صبح بخیر، دوپہر بخیر، شام بخیر :)

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماشاء اللہ
اللہ سوہنا سدا اپنی امان میں رکھے آمین
غزل ماشاء اللہ سے اب کلاس سوئم میں آچکی ہیں ۔
بڑے بھائیوں کی آپی بنی ہوئی ہیں ۔ مجھے انگلش سکھا رہی ہیں ۔
اللہ سوہنا سب بہنوں بیٹیوں کے نصیب میں اپنی رحمتیں برکتیں مقدر فرمائے آمین
سعودی عرب کا صحرا ہے اور میں تلاش رزق میں مصروف
کبھی فراغت ہی فراغت کبھی سر کھجانے کی فرصت نہیں ۔
بہت دعائیں

آمین
کتنی انگریزی سیکھ لی نایاب بھائی؟
غزل سے کہیے مجھے بھی سکھا دے :)
 
نایاب

لائبریرین
آمین
کتنی انگریزی سیکھ لی نایاب بھائی؟
غزل سے کہیے مجھے بھی سکھا دے :)
اور بڑے بھائیوں کی آپی کیسے بنی ہوئی ہیں :)
آپ پر سدا سلامتی ہو محترم بہنا
ابھی اتنی نہیں سیکھ پایا کہ ڈانٹ سے بچ پاؤں ۔
اففففففف پاپا آپ کو تو ذرا بھی انگلش نہیں آتی ۔ روز بتاتی ہوں پھر بھول جاتے ہیں ۔
اب یاد رکھئے گا جب بتاؤں کہ " سنڈے آن ہے " تو سنڈے کو سکول اوپن ہوگا ۔۔۔
پاپا لی لاڈلی ہے سو بھائیوں پہ رعب جماتی ہے بھائیوں نے چڑ کر " آپی " بنا لیا ۔
اللہ سوہنا سب بہنوں بیٹیوں کے نصیب میں اپنی رحمتیں برکتیں مقدر فرمائے آمین
بہت دعائیں
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آپ پر سدا سلامتی ہو محترم بہنا
ابھی اتنی نہیں سیکھ پایا کہ ڈانٹ سے بچ پاؤں ۔
اففففففف پاپا آپ کو تو ذرا بھی انگلش نہیں آتی ۔ روز بتاتی ہوں پھر بھول جاتے ہیں ۔
اب یاد رکھئے گا جب بتاؤں کہ " سنڈے آن ہے " تو سنڈے کو سکول اوپن ہوگا ۔۔۔
پاپا لی لاڈلی ہے سو بھائیوں پہ رعب جماتی ہے بھائیوں نے چڑ کر " آپی " بنا لیا ۔
اللہ سوہنا سب بہنوں بیٹیوں کے نصیب میں اپنی رحمتیں برکتیں مقدر فرمائے آمین
بہت دعائیں
:)
یعنی غزل کو بھی میری طرح بچپن سے ہی بڑا بننے کا بڑا شوق ہے، گھر میں بہن بھیا لوگ مجھ سے بڑے تھے تو میں چھوٹے ہونے کا دکھ اٹھایا ہوا ہے، میں تو اپنی عمر بھی زیادہ بتانی اور باتیں بھی بڑوں کی طرح کرنی اور لکھنی
آپ انگریزی سیکھنے میں جلدی کریں تاکہ پھر میری بھی باری آئے۔
غزل کی آواز کیسی ہے بچوں کی نظمیں گنگنانے میں؟
 
زبردست
اب بھی یہی کرتی ہیں؟
 
السلام علیکم، صبح بخیر، بہت دنوں بعد صبح بخیر کا موقع ملا!
سعود بھائی آپ کی جانب شام بخیر ہے کہ شب بخیر؟
وعلیکم السلام شگفتہ بٹیا!
صبح بخیر! یہاں تو شام ہو رہی ہے اور ہم تھوڑی دیر پہلے ہی ایک عدد کلاس کو پڑھا کر لوٹے ہیں۔ ہمارے پروفیسر کا خیال تھا کہ آج کا موضوع ہم ان سے بہتر پڑھا سکتے ہیں۔ :) :) :)
 
گھر پہنچ چکے سعود بھائی؟
یعنی آپ نے اپنی ہی جماعت میں پڑھایا :) کتنے لوگ تھے جنھیں آپ نے پڑھایا؟
 
گھر پہنچ چکے سعود بھائی؟
ابھی گھر نہیں پہنچے، بس گھر کو نکلنے والے ہیں۔ :) :) :)
یعنی آپ نے اپنی ہی جماعت میں پڑھایا :) کتنے لوگ تھے جنھیں آپ نے پڑھایا؟
خیر ہمارا کورس ورک تو بہت پہلے تمام ہو چکا اس لیے اب ہمیں کلاسیز نہیں لینی پڑتی ہیں۔ البتہ آج جو کورس پڑھایا اس میں ماسٹرز لیویل کے طلبا تھے جن کی تعداد تقریباً پندہ سے بیس رہی ہوگی۔ :) :) :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ابھی گھر نہیں پہنچے، بس گھر کو نکلنے والے ہیں۔ :) :) :)

خیر ہمارا کورس ورک تو بہت پہلے تمام ہو چکا اس لیے اب ہمیں کلاسیز نہیں لینی پڑتی ہیں۔ البتہ آج جو کورس پڑھایا اس میں ماسٹرز لیویل کے طلبا تھے جن کی تعداد تقریباً پندہ سے بیس رہی ہوگی۔ :) :) :)

نکلنے اور گھر پہنچنے تک کے رستے و دورانیہ میں اگر کوئی نئی تصویر عدم سے کیمرہ میں وجود پا جائے تو اس کی فرمائش ہے سعود بھائی۔

پڑھایا کیا آپ نے اور پڑھنے والوں نے کیا سیکھا :)
آپ نے مجھے اپنے کالج کی یاد دلا دی، ہمارے فزکس کے استاد کو کلاس کے دوران باہر جانا پڑا تو وہ مجھے ڈائس پہ کھڑا کر کے چلے گئے کہ جو عنوان وہ پڑھا رہے تھے وہ مکمل کر دوں ان کی غیر موجودگی میں :)
 
اس وقت رات ہو چلی ہے اس لیے تصویر کا کوئی محل نہیں، ویسے بھی باہر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے تو جلدی سے جلدی گھر پہنچنے کی کوشش میں تصویر وغیرہ کا تو خیال بھی نہیں آنا تھا۔ :) :) :)
پڑھایا کیا آپ نے اور پڑھنے والوں نے کیا سیکھا :)
آپ نے مجھے اپنے کالج کی یاد دلا دی، ہمارے فزکس کے استاد کو کلاس کے دوران باہر جانا پڑا تو وہ مجھے ڈائس پہ کھڑا کر کے چلے گئے کہ جو عنوان وہ پڑھا رہے تھے وہ مکمل کر دوں ان کی غیر موجودگی میں :)
انٹروڈکشن ٹو پائتھون کا موضوع تھا آج۔ سلائڈس کورس کی سائٹ پر موجود ہیں۔ :) :) :)
 
زیک

مسافر
اس وقت رات ہو چلی ہے اس لیے تصویر کا کوئی محل نہیں، ویسے بھی باہر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے تو جلدی سے جلدی گھر پہنچنے کی کوشش میں تصویر وغیرہ کا تو خیال بھی نہیں آنا تھا۔
برف پڑے گی آپ کی طرف ویک اینڈ پر؟
 
Top