صبح بخیر، دوپہر بخیر، شام بخیر :)

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حاسدین اس سوال کو الٹ کر یوں بھی کہہ سکتے ہیں نہیں معلوم دنیا کے کس کونے میں شگفتہ بٹیا پائی جاتی ہیں کہ انھیں کچے کیلے نہیں مل رہے۔ :) :) :)
حاسدین جان لیں کہ ہم دنیا کے اس کونے میں ہیں جہاں کچے کیلے لینے خود نہیں جایا جا سکتا اور گھر والوں کی منت کرنا پڑتی ہے اور گھر والوں کو سمجھ نہیں آتی کہ کچے کیلوں کی آخر ایسی کیا ضرورت آ پڑی ہے!
 
سارہ خان

محفلین
یہ بات سچ ہے کہ کچے کیلوں کی منافقت کی انتہا نہیں۔ کمبخت سمجھ میں نہیں آتے کہ سبزی ہیں یا پھل، اور کچھ عجب نہیں جو میوہ ہوں۔ منافقت کی اگلی مثال ان کا رنگ ہے جو اوپر سے ہرا ہوتا ہے لیکن اندر سے دودھ میں نہائی ہوئی سفید رنگت۔ منافقت کی انتہا تو ذائقے میں ہوتی ہے، جس نے پکا کیلا کھایا ہو وہ اسی مٹھاس کی توقع میں کچا کیلا چبا جائے تو ابکائی تو آئے گی ہی اور گھنٹہ بھر کے لیے منہ کا ذائقہ خراب ہوگا سو الگ۔ لہٰذا طے پایا کہ اس کی شامت آنی از حد ضروری ہے۔ :) :) :)
ہاہاہا ۔۔۔۔
شگفتہ اب بھی چاہییں کچے کیلے آپ کو ؟ :LOL:
 
حاسدین جان لیں کہ ہم دنیا کے اس کونے میں ہیں جہاں کچے کیلے لینے خود نہیں جایا جا سکتا اور گھر والوں کی منت کرنا پڑتی ہے اور گھر والوں کو سمجھ نہیں آتی کہ کچے کیلوں کی آخر ایسی کیا ضرورت آ پڑی ہے!
یہ تو کوئی ایسا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ اس کے لیے تو بس کیلے کی اہمیت پر دو صفحات کا جامع مضمون لکھ کر بھتیجا پارٹی کو رشوت دے کر اس کی فوٹو کافی کروانی ہے اور پھر اس کی نقول کو جا بجا گھر کی دیواروں پر آٹے کی لیئی سے چپکا دینا ہے تاکہ ہر چھوٹے بڑے کی نگاہ اس پر پڑ جائے۔ بس کیلے کی اہمیت کا بیان ایسا ہو کہ باغ جنت کی لالچ سے بھی زیادہ پر اثر ہو اور اس سے محرومی کا بیان دوزخ کی وعید سے زیادہ دردناک ہو۔۔۔ پھر دیکھنے ہیں کہ کون بھلا کچے کیلے لانے سے اعراض کر سکتا ہے۔ :) :) :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بقول ننھی پری بڑے لوگوں کی میٹنگیں کیا ہونی ہیں، بس اگلی میٹنگ کی تاریخ ہی تمام میٹنگ کا حاصل ہوتا ہے۔ ویسے ہمارے پروفیسر کے ساتھ ہفتے میں ایک دفعہ بروز منگل (دن تاریخ ہر سیمسٹر میں تبدیل ہو سکتے ہیں) کوئی گھنٹے بھر کی ہماری ملاقات رہتی ہے جس میں ہم لوگ ہفتے بھر کی کارگزاریوں کا جائزہ لیتے ہیں اور مزید پیش رفت کا منصوبہ تیار کرتے ہیں۔ :) :) :)

اگر کیلا پکنے لگا تو اس میں مٹھاس آ جائے گی اور ذائقہ بدل جائے گا۔ :) :) :)
یعنی آمدند، نشستند، خوردند و برخاستند :)

اگر اب بھی کچے کیلے نہ ملے تو آپ کو کچے کیلوں کی دکان کھولنا پڑے گی۔
 
سارہ خان

محفلین
ایک بار تو ضرور ہی چاہییں :)
اب مجھے تجسس ہو رہا ہے کہ کیوں ؟
ایک بار ہمارے پاس گفٹ میں دو ٹوکرے آئے تھے کچے کیلوں کے ۔۔ اور ان پر کوئی کیمیکل لگا تھا جس کی وجہ سے وہ فورآ ہی اتنے پک گئے کہ جب تک پھپھو وغیرہ کے ہاں لے جانے کی فرصت کسی کو ملے خراب بھی ہو گئے ۔۔ پھر دوبارہ جب آئے تو ہم نے کچے ہی بھجوا دیئے سب کو فورآ۔۔۔
 
یعنی آمدند، نشستند، خوردند و برخاستند :)
ان فیکٹ، آ لٹل لیس دین دیٹ! :) :) :)
اگر اب بھی کچے کیلے نہ ملے تو آپ کو کچے کیلوں کی دکان کھولنا پڑے گی۔
بہت پہلے پڑھا ہوا ایک شعر سا یاد آ رہا ہے، گو کہ پورا یاد نہیں۔ کچھ یوں تھا کہ:

عاشقوں کے کاٹتے ہیں کان تیرے شہر میں
باقی کے اشعار بھولے ہوئے ہیں۔۔۔

آگے ایسا تھا کہ:

سوچتا ہوں دیکھ کر فیشن کا یہ بڑھتا رواج
کھول لوں درزی کی اک دوکان تیرے شہر میں

لگتا ہے کہ شگفتہ بٹیا کے آس پاس اگر کچے کیلوں کی خاطر خواہ مانگ بڑھ جائے تو یہ دوکان والی بات کچھ بعید از امکان نہیں ہے۔ :) :) :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اب مجھے تجسس ہو رہا ہے کہ کیوں ؟
ایک بار ہمارے پاس گفٹ میں دو ٹوکرے آئے تھے کچے کیلوں کے ۔۔ اور ان پر کوئی کیمیکل لگا تھا جس کی وجہ سے وہ فورآ ہی اتنے پک گئے کہ جب تک پھپھو وغیرہ کے ہاں لے جانے کی فرصت کسی کو ملے خراب بھی ہو گئے ۔۔ پھر دوبارہ جب آئے تو ہم نے کچے ہی بھجوا دیئے سب کو فورآ۔۔۔
دراصل سعود بھائی نے کچے کیلوں کے پکوڑے بنائے تھے اور ترکیب باتصویر یہاں فورم پر شیئر کی تھی تب سے کچے کیلوں کا انتظار ہے سارہ۔
یار کچھ مجھے بھی بھجوا دینے تھے کچے کیلے :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ان فیکٹ، آ لٹل لیس دین دیٹ! :) :) :)

لگتا ہے کہ شگفتہ بٹیا کے آس پاس اگر کچے کیلوں کی خاطر خواہ مانگ بڑھ جائے تو یہ دوکان والی بات کچھ بعید از امکان نہیں ہے۔ :) :) :)
آ لٹل لیس دین دیٹ =
آمدند، نشستند،​
خوردند​
و برخاستند​
؟ :)
کچے کیلوں کا کاروبار یقینا مفید رہے گا :)
 
کچے کیلوں کا کاروبار یقینا مفید رہے گا :)
یہ کاروبار ہمارے لیے مفید رہے گا جو کہ اتنی بڑی پونجی پھنسائیں گے یا پھر شگفتہ بٹیا کے لیے جو گھر بیٹھے بالکنی سے آواز دے کر دو کیلو گرام کچے کیلے تیسری منزل پر رسی اور ٹوکری کی مدد سے کھینچ لیں گی؟ :) :) :)
 
پونجی تو دگنی تگنی بھی ہو سکتی ہے کیونکہ اراکینِ محفل کی (شاید؟) سب سے زائد تعداد کراچی سے ہے اور سب اگر کچے کیلوں کی خریداری کریں گے تو منافع ہی منافع :)
 
Top