اسکام کیلئے اسپیشل پر سنز ’’تلاش ‘‘ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟سپیشل پرسنز تلاش کر کے اس پروجیکٹ کا اہم حصہ بنائے۔
یہ خالی طنز یا تنقید برائے تنقید نہ ہو تو مجھے بتاتے ہوے اچھا محسوس ہو گا؟اسکام کیلئے اسپیشل پر سنز ’’تلاش ‘‘ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟
برائے اصلاحتعارف درج ذیل ہے۔ اگرکوئی ممبر اس میں کوئی ترمیم یا ا ضافہ کرنا چاہے۔۔۔۔۔۔۔
وولنٹیئرز کیئرنگ ہینڈز ویب ٹی وی
یہ عام طور پر اُن لوگوں کے لئے ہے جو خصوصی ہیں۔۔۔
اور خاص طور پر اُن لوگوں کے لئے ہے جو عام ہیں۔۔۔
خصوصی لوگوں کے لئے یہ پیغام ہے امید کے سب رنگوں کو پہچاننے کا۔
عام لوگوں کے لئے یہ پیغام ہے امید کے سب رنگ پیدا کرنے کا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وولنٹیئرز کیئرنگ ہینڈز ویب ٹی وی ابھی تک اپنی طرز کی پہلی اور واحد کوشش ہے اپنے خصوصی بہن بھائیوں کے لئے۔
@اس پلیٹ فارم پہ ہم آپ کے لئے پیش کریں گے ایسے مخصوص لوگوں کی داستانیں جو بالکل آپ کی طرح تھے /ہیں ،لیکن اُنہوں نے اپنی کسی قدرتی کمی کو اپنی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔
@اس چینل پہ ہم سامنے لائیں گے آپ کی اپنی زندگی میں آنے والی مشکلات اور عام لوگوں کے آپ کے ساتھ برتاؤ اور روّیوں کو۔۔۔
یہاں ہم بحث کریں گے کہ ہم عام افراد اپنے خاص بہن بھائیوں کے لئے کیا کیا کر سکتے ہیں یا کرنا چاہیے
@یہ جگہ ہے ہمارے عام وخاص بہن بھائیوں کی آپس میں ملاقات کی،کہ دونوں کو اک دوجے کے خیالات اور احساسات کو جاننے،سمجھنے اور تطہیر کرنے کا موقع ملے گا۔
@یہاں ہم مختلف ملکوں میں خاص لوگوں کے لئے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ بھی لیں گے اور یہ بھی جانچیں گے کہ پاکستان میں اسطرح کی کوششوں کی موجودہ صورتحال کیسی ہے ۔کہاں کہاں کمی ہے اوران کوششوں میں ہم عام و خاص لوگوں کا کردار کیا ہونا چاہیے۔
@ہماری کوشش ہو گی کہ ہمارے خصوصی ساتھی آگے بڑھیں اور وولنٹیئرز کیئرنگ ہینڈز ویب ٹی وی پہ زیادہ سے زیادہ ذمہ داریاں سنبھالیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو آئیے۔۔۔دھنک رنگوں سے خواب بنیں۔۔۔ارغوانی،بنفشی،روپہلے اور سنہری ستاروں سے اِن پہ پھول ٹانکیں۔۔۔۔۔آرزوؤں کی باتیں کریں۔۔۔۔اِن آرزوؤں کو پانے کے عزم دہرائیں۔۔۔۔اور۔۔۔۔۔اور دعا کریں۔۔۔۔۔اللہ رب العزت سے ۔۔۔۔۔۔۔کہ دعا مومن کا ہتھیار ہے۔
"خدا کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔ اچھے کام کرے گا تو اس کو ان کا فائدہ ملے گا برے کرے گا تو اسے ان کا نقصان پہنچے گا۔ اے پروردگار اگر ہم سے بھول یا چوک ہوگئی ہو تو ہم سے مؤاخذہ نہ کیجیو۔ اے پروردگار ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈالیو جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔ اے پروردگار جتنا بوجھ اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں اتنا ہمارے سر پر نہ رکھیو۔ اور (اے پروردگار) ہمارے گناہوں سے درگزر کر اور ہمیں بخش دے۔ اور ہم پر رحم فرما۔ تو ہی ہمارا مالک ہے اور ہم کو کافروں پر غالب فرما!"
مطلب آپ ہمارے چینل میں مہمان بننے پر تیار ہیں۔اسکام کیلئے اسپیشل پر سنز ’’تلاش ‘‘ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟
گویا میں انتظامیہ سے باہر ہوں؟ویڈیو اپلوڈ کرنے کا طریقہ:۔
وی سی ایچ ویب ٹی وی کی ویب سائٹ پر جائیں۔ اپلوڈ کے صفحہ پر کلک کریں۔ آپ کے سامنے اپلوڈ کا صفحہ کھل جائے گا۔
وہاں موجود ہدایات کے مطابق Select Files پر کلک کریں۔
ربط تصویر 1
کھلنے والے باکس سے اپنی مطلوبہ ویڈیو یا کوئی بھی فائل منتخب کریں جو آپ وی سی ایچ کو بھیجنا چاہتے ہیں۔
اس کے بعد Start Uploading پر کلک کریں۔
آپ کے سامنے پاپ ظاہر ہوگا۔ اس میں فائل کی ڈسکرپشن لکھیں۔ یا اپنا لکھ دیں تاکہ آسانی سے معلوم ہوسکے کہ فائل کس نے اپلوڈ کی ہے۔
ربط تصویر 2
OK کے بٹن پر کلک کریں۔ ویڈیو اپلوڈ ہونا شروع ہوجائے گی۔
ربط تصویر 3
اسے چلنے دیں جب 100فیصد مکمل ہوجائے گی تو درج ذیل پیغام آجائے گا اور آپ کی فائل وی سی ایچ انتظامیہ کو پہنچ جائے گی۔
ربط تصویر 4
ویسے تو آپ ایک وقت میں ایک سے زائد فائلز بھی منتخب کرسکتے ہیں۔ لیکن اگر فائلز کا سائز زیادہ ہو تو بہتر ہے کہ ایک وقت میں ایک ہی فائل منتخب کریں تاکہ آپ کو پراگریس کا ساتھ معلوم ہوتا رہے اور کسی مسئلہ کی صورت میں تمام فائلز ضائع نہ ہوں۔
اگر اس سب کے باوجود کسی کے پاس مسئلہ آرہا ہو تو برائے مہربانی اسی دھاگے میں ضرور بتائیں کہ وہ دور کیا جاسکے۔
والسلام
عزیزامین ۔ فرحان عباس ۔ گل زیب انجم ۔ محمدعلم اللہ اصلاحی ۔ رحیم ساگر بلوچ ۔ ادب دوست ۔ آوازِ دوست ۔
وہ کیوں؟گویا میں انتظامیہ سے باہر ہوں؟
بہنا جی! اتنا اچھا تعارف لکھا ہے اور آپ کہہ رہی ہیں کہ مطمئن نہیں۔تجمل حسین بھائی! تعارف حاضر ہے، گو میں مطمئن نہیں ہوں۔
اسے چلنے دیں جب 100فیصد مکمل ہوجائے گی تو درج ذیل پیغام آجائے گا اور آپ کی فائل وی سی ایچ انتظامیہ کو پہنچ جائے گی۔مجھے تو نہیں پہنچی؟
میری وی سی ایچ کی تمام ٹیم سے درخواست ہے اپنا وی سی ایچ کے حوالے سے اپنی زمے داری اور اپنا نام لکھیں تمام نئے اور پرانے ممبر سب تشریف لایں تاک کہ کاظمی صاحب کی فرمائیش پوری ہوشکریہ
کیا تمام ممبرز ہو گئے؟نام: عزیزامین
ذمہ داری: چیئرمین۔ تجاویز فراہم کرنا۔ رپورٹس وصول کرنا۔ (مزید خود تحریر کریں)
نام: تجمل حسین
ذمہ داری: وی سی ایچ ویب سائٹ کی دیکھ بھال اور ٹیم ممبران کی رہنمائی کرنا۔ سٹریمنگ میں مدد کرنا۔
نام: جاسمن
ذمہ داری: پروگرامز کے لیے سکرپٹ فراہم کرنا۔ تجاویز دینا۔ (مزید اپنے متعلق خود لکھیں )
نام: فرحان عباس
ذمہ داری: پروگرام پیش کرنا (مزید خود لکھیں )
نام: آوازِ دوست
ذمہ داری: پروگرامز کے لیے سکرپٹ فراہم کرنا ۔ (مزید عید کے بعد معلوم ہوگا )
نام: پروفیسر ایم اے رضا (فیس بک)
ذمہ داری: پروگرام پیش کرنا، سٹریمنگ کرنا، تجاویزفراہم کرنا (مزید ان سے پوچھ لیں )
نام: زاہد حسین (فیس بک)
ذمہ داری: پروگرام پیش کرنا
باقی جو دوست رہ گئے ہیں وہ اپنے بارے میں خود تحریر کردیں۔ شکریہ