ضرب الامثال کا ستیاناس

شمشاد

لائبریرین
ابھی کل ہی میری ڈیمسل سے بات ہو رہی تھی تو کہنے لگیں کہ میں حج پر جا رہی ہوں، مزید پوچھنے پر فرمایا کہ چوہوں کی تعداد پوری ہو گئی ہے اس لیے ضروری ٹھہرا کہ حج پر جایا جائے۔ ;) ;) ;)
 

فرخ منظور

لائبریرین
ابھی کل ہی میری ڈیمسل سے بات ہو رہی تھی تو کہنے لگیں کہ میں حج پر جا رہی ہوں، مزید پوچھنے پر فرمایا کہ چوہوں کی تعداد پوری ہو گئی ہے اس لیے ضروری ٹھہرا کہ حج پر جایا جائے۔ ;) ;) ;)

یعنی 900 انٹرویو پورے ہوگئے جو اب حج پر جارہی ہیں - :)
 

damsel

معطل
ابھی کل ہی میری ڈیمسل سے بات ہو رہی تھی تو کہنے لگیں کہ میں حج پر جا رہی ہوں، مزید پوچھنے پر فرمایا کہ چوہوں کی تعداد پوری ہو گئی ہے اس لیے ضروری ٹھہرا کہ حج پر جایا جائے۔ ;) ;) ;)


یہ تو آپ تشریح فرما رہے ہیں محاوروں کی شمشاد بھائی:grin:
محاورے کا جواب محاورہ
 

damsel

معطل
پورے گھر میں ہو کا عالم تھا سب بچے بستروں میں دبکے بھوت پریت کی باتیں کر رہے تھے جبکہ ان کی والدہ مزے سے بیڈ پر بیٹھی مونگ پھلی کھا رہی تھیں اور شمشاد بھائی بڑی عرق ریزی سے پوسٹس کے جواب دے رہے تھے۔ اچانک انھیں جلنے کی بو آئی انھوں نے کہا ارے بھئی یہ کیا جل رہا ہے؟ لیکن کسی نے جواب نہ دیا پھر پوچھا لیکن جواب ندارد آخر جھنجھلا کر شمشاد بھائی اٹھے اور انھوں نے کہا ارے بھئی کیا چولہے پر جلتا چھوڑ آئی ہو لیکن کون جواب دیتا۔ پلٹ کے دیکھا تو بیگم کے ہاتھ میں مونگ پھلی کے چھلکے اور آنکھیں بند بچوں کے کمرے سے بھی کھسر پھسر کی آواز نہین آرہی تھی۔ مجبورآ پوسٹس کو ادھورا چھوڑ کر اٹھے اور کچن میں جاکر دیکھا تو رسی جلی پڑی تھین چولہے کو بند کر کے کمرے میں آئے ۔ تو بیگم اور بچے مسکرا رہے تھے ۔بیگم نے پوچھا "کیا ہوا" انھوں نے کہا رسی جل گئی

جس پر بیگم نے مسکراتے ہوئے پوچھا اور بل گئے کہ نہیں؟؟؟:grin:
 

تعبیر

محفلین
آج صبح یونس ڈاکٹر صاحب نے damsel کا انٹرویو دیکھتے ہی خوش ہو کر کہا کہ جیسی کرنی ویسی بھرنی :)
 

شمشاد

لائبریرین
سارہ نے آج عجیب تماشا دیکھا کہ ڈیمسل لسی کو پھونکیں مار مار کر پی رہی تھی، استفسار پر معلوم ہوا کہ کل بے صبری میں گرم گرم دودھ پینے سے منہ جل گیا تھا اس لیے ڈر کے مارے چھاچھ بھی پھونک پھونک کر پی رہی ہیں۔ کسی نے صحیح کہا تھا کہ دودھ کی جلی چھاچھ بھی پھونک پھونک کر پیتی ہے۔ ;)
 
چاچو نے کہا سعود ذرا نبیل میاں کو بلائیے اردو کمپیوٹنگ لیب میں ہونگے۔
میں نے لیب نمبر 1 سے لیب نمبر 15 تک سارے دیکھ لئے۔
آخر میں چاچو سے کہنا پڑا کہ نبیل بھائی 3 میں ہیں نہ 13 میں!!
 

سارہ خان

محفلین
ایک دفعہ کا زکر ہے کہ شمشاد بھائی نے حلیم کی ایک بڑی سی دوکان کھولی ۔۔ لیکن ان کو حلیم بنانی نہیں اتی تھی اور وہ اس میں نمک ڈالنا بھول گئے ۔:tounge:۔ ابن سعید نے جب اپنے دوستوں کے ساتھ مل کے ان کی حلیم کھائی تو وہ اور دوست سب شور مچانے لگے کہ اونچی دوکان اور پھیکا پکوان ۔۔;)
 

فرخ منظور

لائبریرین
سارہ نے ایک شادی میں کنگن پہنے ہوئے تھے - تو ایک خاتون نے ان کی تواضع کے لئے "آر سی" کی بوتل انہیں تھمائی تو اس خاتون پر اپنے محاوروں کا رعب جھاڑنے کے لئے کہنے لگی - بہت شکریہ میں آرسی نہیں لوں گی کیونکہ "ہاتھ کنگن کو آرسی کیا" - :)
 

سارہ خان

محفلین
ہاہاہا ۔۔ بس اپ بھی تیار رہیں سخنور پھر جوابی حملے کے لئے ۔۔:tounge: ویسے بھی مجھے شمشاد بھائی کے علاوہ کوئی مل نہیں رہا تھا جسے تختہ مشق بناؤں ۔۔ اور جو مجھے لکھنا ہے وہ شمشاد بھائی کے لئے نہین لکھ سکتی ۔۔ تو بس آپ کو ہی نشانہ بنا رہی ہوں اب ۔۔:tounge:
 

سارہ خان

محفلین
سخنور کو ایک بار اپنی ایک پڑوسن کو پریم پتر لکھنے کا شوق ہوا ۔۔ پریم پتر غلطی سے لڑکی کے پہلوان بھائیوں کے ہاتھ لگ گیا ۔۔ :tounge: پھر تو انہوں نے جو سخنور پر اپنی پہلوانی کے گر آزمائے تو یہ بے اختیار چلا اٹھے کہ ظالموں نے کمر توڑ کر رکھ دی ۔۔۔۔:tounge: ;)
 

شمشاد

لائبریرین
عنبرین ایک دن سارہ کے گھر ملنے کے لیے گئی تو دیکھا کہ سارہ تیل کی بوتل لیے بیٹھی ہے۔ عنبرین کو دیکھتے ہی کہنے لگی تیل دیکھو، عنبرین نے جھٹ سارہ کے ہاتھ سے بوتل لیکر الٹی کر دی اور کہنے لگی اب تیل کی دھار دیکھو۔
 

damsel

معطل
عنبرین ایک دن سارہ کے گھر ملنے کے لیے گئی تو دیکھا کہ سارہ تیل کی بوتل لیے بیٹھی ہے۔ عنبرین کو دیکھتے ہی کہنے لگی تیل دیکھو، عنبرین نے جھٹ سارہ کے ہاتھ سے بوتل لیکر الٹی کر دی اور کہنے لگی اب تیل کی دھار دیکھو۔

شمشاد بھائی تیزی سے اندر آئے عنبرین نے چیخ کر کہا "شمشاد بھائی تیل" وہ فورآ سنبھل گئے اور آم کا تھیلا لا کر سارہ اور عنبرین کو دیا لیکن اس میں سے ایک آم گر گیا جس کا تینون کو پتہ نہ چلا وہ تینون مگن سے باورچی کھانے کی طرف جارہے تھے کہ اچانک دھپ کی آواز آئی۔ مڑکر دیکھا تو ابنِ سعید فرش پر گر پڑے تھے۔ کہنے لگے توبہ یہ تیل۔ گھٹنا چھل گیا میرا اور لڑکھڑاتے ہوئے اندر چلے گئے ۔ لیکن ارے یہ ان کے ہاتھ میں کیا تھا پیلا سا؟؟؟ شمشاد بھائی نے ٹھنڈی سانس بھری اور کہا

بنیا کچھ دیکھ کے ہی گرتا ہے:rolleyes:


(چھوٹے بھائی معذرت)
 
ہا ہا ہا ہا ہا ہا۔۔۔۔

ادھر مطبخ میں جا کے دیکھا تو دونوں بہنیں کھائے ہوئے آم کی گٹھلیاں گن رہی تھیں۔ گھٹنے پر ہاتھ رکھے رکھے ابن سعید صاحب کہنے لگے۔ ارے اپیا آم کھائیں گٹھلیاں گن کر کیا کریں گی۔
 
Top