جن کا ٹویٹر امریکہ سے سی آئی اے چلا رہے ہوں
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
امريکی حکومت رائے کے اظہار کے ليے پرامن کاوشوں کی تو حمايت کرتی ہے تاہم ہم ايسے کسی اقدام کو سپورٹ نہيں کرتے جو تشدد يا بدامنی کا سبب بنے۔
اس تناظر ميں امريکی حکومت اور پاليسی ساز اداروں کے ليے کيا حقيقت زيادہ فائدہ مند ہے؟ ايک غير مستحکم پاکستان جس ميں دہشت گردی اور آزادی کی تحريکيں عروج پر ہوں يا ايک مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان جو نہ صرف خطے کی استحکام کو يقينی بنائے گا بلکہ امريکی مفادات کو بھی يقينی بنائے گا جن ميں خطے سے ہماری افواج کی کامياب اور بحفاظت واپسی بھی شامل ہے؟
خطے ميں موجودہ صورت حال کا عقلی اور تعميری تجزيہ اسی نتيجے کی نشاندہی کرتا ہے کہ عدم استحکام اور اتحاد کا فقدان پاکستان کو انتشار کی جانب لے جائے گا جو سارے خطے پر اثرانداز ہو گا اور نہ صرف امريکی اور عالمی مفادات کو نقصان پہنچائے گا بلکہ امريکی شہريوں کی زندگيوں کو بھی خطرے ميں ڈال دے گا۔
يہ بات خود امريکہ کے بہترين مفاد ميں ہے کہ پاکستان ميں ايک فعال، جمہوری اور مستحکم حکومت ہو جو پورے ملک پر اپنی رٹ قائم کر سکے۔
امريکہ پاکستان کو ايک آزاد اور خود مختار ملک کی حيثيت سے احترام کی نگاہ سے ديکھتا ہے اور اس ضمن ميں ايسی کسی کاروائ کی حمايت نہيں کی جائے گی جس سے پاکستان کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوں۔ حقیقت يہ ہے کہ امريکہ ايک بڑی بھاری قيمت ادا کر کے اس بات کو يقينی بنا رہا ہے کہ پاکستان اقتصادی اور دفاعی اعتبار سے مستحکم ہو۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ