طاہرالقادری کا سو فیصد سچ!!!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

یوسف-2

محفلین
ثابت ہوا کہ دوسرے فرقوں کے مولوی طاہر القادری سے کیسی خار کھاتے ہیں۔ :p
میں طاہر القادری سے اتنا ہی بیزار ہوں جتنا کہ دوسرے مولویوں سے۔ لیکن اس نے جو حالیہ تھرتھلی مخالفین کی صفوں میں برپا کی ہے وہ بلاشبہ قابل تحسین ہے۔:)
ایک مزید تصحیح فرمالیں۔:)
ہر فرقہ کا مولوی، دوسرے تمام فرقوں کے مولوی سے ”خار“ کھاتا ہے :D
 
یوسف-2

محفلین
چلئے آپ خار کھانے تک تو آئے۔
تو طاہر القادری جو خار دوسرے فرقوں کو کھلا رہے ہیں وہ کافی دلچسپ ہے۔ :D
یہ مزید دیکھئے۔ گو یہ ”دونوں“ بریلوی فرقے سے ہی تعلق رکھتے ہیں، لیکن شیخ لاسلام کی جانب سے اپنی ”الگ دکانداری“ شروع کرنے پرمبینہ طور پر انہیں ”دائرہ بریلویت“ سے خارج کردیا گیا ہے۔ (یہ ”اطلاع“ مجھے اسی فورم کے ذریعہ ملی ہے:) )

news-81.gif
 
عثمان

گویا ثابت ہوا کہ طاہر القادری کا تعلق کسی فرقہ سے نہیں۔ بہت خوب!
قاتل کو قاتل اور مقتول کو مقتول سمجھتے ہیں۔
ظالمان کے بھی خلاف ہیں۔
اوپر سے کینیڈا کا شہری!
بھئی واہ! میں تو خوامخواہ دس سال پرانی سیاست کی وجہ سے موصوف کے خلاف تھا۔
 
عسکری

معطل
طاہر القادری انقلاب لائے نا لائے ہماری محفل پر برپا ہو گیا اس کا انقلاب ۔ نوٹ یہ عربی والا انقلاب ہے :rollingonthefloor:
 
یوسف-2

محفلین
گویا ثابت ہوا کہ طاہر القادری کا تعلق کسی فرقہ سے نہیں۔ بہت خوب!
قاتل کو قاتل اور مقتول کو مقتول سمجھتے ہیں۔
ظالمان کے بھی خلاف ہیں۔
اوپر سے کینیڈا کا شہری!
بھئی واہ! میں تو خوامخواہ دس سال پرانی سیاست کی وجہ سے موصوف کے خلاف تھا۔
جی آپ ”حسب معمول“ پھر غلط سمجھے :eek: یا ”غلط سمجھانے“ کی کوشش میں لگ گئے :p
علامہ صاحب ”بریلوی فرقہ“ کے اندر ایک ”نیا مذہبی فرقہ“ بنا بیٹھے ہیں۔ :) جس کی مزید تفصیلات موصوف کی ویڈیوز میں بخوبی دیکھی جاسکتی ہیں، جن کی ”تاویلات“ علامہ کے معتقدین بھی کرنے سے قاصر ہیں۔ تبھی تو وہ ان تمام ویڈیوز کو ہی جعلی قرار دینے لگے ہیں۔ :p
 
فرقہ والے ظاہر ہے اس کو بھی فرقہ پرست کہیں گے جس کا بھلے کوئی فرقہ نہ ہو۔
اگر معتقدین تاویل پیش کرنے سے قاصر ہیں تو یہ اس طرف بھی واضح اشارہ ہے کہ طاہر القادری اپنی فکر میں منفرد نظر آتے ہیں۔ اب آپ پسند کریں یا ناپسند وہ آپ کا حق ہے۔ :)

معلوم ہوتا ہے کہ مسکان کی طرح آپ کی واوین بھی گڑبڑا کر بے محل ہوچکی ہیں۔ :p
 
فلاں بریلوی ہے۔۔
فلاں دیوبندی ہے۔۔
فلاں اہلِحدیث ہے۔۔
فلاں اہلِ قران ہے۔۔
فلاں وہابی ہے۔۔۔
فلاں سلفی ہے۔۔۔
فلاں صوفی ہے۔۔۔
فلاں چکڑالوی ہے۔۔۔
فلاں قادیانی ہے۔۔۔
فلاںحیاتی ہے۔۔۔
فلاں مماتی ہے۔۔۔
فلاں شیعہ ہے۔۔
فلاں رافضی ہے۔۔۔
فلاں ناصبی ہے۔۔۔
فلاں غامدی ہے۔۔۔
فلاں پرویزی ہے۔۔۔
فلاں مودودی ہے۔۔۔
فلاں طالبانی ہے۔۔۔
فلاں خارجی ہے۔۔۔
فلاں تکفیری ہے۔۔۔
فلاں طاہر القادری ہے۔۔۔

لیکن مجھے کچھ نہ کہو۔۔۔کیونکہ میں ہی تو ایک خالص ، قرونِ اولی ٰ والا سچا اور کھرا مسلمان بچا ہوا ہوں۔۔۔میں امتی ہوں (امت اخبار والا);)
(ماخوذ از ملفوظاتِ لال بجھکڑ :D)
 
سید ذیشان

محفلین
ثابت ہوا کہ دوسرے فرقوں کے مولوی طاہر القادری سے کیسی خار کھاتے ہیں۔ :p
میں طاہر القادری سے اتنا ہی بیزار ہوں جتنا کہ دوسرے مولویوں سے۔ لیکن اس نے جو حالیہ تھرتھلی مخالفین کی صفوں میں برپا کی ہے وہ بلاشبہ قابل تحسین ہے۔:)
بالکل متفق۔ میں خود بھی مولویوں کی سیاست کا قائل نہیں اور یہی چاہتا ہوں کہ جمہوریت کا نظام چلتے رہنا چاہیے۔ ہمیں ان حالات میں کسی قسم کے "سیاست نہیں ریاست بچاو" کے نعروں کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس طرح کے بہت نعرے ہم سن چکے۔ اب ہمیں اس جمہوری نظام کو قائم رکھنا ہے۔ اس نظام میں وقت کیساتھ بہتری آتی جائے گی۔ کوئی بھی quick fixes غیر جمہوری طاقتوں کی راہ ہموار کرتے ہیں اور اس کو کسی صورت میں tolerate نہیں کیا جا سکتا۔
اس کا مقصد یہ نہیں کہ میں ان سیاستدانوں کی حمایت کرتا ہوں اور ان کے کرپشن کی پردہ پوشی کر رہا ہوں۔ یہ سب چیزیں تو ہمارے سامنے ہیں۔ لیکن یہ سیاست دان اسی معاشرے کا حصہ ہیں۔ اور جب معاشرہ ہی زوال پذیر ہو تو نمائندے بھی ایسے ہی ہوں گے۔
کیا جج، کیا جرنیل، کیا صحافی، کیا مولوی، کیا بیوروکریٹ۔ اس حمام میں سب ننگے ہیں۔
 
فی الحال تو میرے پاس بالکل فرصت نہیں ۔ یہ سب پڑھنے کی۔ فرصت سے دیکھتا ہوں۔
یہاں صرف اتنی بات کہ تحفظ ناموس رسالت پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا پہلا، دوسرا، تیسرا اور چوتھا موقف ایک دوسرے کا متضاد نہیں ہے۔
گھاٹا صرف عقل کا ہے۔
اور یار لوگوں نے اس کو بہت پروپیگیٹ کیا ہے۔ کافی عرصہ سے ارادہ تھا۔ اس پر کچھ لکھنے کا۔ مگر فرصت مہیا نہیں۔
جن لوگوں نے ان کا موقف جاننا ہو وہ ان کی کتاب تحفظ ناموس رسالت پڑھ سکتے ہیں۔ جو پرنٹڈ ہے اور ان کی مستند اور معتبر رائے کہی جاسکتی ہے۔
حسن نظامی بھائی، عاطف بٹ بھائی، متلاشی بھیا، پردیسی بھیا، @بابا جی اور دیگر اراکین یہاں فیس بک کی ایک ویڈیو کا لنک دے رہا ہوں یہ سنیں اور پھر اس ویڈیو کو بنانے والے کی ایمانداری کو بھی جانچیں۔
کس طرح سے اس امام اعظم کے بیان کیے گئے موقف کو ڈاکٹر صاحب کا موقف بنا کر پیش کیا گیا اور پھر اس کا تضاد بھی بیان کر دیا گیا۔
http://www.facebook.com/photo.php?v=10200225030291099&set=vb.1312694600&type=2&theater
 
یہ مزید دیکھئے۔ گو یہ ”دونوں“ بریلوی فرقے سے ہی تعلق رکھتے ہیں، لیکن شیخ لاسلام کی جانب سے اپنی ”الگ دکانداری“ شروع کرنے پرمبینہ طور پر انہیں ”دائرہ بریلویت“ سے خارج کردیا گیا ہے۔ (یہ ”اطلاع“ مجھے اسی فورم کے ذریعہ ملی ہے:) )

news-81.gif
یوسف 2 صاحب دیکھا آپ ایک ہی اخبار کے پیس پہ پیس لگا رہے ہیں۔چلیں جی بہلاتے ہیں:bee:
 
شاکرالقادری

لائبریرین
یوسف 2 صاحب دیکھا آپ ایک ہی اخبار کے پیس پہ پیس لگا رہے ہیں۔چلیں جی بہلاتے ہیں:bee:
ارے آپ کیوں پریشان ہوتے ہیں ۔۔۔ اہل محفل تو کب کا اس "اخبار" کو چیتھڑا قرار دے چکے ہیں۔ دوسرے دھاگوں میں دیکھیں آپ کو اندازہ ہو گا کہ اس اخبار کی کلپنگ لگاتے ہی اہل محفل کے فشار خون کی سطح بلند ہو جاتی ہے اور وہ اس اخبار کے صحافتی معیار پر زمین آسمان کے قلابے ملانے لگ جاتے ہیں یہ الگ بات کہ یہاں پر ایسا نہیں ہو رہا :)
 
حسن نظامی بھائی، عاطف بٹ بھائی، متلاشی بھیا، پردیسی بھیا، @بابا جی اور دیگر اراکین یہاں فیس بک کی ایک ویڈیو کا لنک دے رہا ہوں یہ سنیں اور پھر اس ویڈیو کو بنانے والے کی ایمانداری کو بھی جانچیں۔
کس طرح سے اس امام اعظم کے بیان کیے گئے موقف کو ڈاکٹر صاحب کا موقف بنا کر پیش کیا گیا اور پھر اس کا تضاد بھی بیان کر دیا گیا۔
http://www.facebook.com/photo.php?v=10200225030291099&set=vb.1312694600&type=2&theater
آپ نےاس ایشو کے حوالے سے بہت اچھی ویڈیو پیش کی ہے جس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی واضح ہوگیا ہے۔ اب اسکو دیکھ کر ہر صاحبِ انصاف بخوبی سمجھ سکتا ہے کہ اصل صورتحال کیا ہے اور اسے شیطانی تحریف و تدلیس کے ذریعے کیا سے کیا بنانے کی کوشش کی گئی۔۔۔اب اس ویڈیو کا یو ٹیوب لنک یہاں پیسٹ کرنے کے بعد اس دھاگے کو شروع کرنے والے صاحب کے اپنے ہی الفاظ درج کردینا مناسب سمجھتا ہوں ;):
" اگر اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد بھی کسی شخص کے ذہن میں کوئی ابہام باقی رہ جاتا ہے تو پھر اس کو ہدایت کی دعا کے ساتھ ’سلام علیک‘ ہی کہا جاسکتا ہے!!! "

یوسف-2

محفلین
فلاں بریلوی ہے۔۔
فلاں دیوبندی ہے۔۔
فلاں اہلِحدیث ہے۔۔
فلاں اہلِ قران ہے۔۔
فلاں وہابی ہے۔۔۔
فلاں سلفی ہے۔۔۔
فلاں صوفی ہے۔۔۔
فلاں چکڑالوی ہے۔۔۔ :eek:
فلاں قادیانی ہے۔۔۔
فلاںحیاتی ہے۔۔۔ :eek:
فلاں مماتی ہے۔۔۔ :eek:
فلاں شیعہ ہے۔۔
فلاں رافضی ہے۔۔۔ :eek:
فلاں ناصبی ہے۔۔۔ :eek:
فلاں غامدی ہے۔۔۔
فلاں پرویزی ہے۔۔۔
فلاں مودودی ہے۔۔۔
فلاں طالبانی ہے۔۔۔
فلاں خارجی ہے۔۔۔ :eek:
فلاں تکفیری ہے۔۔۔ :eek:
فلاں طاہر القادری ہے۔۔۔

لیکن مجھے کچھ نہ کہو۔۔۔ کیونکہ میں ہی تو ایک خالص ، قرونِ اولی ٰ والا سچا اور کھرا مسلمان بچا ہوا ہوں۔۔۔ میں امتی ہوں (امت اخبار والا);)
(ماخوذ از ملفوظاتِ لال بجھکڑ :D)
زبردست اور شاندار :D
ویسے آپ کی ”اطلاع“ کے لئے عرض ہے کہ کم و بیش یہ سارے فرقہ وارانہ نام (چند ایک کے سوا) ان فرقوں سے وابستہ لوگوں نے خود اپنے لئے پسند اور منتخب کئے ہیں۔ اور اس سے وابستگی کو اپنے لئے باعث افتخار جانتے ہیں، نہ کہ باعث عار۔:D آپ ایک گلاس ٹھنڈا پانی پی کراس فہرست میں مزید بہت سا اضافہ کرسکتے ہیں، جیسے :)
میں بوہری ہوں
میں آغا خانی ہوں
میں سنی ہوں
میں بہائی ہوں
میں نصرانی شیعہ ہوں۔
میں احمدی (لاہوری گروپ) ہوں
میں مقلد ہوں
میں غیر مقلد ہوں
میں حنفی ہوں
میں مالکی ہوں
میں یہ ہوں
میں وہ ہوں
اور یہ سب لوگ اپنے ان ”فرقہ وارانہ مذہبی ناموں“ کو فخریہ اپنی بنیادی شناخت بتلاتے ہیں، یہ اُن پر کوئی ”تہمت“ نہیں ہے :) ۔ جبکہ اللہ نے اپنے ماننے والوں کے لئے ”مسلم“ نام اور جملہ انسانوں کے لئے فرقوں سے پاک دین ”اسلام“ کو پسند کیا۔ یہ احقر اللہ کا ایک انتہائی گنہگار بندہ ہے، لیکن خود کو مسلمان کی شناخت کے طور پر پیش کرنے میں فخر محسوس کرتا ہے۔ ویسے ہی جیسے کہ ایک سنی، شیعہ، احمدی، دیوبندی، اہل حدیث وغیرہ اپنی اپنی شناخت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ آپ کے ”طنزیہ اعتراض“ پر مجھ سمیت ان میں سے کوئی بھی اپنی شناخت تبدیل نہیں کرے گا۔ خواہ آپ خوش ہوں، ناراض ہوں ۔ ۔ ۔ کباب ہوں :p
وَٱعۡتَصِمُواْ بِحَبۡلِ ٱللَّهِ جَمِيعً۬ا وَلَا تَفَرَّقُواْ‌ۚ (سُوۡرَةُ آل عِمرَان ۔ 103)
سب مل کر اللہ کی (ہدایت کی) رسی (قرآن) کو مضبوط پکڑ لو اور فرقہ نہ بناؤ
 
عاطف بٹ

محفلین
حسن نظامی بھائی، عاطف بٹ بھائی، متلاشی بھیا، پردیسی بھیا، @بابا جی اور دیگر اراکین یہاں فیس بک کی ایک ویڈیو کا لنک دے رہا ہوں یہ سنیں اور پھر اس ویڈیو کو بنانے والے کی ایمانداری کو بھی جانچیں۔
کس طرح سے اس امام اعظم کے بیان کیے گئے موقف کو ڈاکٹر صاحب کا موقف بنا کر پیش کیا گیا اور پھر اس کا تضاد بھی بیان کر دیا گیا۔
http://www.facebook.com/photo.php?v=10200225030291099&set=vb.1312694600&type=2&theater
نظامی صاحب، آپ کی پیش کردہ ویڈیو ڈاکٹر صاحب کو بری کروانے کی بجائے انہیں ایک بار پھر کٹہرے میں کھڑا کررہی ہے۔ مجھے آپ کے ان کا حامی ہونے پر ہرگز ہرگز کوئی اعتراض نہیں اور نہ ہی کبھی ہوسکتا ہے۔ کسی بھی نقطہء نظر کو اپنانے میں آپ اتنے ہی آزاد ہیں جتنا کوئی بھی دوسرا شخص۔
میں نے جو ویڈیو پیش کی تھی اور اس کے بعد میری اور zeesh بھائی کی طرف سے یہاں جو دو مکمل انٹرویو پیش کئے گئے، ان کا مقصد صرف یہ تھا کہ تقلید بھی آنکھیں کھول کر کی جائے تو بہتر ہے کہ اندھی تقلید نجات کی بجائے فساد کا سبب بنتی ہے۔ آپ ایک بالغ اور سمجھدار انسان ہیں، سو یہ فیصلہ آپ کا ہے کہ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں!
 
عاطف بٹ

محفلین
آپ نےاس ایشو کے حوالے سے بہت اچھی ویڈیو پیش کی ہے جس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی واضح ہوگیا ہے۔ اب اسکو دیکھ کر ہر صاحبِ انصاف بخوبی سمجھ سکتا ہے کہ اصل صورتحال کیا ہے اور اسے شیطانی تحریف و تدلیس کے ذریعے کیا سے کیا بنانے کی کوشش کی گئی۔۔۔ اب اس ویڈیو کا یو ٹیوب لنک یہاں پیسٹ کرنے کے بعد اس دھاگے کو شروع کرنے والے صاحب کے اپنے ہی الفاظ درج کردینا مناسب سمجھتا ہوں ;):
" اگر اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد بھی کسی شخص کے ذہن میں کوئی ابہام باقی رہ جاتا ہے تو پھر اس کو ہدایت کی دعا کے ساتھ ’سلام علیک‘ ہی کہا جاسکتا ہے!!! "

غزنوی صاحب، افسوس صد افسوس کہ آپ پیش کردہ ویڈیو کو عقیدت کی عینک لگا کر دیکھ رہے ہیں۔ اللہ آپ کو حریتِ فکر و نظر عطا فرمائے، آمین!
 
یوسف-2

محفلین
یوسف 2 صاحب دیکھا آپ ایک ہی اخبار کے پیس پہ پیس لگا رہے ہیں۔چلیں جی بہلاتے ہیں:bee:
اگر آپ صحافت کی الف ب سے واقف ہوتے:D تو آپ کو بخوبی معلوم ہوتا کہ جس خبر کا آغاز (پ ر) سے ہوتا ہے، وہ اس اخبار کی ”اپنی خبر“ نہیں ہوتی بلکہ متعلقہ فرد یا ادارے کی جاری کردہ لفظ بہ لفظ خبر یعنی پریس ریلیزہوتی ہے۔ سچ ہے کہ بے خبری کے بھی اپنے مزے ہوتے ہیں آپ بھی اس کے مزے لیجئے :bee:
پس نوشت: جس خبرپر آپ ”معترض“ ہیں، وہ پاکستان کے تمام اخبارات میں شائع ہوئی ہوگی۔ فرق صرف یہ ہوگا کہ کسی نے خبر کو نمایاں کر کے شائع کیا ہوگا اور کسی نے اندرونی صفحات میں خبروں کے اندر ”چھُپا“ کر۔:)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top