میں نے ایک سکول کے سٹاف روم میں اساتذہ کے لئے رہنما ہدایات دیکھی تھیں ان میں یہ بھی لکھا تھا بچوں کے کینے کو کیسے ہینڈل کیا جائے ان میں نظر انداز کرنا بھی شامل تھا۔باقی تو سب ٹھیک ہے۔ لیکن ایک استاد ہونے کی حیثیت سے میرا تجربہ تو یہ ہے کہ میں بسا اوقات سب کچھ جانتے بوجھتے بھی بچوں کے سامنے انجان بن جاتا ہوں اور وہ خوش ہو جاتے ہیں کہ واہ! استاد کو پتہ ہی نہیں چلا۔
میرے نزدیک بعض اوقات بچے کی غلطی کو نظر انداز کرنا مناسب ہوتا ہے۔
اور میرے خیال میں اکثر اساتذہ بچے کی "دو نمبریوں" کو بخوبی سمجھ جاتے ہیں لیکن بچوں کی رعایت سے نظر انداز کرتے ہیں۔