صبح بخیر، دوپہر بخیر، شام بخیر :)

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یعنی خوب مزے. کیا بات ہے آپ کی. :)
یہاں اب وقفہ برائے نماز ہے.
آج تو بندوق بالکل ساتھ ہے. عید کے تیسرے دن جب عید منانے کے بجائے کام پر آنا پڑے تو بندوق کی جگہ مشین گن اٹھانے کو دل چاہتا ہے.
پیش رفت؟ میرے خلاف کوئی سازش تو نہیں ہو رہی؟ یہ اچھی بات تو نہیں ہے شگفتہ.
بالکل درست کہا فرحت، میری تمام تر ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔ :)
نہیں سازش نہیں ہے :) آپی کوہ قاف سے نئے جوتے تلاش کر ہی لائی ہیں، اگر وہ آرام دہ یا مددگار ثابت ہوئے تو آپ کو ہتھیار ڈالنا پڑ سکتے ہیں :) میرا دل تھا کہ آپ سے دعا کے لیے کہوں۔
البتہ دعائیہ متن کا انتخاب آپ پر چھوڑ دیا ہے آخر ہتھیار ڈالنے کی بات ہے۔ :)
 
فرحت کیانی

یہ اتنی بڑی خبر ہے کہ بغیر کہے ہتھیار ڈال رہی ہوں اور دعا کا کہنے کی ضرورت نہیں کہ آپ ہمیشہ سے میری دعا میں شامل رہتی ہیں چاہے غیر حاضری کا غوطہ کتنا ہی طویل کیوں نہ ہو.
صبح بخیر شگفتہ. میں اپڈیٹ کی منتظر رہوں گی.
 
زیک

مسافر
یہ تو سہ پہر بخیر ہوتا ہے۔
آپ ابھی پچھلے دنوں تو جنگلوں سے ہو کے آئے ہیں۔ اب کہاں جانا ہے آپ نے؟؟
سہ پہر تو شاید عصر کے آس پاس کے وقت کو کہتے ہیں۔

خزاں اور پت جھڑ کا موسم آ رہا ہے تو کیمپنگ اور ہائکنگ کا ارادہ ہے۔
 
یہ تو سہ پہر بخیر ہوتا ہے۔
سہ پہر تو شاید عصر کے آس پاس کے وقت کو کہتے ہیں۔
یہ کافی دلچسپ بات ہے کہ "نون" کا درست ترجمہ دوپہر کے بجائے نصف النہار ہونا چاہیے۔ کیونکہ دوپہر ایک دورانیہ ہے جو پورے ایک پہر یعنی تین گھنٹوں پر محیط ہے، جبکہ "نون" یا نصف النہار فقط ایک نقطہ وقت ہے۔ :) :) :)
 
Top