شہر کا نام بتائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

رضوان

محفلین
ڑوڑکی
انجینئرنگ یونیورسٹی کے علاوہ ایک اور انکشاف بھی ہوا ہے کہ ہندوستان میں جو پہلا ریلوے انجن انگلستان سے منگوا کر اسمبل کیا گیا۔ اس کے لیے بھی یہی مقام چنا گیا تھا۔ظاہر ہے کہ پہلا ریلوے ٹریک بھی پھر یہاں ہی بنا ہوگا۔ اعجاز صاحب شاید کچھ اور روشنی ڈالیں۔ ویسے کیا “رانگڑ “ یہیں کے لوگوں کو کہتے ہیں؟؟
اب جناب ایک رنگ کا پتہ بچا ہوا ہے :wink: ۔ ی سے
“ینبع الصناعیہ“ یا ینبع رائل کمیشن اور ینبع انڈسٹریل سٹی بھی کہلاتا ہے۔ (ہم نے اپنی جوانی جن صحراؤں پہ نچھاور کردی)
 
رضوان

محفلین
رینالہ خورد اتنی دفعہ استعمال ہوا کہ خورد سے طفل ہوگیا، کہیں بالکل ہی غائب نہ ہوجائے۔
اس لیے
رانی کوٹ ۔سندھ
 
الف عین

لائبریرین
پہلے ایک شریفانہ اقرار نامہ۔ کہ اگر کسی شہر کا نام ی پر ٹوٹے تو ی سے پہلے والے حرف سے شروع ہونے والا شہر کا نام دے دیا جائے، کیا خیال ہے۔ ساری دنیا کے رضوانات بھی جمع ہو جائیں تو روزانہ ایک ’ی‘ آباد نہیں بسا سکیں گے۔
ہ سے ہنم کونڈا
 
الف عین

لائبریرین
رضوان نے کہا:
ڑوڑکی
انجینئرنگ یونیورسٹی کے علاوہ ایک اور انکشاف بھی ہوا ہے کہ ہندوستان میں جو پہلا ریلوے انجن انگلستان سے منگوا کر اسمبل کیا گیا۔ اس کے لیے بھی یہی مقام چنا گیا تھا۔ظاہر ہے کہ پہلا ریلوے ٹریک بھی پھر یہاں ہی بنا ہوگا۔ اعجاز صاحب شاید کچھ اور روشنی ڈالیں۔ ویسے کیا “رانگڑ “ یہیں کے لوگوں کو کہتے ہیں؟؟
اب جناب ایک رنگ کا پتہ بچا ہوا ہے :wink: ۔ ی سے
“ینبع الصناعیہ“ یا ینبع رائل کمیشن اور ینبع انڈسٹریل سٹی بھی کہلاتا ہے۔ (ہم نے اپنی جوانی جن صحراؤں پہ نچھاور کردی)
یہ ویسے ’ر‘ سے روڑکی ہے۔ اور یہ انکشاف میرے لئے بھی نیا ہے۔ دیکھنا ہڑے گا۔
لیکن یہ بات تو درست ہے کہ وہ محض یو پی کا ایک شہر ہے۔ اور وہاں کے لوغ کوئی مخصوص نہیں ہیں کہ ان کو رانگڑ یا کسی بھی نام سے پکارا جائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی آپ کی تجویز سر آنکھوں پر کہ ‘ ی ‘ پر ٹوٹنے والا شہر اگر حرف ‘ ی ‘ سے نہ دے سکیں تو اس سے پہلے والے حرفِ ابجد سے دے دیں۔

اب الف سے

احمد پور شرقیہ، پاکستان
 
رضوان

محفلین
ربوہ۔ پنجاب
وجہ شہرت قادیانی تحریک کا مرکز،(بلکہ ختمِ نبوت اور قادیانیوں کے درمیان سر پھٹول کا مرکز) دریائے چناب کے کنارے واقع ہے۔ اور دریائے چناب سوہنی مہینوال کے قصے کی وجہ سے مشہور ہے۔ وی سوہنی جو کچے گھڑے پے تیر کر امر ہوگئی۔
اس کے لائف جیکٹس بننی شروع ہوئی ہوں گی کہ گھڑوں پر سے اعتبار اٹھ گیا۔
 
الف عین

لائبریرین
ولیم نگر۔ میگھالیہ۔ میگھالیہ کا ایک ضلعہ ہے گارو ہلس، اس کا مرکزی مقام، شیلانگ سے زیادہ دور نہیں ہے۔ سر سبز علاقہ ہے اور اپنے سیڑھی دار کھیتوں کے لئے مشہور۔
 
الف عین

لائبریرین
ارے یہ ایشیا ٹائپ فانٹ۔ رات کو یہ ہ کم بخت نظر ہی نہیں آئ!!
ہ سے ہنگن گھاٹ۔ مہاراشٹر
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top