شہر کا نام بتائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
بچہ اس دھاگے کا عنوان “ شہر کا نام بتائیں “ ہے، یہ شعر و شاعری کا دھاگہ نہیں ہے۔
 

فرذوق احمد

محفلین
ویسے شمشاد بھائی بات تو آپ کی ٹھیک ہے مگر یہ بتائیں کہ شعر کیسا لگا آپ کو
میں نے موقع کی مناسبت سے پڑھا ہے
 

رضوان

محفلین
الف سے جناب
میرا پسندیدہ بلکہ پورے خاندان کا پسندیدہ شہر
الخور
قطر میں واقع ہے اور الف لیلوی داستانوں میں لق و دق صحراؤں میں جو نخلستان ہوا کرتے تھے معنوی اعتبار سے اس پر پورا اترتا ہے۔
شاد و آباد رہے
 

رضوان

محفلین
رینالہ خورد
لاہور کے رستے میں اپنے سنگترے کے باغات اور مچلز فروٹ فارمز کی وجہ سے مشہور
 

رضوان

محفلین
ایک دفعہ پھر سعودیہ ہی سے
ینبع البحر
ینبع نام کے دو شہر ہیں ایک ینبع البحر جو بحر احمر (Red Sea ) پہ ایک اہم صنعتی بندرگاہ ہے یہ جدہ سے تبوک کے راستے میں پڑتا ہے اور زمانہ قدیم میں مصر کے حجاج اسی بندرگاہ کو استعمال کرتے تھے۔ لکڑی کی بنی کئی قدیم عمارات آج تک گرتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں ( محفوظ کرنے کا رواج نہیں ہے )
اس سے کوئی 65 کلومیٹر کے فاصلے پر کم اونچائی کے پہاڑوں سے گھرا ینبع النخل ہے۔ یعنی باغات والا ینبع
(ینبع، منبع سے مشتق ہے پانی کو کوئی کنواں اس کی وجہ تسمیہ ہوگا)

اگلا شہر لفظ ر سے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top