طبع زاد اشعار کی بیت بازی

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

مقبول

محفلین
بے شک نہ ہو خیال کی ندرت مگر حضور
ہے شعر تو عروض کا پابند ہو ضرور
رکھا نہ گر خیال میں ندرت کا ہی خیال
پھر شاعری میں باقی ہی کیا رہ گیا حضور

شکیل صاحب: پلیز مائینڈ نہ کیجیے۔ ایسے ہی ذہن میں آ گیا
اس شعر کو بیت بازی کے سلسلہ کا حصہ نہ سمجھا جائے
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
رکھا نہ گر خیال میں ندرت کا ہی خیال
پھر شاعری میں باقی ہی کیا رہ گیا حضور

رے کی نہیں یے کی باری تھی، پہ حضور آپ
شدتِ جذبات میں یہ بھول گئے سب 😊

(نوٹ: ویسے تک بندی کی لڑی ہے یہاں پر ندرتِ خیال کا کوئی خاص واسطہ نہیں😊)
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
آج سے کھیل اک شروع کیجیے
اک نیا شعر خود بنادیجے
بیت بازی کے اس سلسلے میں روایتی اصول و ضوابط کے ساتھ صرف ایک نئی شرط ہے۔ شعر آپ کا اپنا طبع زاد ہو۔ تک بندی بھی چلے گی لیکن بے وزن اشعار قبول نہیں کیے جائیں گے۔

ہم نے پہلا شعر بنا دیا ہے۔ آپ ایسا شعر کہیں جو حرف "ے" یا "ی" سے شروع ہوتا ہو۔
یہ اس لڑی کا پہلا مراسلہ اور صاحبِ لڑی کا قائم کردہ اصول۔
 
Top