میں معتقدینِ طاہر القادری صاحب(
محمود احمد غزنوی،
شعبان نظامی،
الف نظامی وغیرہم ) سے چند سوالات کے جوابات چاہتا ہوں ۔۔۔ امید ہے مجھے مایوس نہ کریں گے ۔۔۔ ؟
1۔ یوٹیوب اور فیس بک پر طاہر القادری صاحب کی اکثر مخالف ویڈیوز کیوں فورا حذف کر دی جاتی ہیں ؟ ۔۔۔ (جیسا کہ میری پیش کردہ ویڈیو بھی ہو چکی ہے ) ظاہر بات ہے جو سچا اور نڈر شخص ہوتا ہے اسی کسی قسم کی تنقید کی پروا نہیں ہوتی۔۔۔ جبکہ جھوٹا شخص اپنے عیوب پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے ۔۔۔ !
محترم متلاشی بھائی اس کا جواب تو بہت آسان ہے کہ محترم طاہر القادری نے یو ٹیوب اور فیس بک خریدی ہوئی ہے اس لیئے جیسے ہی کوئی شرپسند ان کے خلاف مصنوعی ویڈیوز پوسٹ کرتا ہے ۔ وہ فیس بک اور یوٹیوب والے فورا حذف کر دیتے ہیں ۔
2۔ طاہر القادری صاحب بے شک بڑے عالم فاضل ہیں۔۔۔ ۔ مگر ۔۔۔ ۔یہ بات تو ادنیٰ سا مسلمان بھی جانتا ہے کہ جس طرح مسلمان خواتین کو نامحرم مردوں سے پردہ ہے ۔۔۔ اسی طرح مسلمان مردوں کو بھی نامحرم عورتوں پر نگاہ نہیں ڈالنی چاہئے ۔۔۔ جبکہ ڈاکٹر صاحب اکثرغیر ملکی انٹرویوز میں گوری میموں کے ساتھ بیٹھے نظر آتے ہیں ۔۔۔ ! شعبان نظامی کی ویڈیو میں بھی آپ دیکھ سکتے ہیں ۔۔۔ ! اس کا جواز۔۔۔ ؟
محترم بھائی " گوری میموں " کو تبلیغ کرنا منع ہے کیا ۔۔۔۔۔۔۔؟
غیر ملکی انٹرویوز میں " گوری میمیں " ہی ہوں گی مشرقی خواتین تو نہیں ۔
اس کا جواز دیکھنے والی کی نظر پر استوار ہے کہ دیکھنے والے نے دیکھ کر کیا سوچا ۔ ؟
چور کو ہو کوئی چور دکھے گا اور سادھو کو سب سادھو لگیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
3۔ جب طاہر القادری صاحب نے نواز شریف پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے مجھ پر حملہ کروایا ہے ۔۔۔ تو بعد میں عدالتی تحقیقات سے جو بات واضح ہوئی تھی وہ یہ تھی ۔۔۔ وہاں موجود خون کے قطرے بھی بکرے کے خون کے نکلے اور اس پر اعلٰی عدلیہ کے جج نے ڈاکٹر صاحب کو ذہنی مریض قرار دیا تھا۔۔۔ ۔ اوراس رسوائی کے بعد ڈاکٹر صاحب کینیڈا جا بسے۔۔ان تمام باتوں کی آپ کیا توجیہہ کریں گے ۔۔۔ ؟
محترم بھائی " یہ " جج صاحبان " کتنے میں بکتے ہیں ۔ یہ عدالتی تحقیقات کتنی سچی ہوتی ہیں اس کا ثبوت " دہشت گردوں " اور " با اثر لوگوں " کا ہر جرم سے باعزت بری ہو جانا ہے ۔
5۔ طاہر القادری صاحب جب اپنی تنظیم منہاج القرآن کی بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا ۔۔۔ اس وقت کے جلسہ میں ان کے الفاظ
بعینہ یہاں نقل کررہا ہوں۔۔؟ ان کی وضاحت درکار ہے ۔۔۔ ؟ نیز کیا یہ باتیں خود ان کے مسلک یعنی بریلویت کی تعلیمات کے خلاف نہیں ہیں ۔۔۔ !
محترم بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔ خواب تو خواب ہوتے ہیں ۔ ان پر کسی کی کیا بندش ۔۔۔۔۔۔۔
جس نے نبی پاک صلی اللہ و آلہ وسلم کو خواب میں دیکھا بلاشبہ اس نے آپ ہی کو دیکھا ۔
شیطان اللہ کا روپ دھار سکتا ہے مگر اللہ کے رسول کا روپ دھارنے کی مجال نہیں ۔۔۔۔۔۔۔
جو آپ نبی پاک علیہ السلام کو کسی بھی طور اپنے جھوٹ اور نفس کی گمراہی میں مبتلا ہوتے اپنے من گھڑت خواب میں شامل کرے ۔
وہ دنیا میں ہی رسوا ہوتا نظر آتا ہے ۔ گزرتا وقت کسی کو نہیں بخشتا ۔ اگر ڈاکٹر صاحب نے جھوٹ بولا ہے ۔ تو رسوا بھی ہوں گے ۔
فی الحال تو ان کی تحریکی کامیابی ان کے سچے ہونے کی علامت دکھ رہی ہے ۔
اسلام سلامتی کا دین ہے تفرقے و انتشار کا نہیں ۔ اور یہ اس ہستی نے موجودہ مذہبی آمریت کے نمائندہ ہر فرقے کی نیند اڑا دی ہے ۔
مسلمان کا صرف ایک مسلک ہے کہ ۔ وہ لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ کا اتباع کرتے کسی بھی تعصب سے بالاتر رہتے انسانیت کی فلاح کے لیئے کوشاں رہے ۔ اس کے ہاتھ پاؤں زبان سے کسی کو نقصان نہ پہنچے ۔