طلسم دستکاری

ذوالقرنین

لائبریرین
بہت خوب نین بھائی!
زبردست شیئرنگ
ہمارے گھر میں بھی دستکاری کے بہت سے ماہر (امی، سسٹر، بھابھی وغیرہ) ہیں۔ لیکن آج کل یہاں بنے بنائے تیار کڑھائی کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔ دکانوں سے خرید کر، مشین پر سلائی کرکے، اور خوبصورت لباس تیار۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
دستکار کا جادو تو ہمیشہ ہی سر چڑھ کر بولتا ہے۔ چاہے وہ کوئی کڑھائی کرے یا تخیل کی خوبصورتی کو اشتقاقی صورت پردہ پر نمایاں کر دے۔ میں مشکور وممنون ہوں التباس بھائی کا جنہوں نے چاک سے بورڈ پر میرا نام اسقدر خوبصورت انداز میں لکھ کر اس کو خوبصورت بنا دیا۔ بلاشبہ محض چاک کے ساتھ تختہ سیاہ پر اسقدر خوبصورتی بکھیر دینا خطاطی پر عبور کو ظاہر کرتا ہے۔

التباس کا طلسم خطاطی :)
541679_472920052771372_983644919_n.jpg
 
بالکل لیکن مشینی کڑھائیاں ہاتھ کی نفاست کا نعم البدل نہیں ہو سکتیں :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ما شاء اللہ بے حد خوب صورت دستکاری کے نمونے پیش کیے۔ ہم سے بس ایک یہ کروشیا نہیں چلتا۔ اتنی دفعہ کوشش کی لیکن کمبخت اس کی نوک میں دھاگے ایسے الجھ جاتے ہیں کہ بس نہ پوچھیں۔۔۔ :) :) :)
ہائے اللہ جی! سچی میں بھیا!!!
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
دستکار کا جادو تو ہمیشہ ہی سر چڑھ کر بولتا ہے۔ چاہے وہ کوئی کڑھائی کرے یا تخیل کی خوبصورتی کو اشتقاقی صورت پردہ پر نمایاں کر دے۔ میں مشکور وممنون ہوں التباس بھائی کا جنہوں نے چاک سے بورڈ پر میرا نام اسقدر خوبصورت انداز میں لکھ کر اس کو خوبصورت بنا دیا۔ بلاشبہ محض چاک کے ساتھ تختہ سیاہ پر اسقدر خوبصورتی بکھیر دینا خطاطی پر عبور کو ظاہر کرتا ہے۔

التباس کا طلسم خطاطی :)
541679_472920052771372_983644919_n.jpg
واؤ کتنا پیارا ہے بھیا
میں سوچتی ہوں لوگ اتنا مشکل کیسے لکھ لیتے ہیں؟
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ارے مانو گڑیا ابھی خطاطی دیکھ کر بھی پوچھ رہی ہو کہ خطاط ہیں کیا o_O
یہ تو ظلم ہے بچے :cautious:
بھیا مجھے پتا نہیں کہ خطاط انہی کو بولتے ہیں۔
ڈانٹیں تو نہیں بابا! :noxxx:

اچھا میں ایک بات بتاؤں یہاں ناں جب ہم کالج سے آتے ہیں ناں تو وہاں تین بلیک بورڈز لگے ہوئے ہیں وہاں پر ایک بوڑھے سے انکل ہیں وہ اس پر احادیث اور آیات لکھتے ہیں۔ ان کی رائٹنگ بھی اتنی پیاری ہے ناں لوگ اس کو کھڑے ہو کر پڑھ رہے ہوتے ہیں اور جب ہم تیزی سے وہاں سے گزر جاتے ہیں تو میرا بہت دل کرتا ہے کہ میں رک کر انہیں پڑھ پاؤں۔ پھر میں ان کو دعا دیتی ہوں جو وہاں لکھتے ہیں۔
 
ارے مانو ڈانٹا کہاں۔ میں تو ماتم کر رہا تھا :)
تو آپ بھی لکھا کرو۔ لکھنے سے خط اچھا ہوتا ہے :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
Top