ضرب الامثال کا ستیاناس

زیادہ بھان متی کے کنبے کے چکر میں مت پڑیئے ورنہ شمشاد بھائی کہیں گے کہ "جان نہ پہچان خالہ بوبو سلام"
 

شمشاد

لائبریرین
ماسٹر صاحب نے جماعت میں بچوں کو حساب کا سوال سمجھاتے ہوئے 9 میں 2 جمع کر کے نو دو گیارہ کر دیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
استاد نے بچوں کو کہا کہ " سرگرمیاں " کو فقرے میں استعمال کریں۔

ایک بچہ " سر گرمیاں آ چکی ہیں۔"
 

سویدا

محفلین
مجھے ایک محاورے کا مطلب آج تک سمجھ نہیں‌آیا
اگر کوئی سمجھا دے تو عنایت ہوگی

بلی کے بھاگوں‌چھینکا ٹوٹے
 

ساجد

محفلین
مجھے ایک محاورے کا مطلب آج تک سمجھ نہیں‌آیا
اگر کوئی سمجھا دے تو عنایت ہوگی

بلی کے بھاگوں‌چھینکا ٹوٹے
"بلی کے بھاگوں چھینکا ٹوٹا
چھینکا ، لوہے کی پٹیوں سے بنا بیضوی، گول یا مستطیل شکل کا ایک ظرف ہوتا تھا ، جب فریج کا استعمال شروع نہیں ہوا تھا تو خواتین خانہ اس میں سالن یا کھانے پینے کی دیگر اشیاء رکھتی تھیں اور رات کو اسے کسی اونچی کھونٹی پہ لٹکا دیا جاتا یا کسی رسی سے باندھ دیا جاتا تا کہ بلیاں کھانا خراب نہ کر سکیں۔
"بھاگ" کا لفظ یہاں خوش نصیبی کے معانی میں ہے۔ یہ لفظ سنسکرت سے مستعار ہے اور اردو کے ساتھ ساتھ ہندی اور پنجابی میں بھی بہ کثرت بولا جاتا ہے۔
 

سویدا

محفلین
یعنی مطلب یہ ہوا کہ یہ بلی کی خوش نصیبی ہوگی کہ وہ چھینکا گرکر ٹوٹ جائے اوربلی اس کو کھا لے ؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
سو سونار کی ایک لوہار کی

ایک دفعہ ایک لوہار کا گزر زرگر کی دکان سے ہوا۔ اس نے دیکھا کہ وہ ایک چھوٹی سی ہتھوڑی لیے کسی دھات پر آہستہ آہستہ مارتا ہی جا رہا ہے۔ اس سے نہ رہا گیا تو قریبی دکان سے ایک بڑا سا ہتھوڑا مستعار لیکر آیا اور ایک ہی وار میں اس کے کام کا کباڑہ کر دیا۔ ساتھ ہی کہنے لگا کہ کیا ٹُک ٹُک لگائی ہوئی تھی، ایسے ہاتھ چلایا کرو۔
 

dxbgraphics

محفلین
لڑکا استانی سے: میڈم انگلش والی میڈم انگلش میں ڈانٹی ہیں اردو والی اردو میں آپ کونسی زبان میں ڈانٹی ہیں
استانی: میرے ساتھ زیادہ تین پانچ نہ کرو اور فورا یہاں سے نو دو گیارہ ہوجاو
 
Top