طلسم دستکاری

عینی شاہ

محفلین
انہی کے نام نامی کی وجہ سے تو معلوم ہے کہ آپ بھی بہاولپور سے ہیں۔ :)
بے فکری ہے ہمیں کہ وہ ہمیں نہیں آپ ہی کو ماریں گی :)
ہااااااااااااااااااااا کیسے بھائی ہیں اپ بہن کومر پڑتی دیکھ کر ہیپی ہو رہے ہیں :eek: گندے بچے لگاتی ہوں اپکی شکایت:laughing::rollingonthefloor:
 
ما شاء اللہ بے حد خوب صورت دستکاری کے نمونے پیش کیے۔ ہم سے بس ایک یہ کروشیا نہیں چلتا۔ اتنی دفعہ کوشش کی لیکن کمبخت اس کی نوک میں دھاگے ایسے الجھ جاتے ہیں کہ بس نہ پوچھیں۔۔۔ :) :) :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

ارے نہیں میں دیکھ ہی نہیں رہا۔ میں نے آنکھیں بند کر لی ہیں بہنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ دیکھو ایسے :noxxx::devil:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ما شاء اللہ بے حد خوب صورت دستکاری کے نمونے پیش کیے۔ ہم سے بس ایک یہ کروشیا نہیں چلتا۔ اتنی دفعہ کوشش کی لیکن کمبخت اس کی نوک میں دھاگے ایسے الجھ جاتے ہیں کہ بس نہ پوچھیں۔۔۔ :) :) :)
آپ کو بقیہ کڑھائی آتی ہے ابن سعید بھائی؟ کمال ہے پھر تو۔۔۔ مجھے تو ان میں کچھ بھی نہیں آتا۔ :)
 
:eek::eek::eek::eek: اپکو یہ بھی اتا ہے اففف:atwitsend:مجے تو کچھ بھی نہیں اتا:cautious:
 
عینی شاہ

محفلین
چلیں جب پڑے بتا دیجیئے گا(n) ۔۔۔ ۔ ہم سے نا بہنوں کو مار پڑتے نہیں دیکھی جاتی۔:noxxx: پر روک بھی نہیں سکتے:p ۔۔۔ وگرنہ یہ سدھریں کیسے :cowboy:
دیکھی بھی نہیں جاتی اور بتا بھی دوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:eek: کیا یہ اوپن کنٹراسٹ نہیں :laughing::rollingonthefloor:
 
آپ کو بقیہ کڑھائی آتی ہے ابن سعید بھائی؟ کمال ہے پھر تو۔۔۔ مجھے تو ان میں کچھ بھی نہیں آتا۔ :)
:eek::eek::eek::eek: اپکو یہ بھی اتا ہے اففف:atwitsend:مجے تو کچھ بھی نہیں اتا:cautious:
بھئی ہمارے کام میں وہ نفاست شاید نہ ہو کیوں کہ کبھی مستقل بنیادوں پر نہیں کیا لیکن ہاتھ سے کی گئی کڑھائی کے بے شمار طریقے ہمیں معلوم ہیں۔ جن میں کپڑوں پر پینسل سے فری ہینڈ ڈیزائن بنا کر یا اشعار وغیرہ لکھ کر کڑھائی کرنا، کپڑوں میں سے ایک مخصوص دوری پر تانے اور بانے نکال کر یا پھر موٹے سوتی کپڑوں پر کراس اسٹچنگ، کپڑوں پر پینٹنگ، اس کے علاوہ روز مرہ کی استعمال کی دیگر بے شمار چیزوں سے تزئین و آرائش کے سامان بنانا ہمارے لیے مشکل نہیں۔ گاؤں میں ہم شوقیہ یہ کام لوگوں سے چھین کر کیا کرتے تھے بلکہ کئی دفعہ نئی نئی ترکیبین بھی ایجاد کرتے تھے۔ اس کے علاوہ چارپائی بننا، رسی بٹنا، سوئیٹر بننا، دھاگے سے جال بننا یا ڈلیا بنانا۔۔۔ ہمارے ہاتھوں کے لیے کچھ بھی اجنبی نہیں۔ :) :) :)
 
سوری مجھے تو کھانے اور چاے کافی بنانے کے علاواہ کچھ بھی نہیں اتا :( :( :( کبھی کوئی ڈش بنا بھی لوں تو ہماری ککنگ ایکسپرٹ اتنے نقص نکالتی ہیں کہ دل ہی نہیں کرتا کچھ پکانے کو :(:cautious::cry:
 
بٹیا رانی! ایسے نہیں سوچتے۔ اگر کوئی نقص نکالے تو اس تنقید کو مثبت انداز میں لیں اور اگلی دفعہ ان کی روشنی میں بہتر کرنے کی کوشش کیا کریں۔ بلکہ آپ پوچھ لیا کریں کہ مستقبل میں یہ نقص نہ آئے اس کے لیے کیا کرنا چاہیے۔ اور ہاں، غمگین چہرے لگانے کی اجازت بالکل بھی نہیں۔۔۔ کچھ سمجھ میں آیا بچے؟ :) :) :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ما شاء اللہ بے حد خوب صورت دستکاری کے نمونے پیش کیے۔ ہم سے بس ایک یہ کروشیا نہیں چلتا۔ اتنی دفعہ کوشش کی لیکن کمبخت اس کی نوک میں دھاگے ایسے الجھ جاتے ہیں کہ بس نہ پوچھیں۔۔۔ :) :) :)
اگر آپ نے کروشیے کی مہارت کا ذکر کیا ہوتا تو میں نے ٹھک سے ایک عدد سویٹر کی فرمائش داغ دینی تھی۔

بھئی ہمارے کام میں وہ نفاست شاید نہ ہو کیوں کہ کبھی مستقل بنیادوں پر نہیں کیا لیکن ہاتھ سے کی گئی کڑھائی کے بے شمار طریقے ہمیں معلوم ہیں۔ جن میں کپڑوں پر پینسل سے فری ہینڈ ڈیزائن بنا کر یا اشعار وغیرہ لکھ کر کڑھائی کرنا، کپڑوں میں سے ایک مخصوص دوری پر تانے اور بانے نکال کر یا پھر موٹے سوتی کپڑوں پر کراس اسٹچنگ، کپڑوں پر پینٹنگ، اس کے علاوہ روز مرہ کی استعمال کی دیگر بے شمار چیزوں سے تزئین و آرائش کے سامان بنانا ہمارے لیے مشکل نہیں۔ گاؤں میں ہم شوقیہ یہ کام لوگوں سے چھین کر کیا کرتے تھے بلکہ کئی دفعہ نئی نئی ترکیبین بھی ایجاد کرتے تھے۔ اس کے علاوہ چارپائی بننا، رسی بٹنا، سوئیٹر بننا، دھاگے سے جال بننا یا ڈلیا بنانا۔۔۔ ہمارے ہاتھوں کے لیے کچھ بھی اجنبی نہیں۔ :) :) :)
اور اب یہ حالات ہیں کہ یہ سارے کام جو خواتین گھروں میں کیا کرتی تھیں فارغ اوقات میں اس کی جگہ ڈرامے دیکھے جاتے ہیں۔ میں جب سے واپس آئی ہوں کونا کونا چھان مارا ہے کہ کوئی مجھے ہاتھ کے سویٹر بنا دے لیکن مجال ہے کوئی مل جائے۔ ہر جگہ سے یہ جواب آتا ہے کہ اب تو اس رواج ختم ہو گیا۔ لوگ بناتے ہی نہیں ہیں نہ کڑھائیاں کرتے ہیں۔ :(
نیرنگ خیال آپ کو اگر کبھی موقع ملا اور ممکن ہو سکا تو مجھے بہاولپور سائیڈ پر دستکاری کا کام کرنے والی /والے کا پتہ ڈھونڈ دیجئے گا پلیز۔
 
سید زبیر

محفلین
دیکھی بھی نہیں جاتی اور بتا بھی دوں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔:eek: کیا یہ اوپن کنٹراسٹ نہیں :laughing::rollingonthefloor:
یار نیرنگ خیال ' میں بہن بھائی کی گفتگو سے لطف اندوز ہو رہا تھا کیا ہی اچھا ہوتا آپ بھی بہاولپوری میں ہی جواب دیتے ۔ مزا آجاتا
جیتے رہیں خوش رہیں
 
اگر آپ نے کروشیے کی مہارت کا ذکر کیا ہوتا تو میں نے ٹھک سے ایک عدد سویٹر کی فرمائش داغ دینی تھی۔
آلام و مصائب سے محفوظ رکھنے والی ذات تو سچ بولنے والوں پر مہربان ہوتی ہی ہے۔ :) :) :)
اور اب یہ حالات ہیں کہ یہ سارے کام جو خواتین گھروں میں کیا کرتی تھیں فارغ اوقات میں اس کی جگہ ڈرامے دیکھے جاتے ہیں۔ میں جب سے واپس آئی ہوں کونا کونا چھان مارا ہے کہ کوئی مجھے ہاتھ کے سویٹر بنا دے لیکن مجال ہے کوئی مل جائے۔ ہر جگہ سے یہ جواب آتا ہے کہ اب تو اس رواج ختم ہو گیا۔ لوگ بناتے ہی نہیں ہیں نہ کڑھائیاں کرتے ہیں۔ :(
سوئیٹر سے ایک واقعہ یاد آیا۔ ہمیں امریکہ آنا تھا اس سے دو ماہ قبل ہی ہماری شادی ہوئی تھی۔ کسی طرح ہماری اہلیہ کی سہیلیوں کو علم ہوا کہ امریکہ میں بہت سردی ہوتی ہے پھر تو وہ ہمارے لیے سوئیٹر بنانے کی تیاری کرنے لگیں۔ واحد مؤنث حاضر نے ہم سے پسندیدہ رنگ اور سائز وغیرہ کے حوالے سے بات کی تو ہم نے ٹال دیا۔ بعد میں جب ہمیں یہ لگا کہ ان پر سہیلیوں کا دباؤ بڑھ رہا ہے تو ہم نے یہ کہہ کر منع کر دیا کہ امریکہ میں جتنی سردی ہوتی ہے اس میں ہاتھ کے بنے ہوئے سوئیٹر کسی کام نہیں آئیں گے۔ :) :) :)

یہاں امریکہ میں ہماری پہچان نِٹرس کے پورے گروپ سے ہے۔ اتفاق سے ایک روز کافی ہاؤس میں بیٹھے ملک شیک کے ساتھ شغل فرما رہے تھے اور ہمارے ساتھ ہمارے ہاؤس میٹ بھی تھے۔ تبھی وہاں تقریباً نصف درجن نٹر خواتین آئیں اور اپنا ساز و سامان پھیلا لیا۔ بس وہیں سے ان لوگوں سے دعا سلام ہوئی اور تعلقات اتنے گہرے ہو گئے کہ اب تو ایک دوسرے کے گھر آنا جانا بھی رہتا ہے کبھی کبھار۔ ابھی کل ایک دعوت میں گئے تھے تو وہاں بھی ان میں سی ایک خاتون اپنی فیملی سمیت مدعو تھیں۔ ہم نے ان کو اون کی بنی ہوئی ایک دلچسپ ڈیزائن کی ٹوپی کی تصویر دکھائی تو انھوں نے دریافت کیا کہ آپ ٹوپی پہنتے ہیں؟ اگر ہاں تو آپ کے لیے بنا دیتے ہیں۔ ہم نے کہا کہ پچھلے پندرہ سالوں میں سوائے بائک چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہننے کے کبھی کچھ کانوں پر باندھا ہی نہیں پھر کتنی ہی سردی کیوں نہ ہو۔ :) :) :)
 
شمشاد

لائبریرین
سوری مجھے تو کھانے اور چاے کافی بنانے کے علاواہ کچھ بھی نہیں اتا :( :( :( کبھی کوئی ڈش بنا بھی لوں تو ہماری ککنگ ایکسپرٹ اتنے نقص نکالتی ہیں کہ دل ہی نہیں کرتا کچھ پکانے کو :(:cautious::cry:
چائے بنانی آتی ہے ناں۔ بس تو پھر فکر کی کوئی بات نہیں۔ اگر تو اچھی چائے بناتی ہو تو سیدھی جنت میں جاؤ گی۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
آلام و مصائب سے محفوظ رکھنے والی ذات تو سچ بولنے والوں پر مہربان ہوتی ہی ہے۔ :) :) :)

سوئیٹر سے ایک واقعہ یاد آیا۔ ہمیں امریکہ آنا تھا اس سے دو ماہ قبل ہی ہماری شادی ہوئی تھی۔ کسی طرح ہماری اہلیہ کی سہیلیوں کو علم ہوا کہ امریکہ میں بہت سردی ہوتی ہے پھر تو وہ ہمارے لیے سوئیٹر بنانے کی تیاری کرنے لگیں۔ واحد مؤنث حاضر نے ہم سے پسندیدہ رنگ اور سائز وغیرہ کے حوالے سے بات کی تو ہم نے ٹال دیا۔ بعد میں جب ہمیں یہ لگا کہ ان پر سہیلیوں کا دباؤ بڑھ رہا ہے تو ہم نے یہ کہہ کر منع کر دیا کہ امریکہ میں جتنی سردی ہوتی ہے اس میں ہاتھ کے بنے ہوئے سوئیٹر کسی کام نہیں آئیں گے۔ :) :) :)

یہاں امریکہ میں ہماری پہچان نِٹرس کے پورے گروپ سے ہے۔ اتفاق سے ایک روز کافی ہاؤس میں بیٹھے ملک شیک کے ساتھ شغل فرما رہے تھے اور ہمارے ساتھ ہمارے ہاؤس میٹ بھی تھے۔ تبھی وہاں تقریباً نصف درجن نٹر خواتین آئیں اور اپنا ساز و سامان پھیلا لیا۔ بس وہیں سے ان لوگوں سے دعا سلام ہوئی اور تعلقات اتنے گہرے ہو گئے کہ اب تو ایک دوسرے کے گھر آنا جانا بھی رہتا ہے کبھی کبھار۔ ابھی کل ایک دعوت میں گئے تھے تو وہاں بھی ان میں سی ایک خاتون اپنی فیملی سمیت مدعو تھیں۔ ہم نے ان کو اون کی بنی ہوئی ایک دلچسپ ڈیزائن کی ٹوپی کی تصویر دکھائی تو انھوں نے دریافت کیا کہ آپ ٹوپی پہنتے ہیں؟ اگر ہاں تو آپ کے لیے بنا دیتے ہیں۔ ہم نے کہا کہ پچھلے پندرہ سالوں میں سوائے بائک چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہننے کے کبھی کچھ کانوں پر باندھا ہی نہیں پھر کتنی ہی سردی کیوں نہ ہو۔ :) :) :)

یعنی وہ کام آپ کے لئے مصیبت ہوتا؟؟:shock: بری بات :cowboy:

یہی تو میں حیران ہوتی ہوں کہ ہر جگہ لوگ نٹنگ کر رہے ہوتے ہیں ہمارے یہاں یہ کام کیوں ختم ہو رہا ہے۔ میری اماں بہت اچھی نٹنگ کرتی تھیں ہاتھ سے بھی اور مشین پر بھی۔ لیکن اب نہیں کرتیں :( ۔ کروشیے پر تو ابھی بھی میں ان سے کچھ نہ کچھ بنواتی رہتی ہوں۔ لیکن نٹنگ کم کم کرتی ہیں۔
اور یہ کیا بات ہوئی۔ سارے لوگ ان لوگوں کو ہی آفر کرتے ہیں جن کو دلچسپی نہیں ہوتی۔ o_O
 
محمدصابر

محفلین
ما شاء اللہ بے حد خوب صورت دستکاری کے نمونے پیش کیے۔ ہم سے بس ایک یہ کروشیا نہیں چلتا۔ اتنی دفعہ کوشش کی لیکن کمبخت اس کی نوک میں دھاگے ایسے الجھ جاتے ہیں کہ بس نہ پوچھیں۔۔۔ :) :) :)
اس معاملے میں پنٹریسٹ سے رجوع کریں وہاں لوگ ایسی ایسی تکنیک شیئر کرتے ہیں کہ دیکھنے میں ہی مزا آجاتا ہے۔ :) :)
 
پنٹریسٹ تو خوب ہے اس کے علاوہ نٹرس کا اپنا ایک سوشل نیٹورک بھی موجود ہے جہاں کمال کی چیزیں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ :) :) :)
 
Top