی اچھے اچھے ساتھی ملیں گے۔[/quote]
تشکر ، مہربانی۔ شمولیت تو اختیار کی مگر یہ فورم میرے لئے نیا اور انداز بھی ذرا مختلف ہے، سو میں تھوڑی سی پزلڈ ہوں۔ خیر آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا؟
جہاں تک س سے شہر کا نام دینے کا سوال ہے، تو میں جو آخری خط پرھا اس میں س سے شہر دینے کا کہا گیا تھا۔ امید واثق ہے کہ مجھے آپ سب سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ اللہ حافظ۔
 

فرذوق احمد

محفلین
مس جویریہ آپ سے مل ملکر خوشی ہوئی اور آپ کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں مگر پلیز تعارف کے لیے ایک فارم مخصوص ہے آپ وہاں اپنا تعارف کرا سکتی ہیں

باقی جب میں بھی نیا آیا تھا تو میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا مگر اس وقت مجھے اعجاز بھائی نے بتا دیا تھا
مگر میں تو کر سکتا تھا کیونکہ میرا تو کام ہی یہی ہے
سارا دن کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے رہنا
 

الف عین

لائبریرین
یہ کیا ہو رہا ہے فرزوق۔ تم ایسا کرو کہ ملکوں کے نام کا ایک الگ تانا بانا کھول دو۔ یلو نائف سٹی پورا ہی شہر کا نام تھا تو یہ سے ہونا تھا، خیر ۔ اس کے بعد شمشاد نے موسیٰ پر ختم کیا ہے تو پھر ی سے ہونا تھا، یہ الف بھی کہاں سے آ گیا، اور اس سے بھی ملک کا نام!
چلو میں ہی پھر ی سے دے دوں۔ یوت مال۔ یاد نہیں کہ پہلے ہوا ہے یا نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
دمام
سعودی عرب کا خاصا پرانا اور بڑا شہر ہے اور یہاں پر بہت بڑی بندرگاہ بھی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
apnadera نے کہا:
سرگودھا ، سائیوال، پاکستان

apnadera آپ کو شائد اس کھیل کے اصول معلوم نہیں۔ کھیل یہ ہے کہ آپ سے پہلے والے رکن جو شہر کا نام لکھا ہے اس کے آخری حرف سے اگلے رکن نے کسی اور شہر کا نام لکھنا ہے، تو اصول کے مطاطق آپ سے پہلے والی رکن نے ‘ موہالی ‘ لکھا تھا جو کہ حرف ‘ی‘ پر ختم ہوتا ہے تو آپ کو حرف ‘ ی ‘ سے شروع ہونے والے شہر کا نام لکھنا تھا۔
 

پاکستانی

محفلین
میں معذرت چاہتا ہوں جناب! اصل میں جب میں پوسٹ کر بیٹھا پھر مجھے احساس ہوا یہ صیحیح نہیں۔ بہرحال دوسری پوسٹ حاضر ہے۔

یثرب - (مدنیہ منورہ کا سابقہ نام)
یروشیلم اور ( یارو باطل - ہمارے ہاں ایک قصبے کا نام ہے)
 

الف عین

لائبریرین
بھئی ایک نام دیں اپنا ڈیرا )ویسے کوئی نام تو ہوگا، اچھا نہیں لگتا ڈیرا کہناّ
یثرب مان لیتے ہیں۔
ب سے
بروسلس۔ جرمنی کا شہر۔ اب س سے
 

پاکستانی

محفلین
اعجاز اختر صاحب ہر بندے کا کوئی نا کوئی نام تو ضرور ہوتا ہے، مگر جو اپنائیت اور چاہٹ اپنا ڈیرہ میں ہے آپ اسے بھی تو محسوس کریں، ویسے بھی ناموں میں کیا رکھا ہے، ہزاروں لوگوں کے ایک جیسے نام ہوتے ہیں تو کیا وہ سب ایک جیسے ہوں گے، اصل پہچان تو انسان کی اپنی شخصیت کی ہوتی ہے۔

فرینکفرٹ ۔ جرمنی ۔۔۔۔ اور اب ٹ سے
 

فرذوق احمد

محفلین
بھائی یہ س کہاں سے آ گیا میرا آخری لفظ تو ف تھا
اب دوبارہ آپ ہی آئیں
---------------------------------------------------
باقی میں آپ کی بات سے اتفاق تو کرتا ہوں کے ساری بات انسان کی شخصیت کی ہوتی ہے مگر واقعی یہ اپنا ڈیرا کہہ کر مخاطب کرنا عجیب سا لگتا ہے ۔ سو اگر آپ کو برا نہ لگے تو پلیز نام تبدیل نہیں کر سکے آپ
برا مت مانیے گا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top