طیاروں کی تباہی کا منصوبہ ناکام

’طیاروں کی تباہی کا منصوبہ ناکام‘

’برطانوی حکومت نے قومی سلامتی کو درپیش خطرے کے پیش نظر چوکسی کو انتہائی سطح تک بڑھا دیا ہے‘
برطانوی پولیس سکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ اس نے برطانیہ سے امریکہ جانے والے طیاروں کو دورانِ پرواز دھماکوں سے اڑانے کے دہشت گرد منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔

کیا کیا ہوا؟

برطانوی وزیر داخلہ جان ریڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اور کہا ہے کہ اس منصوبے میں ملوث اہم افراد اب حراست میں ہیں لیکن اب بھی چوکس رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’دھماکوں کے ذریعے دورانِ پرواز کئی طیارے گرائے جانے تھے اور جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوتا‘۔

لندن میں انسداد دہشت گردی پولیس کے سربراہ پیٹر کلارک نے کہا کہ معلومات کے مطابق برطانیہ سے امریکہ جانے والے پروازوں پر رکھے جانے والے بموں کو دستی سامان میں لے جایا جانا تھے۔

اب برطانیہ سے تمام پروازوں پر دستی سامان لے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اکیس افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان افراد کو لندن، ہائی وِکم اور برمنگھم کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزمان کی شناخت تو نہیں کی گئی ہے تاہم برطانوی پارلیمان کے رکن لارڈ نذیر احمد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے حکام نے اس لیئے رابطہ کیا ’کہ گرفتار ہونے والے افراد مسلمان ہیں۔‘
خیال ہے کہ تین امریکی ہوائیی کمپنیوں کی دس تک پروازوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ایک ان کا ایک خفیہ آپریشن کئی ماہ سے جاری تھا۔

لندن کے ہوائی اڈوں سے درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں

برطانوی وقت کے مطابق چھ بجے کے قریب جاری کیئے جانے والے بیان میں یا تھا کہ ’برطانوی حکومت نے قومی سلامتی کو درپیش خطرے کے پیش نظر تمام ہوائی اڈوں پر چوکسی کو انتہائی سطح تک بڑھا دیا ہے‘۔

ایم آئی فائیو کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق خطرے کی اس سطح کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ برطانیہ کو انتہائی خطرہ ہے اور کسی بھی وقت کوئی حملہ ہو سکتا ہے۔

مبینہ منصوبے کے انکشاف کے بعد برطانیہ کے تمام ہوائی اڈوں پر حفاظتی انتظامات کڑے کر دیئے گئے ہیں۔

بی بی سی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سازش کے ’مشکوک مرکزی‘ کردار برطانیہ کے پیدائشی ہیں۔

دریں اثنا برطانیہ سے فضائی سفر کرنے والے تمام مسافروں سے کہا گیا ان کا دستی سامان بھی ان کے ساتھ جانے کی بجائے علیحدہ جانے والے سامان کے ساتھ جائے گا۔

بی بی سی اردو کے توسط سے
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ محب۔ ویسے یہ کافی پہلے سے تحقیقات جاری تھیں۔ جرمن اور دیگر ائیر لائنز نے برطانیہ کے لیے تمام فلائٹس کینسل کر دی ہیں، ائیر پورٹ بھی دوپہر تک بند رہا۔ پتہ نہیں ان نام نہاد مسلانوں‌کو کیا ملتا ہے اس طرح کی رذیل حرکات کر کے
 
ابھی تحقیقات جاری ہیں قیصرانی۔

عین اس وقت جب لبنان پر اسرائیل کے حملے بڑھ رہے ہیں اور معصوم شہریوں کی ہلاکتیں بھی اسی تناسب سے بڑھ رہی ہیں جس سے امریکہ اور برطانیہ شدید تنقید کی زد میں ہیں ، اس طرح کی سازش بے نقاب ہونا بہت سے سوالات پیش کرتا ہے۔

محترم بش صاحب نے تو فورا القاعدہ کو شامل بھی کر لیا ہے ، اب دنیا کی توجہ لبنان پر اسرائیل کی دہشت گردی سے ہٹا کر اس طرف لگا دی جائے گی تاکہ اگر کچھ لوگوں کے ضمیر مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر انہیں تنبیہ کر ہی رہے تھے وہ یہ سوچ کر مطمن ہو جائیں کہ مسلمان تو ہیں ہی دہشت گرد اور ان کے ساتھ جو بھی ہو کم ہے۔
 
دوست

محفلین
یہ ہی تو مسئلہ ہے۔
پتہ نہیں وہ مسلمان ہیں بھی یا نہیں جن کا نام لیا جارہا ہے۔
اب مسلمان اتنے بھی بے سمجھ نہیں۔ خاص طور پر ان علاقوں کے مسلموں تو اس بات کا احساس زیادہ ہوگا۔
نہ جانے کیوں جب بھی مسلمانوں پر کوئی ظلم ہورہا ہو اس قسم کا واقعہ پیدا ہوجاتا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:

دوست بھائی، میری ذاتی معلومات میں یہ بات ہے کہ ایک خاص اسلامی فرقہ اس کام میں‌ ملوث ہے۔ انہوں‌ نے باقاعدہ پلاننگ کر کے لندن اور دیگر اہم مقامات پر اپنے نوجوانوں کو پڑھائی کے نام پر بھجوایا تھا۔ اور اس وقت سے وہ نوجوان پڑھائی کے سوا سب کچھ کر رہے ہیں۔ میرے کزن کا دوست بھی انہی لوگوں میں شامل تھا۔ حالیہ لندن بم بلاسٹس میں بھی وہ لوگ شامل رہے ہیں
 
برطانیہ میں اس وقت ہزاروں کی تعداد میں ایسے طلبا ہیں جو پڑھائی کے لیے آئے تھے مگر پڑھائی نہیں کر رہے جس کی ایک بڑی وجہ پڑھائی کا بہت مہنگا ہونا ہے ۔

قیصرانی لندن اور اس کیس دونوں میں جتنے بھی لوگ ملوث ہیں وہ سب برطانیہ کے پیدائشی ہیں اور یہ برطانیہ کی مہینوں سے جاری تحقیقات پر مبنی ہے ۔ اس وقت بھی جو لوگ پکڑے گئے ہیں وہ برطانیہ کے پیدائشی ہی ہیں۔ اس سازش کا اس وقت بے نقاب ہونا اس سلسلے کی کڑی ہی معلوم ہوتا ہے کہ لوگوں کی توجہ اس طرف مبذول کروا دی جائے اور مسلمانوں میں بھی بگاڑ پیدا کیا جائے۔ اس وقت اسرائیل نے حملوں کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے مگر اس طرف دھیان کم جائے گا اور ادھر جو ہوا بھی نہیں اس پر ساری توجہ ہو جائے گی لوگوں کی ، سیاست کے گھناؤنے حربے پہلے بھی آزمائے جاتے رہے ہیں اور آئیندہ بھی۔

اب خبروں کی ہیڈ لائنز لبنان کے بے گناہوں کی ہلاکتوں سے ہٹ کر اس واقعہ سے متعلق ہو گئی ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
محب دیکھو بھائی، جذباتی مت ہو۔ جو بندہ پاکستان سے برطانیہ تعلیم حاصل کرنے جاتا ہے، اسے یونیورسٹی پوری تسلی کرکے ہی داخلہ دیتی ہے کہ اس کے پاس اتنی رقم ہوگی کہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکے۔ دوسرا جو میں نے دوست بھائی کو مثال دی ہے، وہ میرے اپنے ہی کزن کی ہے۔ اس کے علاوہ ابھی نہ سہی، کچھ عرصے بعد دیکھنا جب ان ساری تحقیقات سے ایک ہی فرقے کے افراد ظاہر ہوں گے
 
پاکستانی

محفلین
محب علوی نے کہا:

محب کی بات میں وزن ہے، میں نے بھی جب یہ خبر پڑھی تو سب سے پہلے میرے ذہن میں بھی یہی خیال آیا کہ یہ ایک شازش ہے دنیا کی نظریں اسرائیل سے ہٹانے کی۔ اب ایک دو ہفتے تک دنیا کا تمام میڈیا اسی خبر کے پیچھے لگا رہے گا اور اسرائیل کو وہ سب کچھ کرنے کا موقع مل جائے گا جو اب سے پہلے نہیں کر سکا۔
 
پاکستانی

محفلین
اس کیس میں گرفتار ہونے والے سب برطانیہ کے ہی پیدائشی ہیں
ان کے نام اور عمریں درج ہیں۔

1) عبد اللہ احمد علی
تاریخ پیدائش: 1980/10/10
والتھم سٹو، لندن

2) کوثر علی
تاریخ پیدائش: 1982/12/04
والتھم سٹو، لندن

3) خرم شہزاد علی
تاریخ پیدائش: 1979/06/11
ہائی ویکم، بکنگھم شائر

4) نبیل حسین
تاریخ پیدائش: 1984/03/10
لندن

5) تنویر حسین
تاریخ پیدائش: 1981/02/21
لیٹن، لندن

6) عمیر حسین
تاریخ پیدائش: 1981/10/09
لندن

7) اسلام عمر
تاریخ پیدائش: 1978/04/23
ہائی ویکم، بکنگھم شائر

8) وسیم کیانی
تاریخ پیدائش: 1977/04/28
ہائی ویکم، بکنگھم شائر

9) عبداللہ احسان خان
تاریخ پیدائش: 1984/10/24
لندن

10) عرفات وحید خان
تاریخ پیدائش: 1981/ 05/18
لندن

11) آدم عثمان خطیب
تاریخ پیدائش: 1986/12/07
لندن

12) عبدالمنیم پٹیل
تاریخ پیدائش: 1989/ 04/17
لندن

13) طیب روف
تاریخ پیدائش: 1984/ 04/26
برمنگھم

14) عثمان محمد صدیق
تاریخ پیدائش: 1982/ 04/23
لندن

15) اسد سرور
تاریخ پیدائش:1980/ 05/24
ہائی ویکم، بکنگھم شائر

16) ابراہم سونت
تاریخ پیدائش: 1980/ 12/19
لندن

17) محمد شمیم الدین
تاریخ پیدائش: 1970/11/22
لندن

18) وحید زمان
تاریخ پیدائش: 1984/05/27
لندن

19) عاصم امین طارق
تاریخ پیدائش: 1983/06/07
والتھم سٹو، لندن
 
قیصرانی

لائبریرین
محب نے تو یہ لکھا ہے کہ

اکیس افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان افراد کو لندن، ہائی وِکم اور برمنگھم کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزمان کی شناخت تو نہیں کی گئی ہے تاہم برطانوی پارلیمان کے رکن لارڈ نذیر احمد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے حکام نے اس لیئے رابطہ کیا ’کہ گرفتار ہونے والے افراد مسلمان ہیں۔‘

تو یہ تو محض‌کارندے ہوئے، اصل سازشی کون ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
دوسرا وہ افراد جو ائیر پورٹ سے پکڑے گئے ہیں، ان کی تفصیل دیکھیں کب پریس میں آتی ہے
 
پاکستانی

محفلین
یہ خبر بھی بی بی سی سے لی گئی ہے اور یہ فہرست بینک آف انگلینڈ کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے جن کے مطابق انہوں نے ان طیاروں کو اڑانے کے ناکام منصوبوں کے الزام میں گرفتار انیس افراد کے اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں۔

اسی سلسلے میں بش کا بیان مسلمان ’فاشِسٹوں` کے خلاف جنگ بھی پڑھ لیں۔
 
قیصرانی نے کہا:
محب دیکھو بھائی، جذباتی مت ہو۔ جو بندہ پاکستان سے برطانیہ تعلیم حاصل کرنے جاتا ہے، اسے یونیورسٹی پوری تسلی کرکے ہی داخلہ دیتی ہے کہ اس کے پاس اتنی رقم ہوگی کہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکے۔ دوسرا جو میں نے دوست بھائی کو مثال دی ہے، وہ میرے اپنے ہی کزن کی ہے۔ اس کے علاوہ ابھی نہ سہی، کچھ عرصے بعد دیکھنا جب ان ساری تحقیقات سے ایک ہی فرقے کے افراد ظاہر ہوں گے

قیصرانی میری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ یار تم دوسروں کے جذباتی ہونے کا کیا معیار بنا کر بیٹھے ہو :) ۔ میں تمہیں تصویر کا وہ رخ دکھانے کی کوشش کر رہا ہوں جو تمہاری نظر سے اوجھل ہے اور تم وہی رخ دیکھنے کی کوشش کر رہے ہو جو مغربی میڈیا سب کو دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔

ایک دو نہیں درجنوں لوگوں کو جانتا ہوں اور بات چیت ہے میری جو معمولی رقم جما کروا کر آئے اور اب نہیں پڑھ رہے اور یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ ایسے سینکڑوں کالج ہیں جو دو نمبر ہیں (‌صرف پاکستان میں ہی ساری بیماریاں نہیں پائی جاتی باقی دنیا میں بھی یہ کام جاری ہے )۔ درجنوں کالجوں کے unconditional لیٹر صرف ایک ماہ میں چند ہزار روپوں میں جب بھی چاہوں مجھے بتا دینا میں فراہم کروا سکتا ہوں۔ ابھی سختی ضرور کر رہے ہیں اور فیس بھی بڑھا رہے ہیں مگر چور راستے پہلے بھی تھے اور اب بھی ہیں۔

کسی ایک گروہ کا اس میں ملوث ہونا بعید از قیاس نہیں ہے قیصرانی مگر جو بات دلچسپ ہے وہ یہ ہے کہ سازش کس وقت بے نقاب کی گئی ہے اور اس کے اثرات کیا ہوں گے ۔ پاکستان کی ہی مدد سے یہ سازش بے نقاب ہوئی ہے مگر سختی ہوگی تو پاکستان پر ہی اور ایک دو تعریفی بیانات کے بعد سختیاں پاکستانیوں پر ہی ہوں گی ویسے ہی جیسے افغانستان کے معاملے میں ساری مدد پاکستان نے کی مگر سب سے زیادہ سختی بھی پاکستانیوں نے ہی جھیلی۔ یہ دوہرا معیار بھی نظر میں رکھا کرو قیصرانی اور یہ جذباتیت نہیں وہ حقیقت ہے جو آسانی سے سمجھ آتی ہے ۔

تم کیا سمجھتے ہو کہ سیاست اتنا ہی آسان اور سادہ کھیل ہے کہ جو بتایا جائے وہی ہو بھی رہا ہو اور پس پردہ مقاصد کچھ نہ ہوں۔

کیا امریکہ اور برطانیہ اپنے اوپر ہونے والی سخت تنقید اور اپنی بگڑتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لیے کوئی قدم نہ اٹھائیں گے ؟

کیا اسرائیل نے اپنے حملوں کا دائرہ کار نہیں بڑھا دیا اور اب لبنان کے شمال پر بھی حملہ نہیں کردیا ؟‌

سب سے اہم سوال اس صورتحال سے سب سے زیادہ فائدہ کس فریق کو پہنچ رہا ہے ، کیا مسلمانوں کو جو ایک طرف پہلے ہی لبنان میں ہلاک ہو رہے ہیں اور دوسری طرف اب یہ اقدام اٹھا کر وہ ساری توجہ پھر اپنی طرف مبذول کروالیں؟

ٹھنڈے دل سے سوچنے کی ضرورت ہے ، جذباتی ہو کر نہیں اور نہ ہی پہلے مسلمانوں کو مجرم سمجھ کر ، تمہیں یہ کام کرنے کی ضرورت نہیں ، مغربی میڈیا پہلے ہی یہ کارِ خیر بخوبی انجام دے رہا ہے ، یقین نہ آئے تو سی این این اور بی بی سی دیکھ لو جہاں مظلوم اسرائیلی فوجیوں کے گھر دکھائے جا رہے ہیں جہاں ان کا کوئی بیٹا ہلاک ہو گیا ہے اور سارا خاندان سوگوار ہے اور اس قربانی کے بدلے جنگ کو جاری رکھنا چاہتا ہے جبکہ لبنان میں شاید کچھ نہیں ہورہا اس لیے وہاں کے خاندان کس حالت میں ہیں اس پر کوئی روشنی نہیں ڈالی جاتی۔ اس بارے میں کہنا بھی جذباتیت ہے کیا قیصرانی ؟
 
قیصرانی

لائبریرین
جذباتی ہونے کا معیار یہ ہے کہ جب آپ کسی کی بات کو رد کر کے اپنا جواب دیتے ہیں، اور اسی جواب میں اپنی ہی بات میں نتیجہ نکال لینا جذباتی پن ہوتا ہے۔

جیسے کہ تم نے لکھا تھا کہ یہ سارا کام لبنان سے توجہ ہٹانے کے لیے ہو رہا ہے۔ بھائی میرے، اس وقت جتنی تنقید یا طنز انہی ممالک سے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف ہو رہا ہے، کاش اتنا ہی کوئی دیگر مسلمان ممالک کر لیں

دوسرا جذباتی ہونے کی ایک نہیں، بے شمار مثالیں انہی صفحات پر بکھری ہوئی ہیں‌، کہو تو موتی چن چن کر دکھا دوں :lol: (اب ہاں مت کہ دینا)
 
قیصرانی

لائبریرین
باقی میں نے کل یہ لنک پوسٹ کیا تھا، شاید کسی نے توجہ دینی مناسب نہیں سمجھی :D دیکھ کر رائے دو کہ کیا سارے ٹی وی چینل وہی کر رہے ہیں جو تم کہ رہے ہو؟
 
آج کی بی بی سی کی اس خبر پر ایک دلچسپ تصویر بھی ہے جس کے نیچے لکھا ہے کہ

Suspect Don Stewart-Whyte changed his name to Abdul Waheed

خبر کا لنک یہ ہے
 
قیصرانی نے کہا:
جذباتی ہونے کا معیار یہ ہے کہ جب آپ کسی کی بات کو رد کر کے اپنا جواب دیتے ہیں، اور اسی جواب میں اپنی ہی بات میں نتیجہ نکال لینا جذباتی پن ہوتا ہے۔

جیسے کہ تم نے لکھا تھا کہ یہ سارا کام لبنان سے توجہ ہٹانے کے لیے ہو رہا ہے۔ بھائی میرے، اس وقت جتنی تنقید یا طنز انہی ممالک سے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف ہو رہا ہے، کاش اتنا ہی کوئی دیگر مسلمان ممالک کر لیں

دوسرا جذباتی ہونے کی ایک نہیں، بے شمار مثالیں انہی صفحات پر بکھری ہوئی ہیں‌، کہو تو موتی چن چن کر دکھا دوں :lol: (اب ہاں مت کہ دینا)

قیصرانی اگر یہ معیار ہے تو پہلے تو تم خود ہی اس پر پورا اتر رہے ہو جب تم نے خبر سنتے ہی فیصلہ اور نتیجہ اخذ کر لیا۔ میرا خیال یا تو تم سی این این اور بی بی سی دیکھتے نہیں یا چند پروگرام جن میں کچھ تنقید کی گئی ہو وہ دیکھ کر سارے پروگراموں کو قیاس کر لیا ہے۔

بہت سے مسلمان ممالک کی طرف سے شدید مذمت ہو رہی ہے لبنان پر اس حملے کی اور اخبارات اور مباحثے بھرے پڑے ہیں اس سے۔ کل ہی کے صرف جنگ میں کئی کالم لبنان پر ہی تھے اور پاکستان کی طرف سے باقاعدہ ایک قرارداد مذمت بھی منظور ہو چکی ہے ، تم مجھے بتاؤ‌ کہ جنگ بندی کے لیے امریکہ اور برطانیہ نے اب تک کیا پیش رفت دکھائی ہے اور یورپی یونین نے کتنے فعال اور تیز اقدام اٹھائے ہیں جنگ بندی کے لیے۔ پانچ ہفتہ ہو چکے ہیں اور ابھی تک امریکہ اور فرانس قرارداد پر ہی متفق نہیں ہوسکے ہیں اور باقی کسی ملک کو کوئی جلدی نہیں کہ یہ جنگ بندی ہو۔

جانے کونسے چینل دیکھتے رہتے ہو تم ، سی این این اور بی بی سی پر اکثریتی پروگراموں میں اسرائیل کا دفاع کیا جارہا ہے اور حزب اللہ کو ہی قصور وار ٹھہرایا جا رہا ہے ، بھائی ذرا تھوڑا دیکھ لو ، اس صریح ظلم اور جانبداری پر بھی تمہیں مسلمان ظالم اور مغرب مظلوم نظر آرہا ہے تو میں کیا کہہ سکتا ہوں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
پاکستانی نے کہا:
اس کیس میں گرفتار ہونے والے سب برطانیہ کے ہی پیدائشی ہیں
ان کے نام اور عمریں درج ہیں۔
پاکستانی بھائی، بی بی سی تو انہیں لندن کے رہائشی بتا رہی ہے نہ کہ لندن کے پیدائشی۔ کیا آپ اس خبر کی تفصیل دینا چاہیں گے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
قیصرانی اگر یہ معیار ہے تو پہلے تو تم خود ہی اس پر پورا اتر رہے ہو جب تم نے خبر سنتے ہی فیصلہ اور نتیجہ اخذ کر لیا۔ میرا خیال یا تو تم سی این این اور بی بی سی دیکھتے نہیں یا چند پروگرام جن میں کچھ تنقید کی گئی ہو وہ دیکھ کر سارے پروگراموں کو قیاس کر لیا ہے۔

کوئی مثال دو تو مانوں

محب علوی نے کہا:
جانے کونسے چینل دیکھتے رہتے ہو تم ، سی این این اور بی بی سی پر اکثریتی پروگراموں میں اسرائیل کا دفاع کیا جارہا ہے اور حزب اللہ کو ہی قصور وار ٹھہرایا جا رہا ہے ، بھائی ذرا تھوڑا دیکھ لو ، اس صریح ظلم اور جانبداری پر بھی تمہیں مسلمان ظالم اور مغرب مظلوم نظر آرہا ہے تو میں کیا کہہ سکتا ہوں۔

جو میں‌ نے لنک دیا ہے، اس میں دوسرا لنک سی این این کا ہی ہے۔ اور شاید تم نے ابھی تک وہ لنک دیکھنا پسند نہیں کیا ورنہ جان جاتے کہ کون سے چینل دیکھا کرتا ہوں

اس کے علاوہ تم موضوع کو تھوڑا سا ہائی جیک کرنا پسند کرتے ہو :lol: ۔ ابھی میں جس موضوع پر آنا چاہ رہا تھا، وہ تم نے پھر گم کرا دیا
 
قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
تم مجھے بتاؤ‌ کہ جنگ بندی کے لیے امریکہ اور برطانیہ نے اب تک کیا پیش رفت دکھائی ہے اور یورپی یونین نے کتنے فعال اور تیز اقدام اٹھائے ہیں جنگ بندی کے لیے۔ پانچ ہفتہ ہو چکے ہیں اور ابھی تک امریکہ اور فرانس قرارداد پر ہی متفق نہیں ہوسکے ہیں اور باقی کسی ملک کو کوئی جلدی نہیں کہ یہ جنگ بندی ہو۔

جانے کونسے چینل دیکھتے رہتے ہو تم ، سی این این اور بی بی سی پر اکثریتی پروگراموں میں اسرائیل کا دفاع کیا جارہا ہے اور حزب اللہ کو ہی قصور وار ٹھہرایا جا رہا ہے ، بھائی ذرا تھوڑا دیکھ لو ، اس صریح ظلم اور جانبداری پر بھی تمہیں مسلمان ظالم اور مغرب مظلوم نظر آرہا ہے تو میں کیا کہہ سکتا ہوں۔

جارج گیلوے والا لنک شاید تمھاری نظر سے نہیں گزرا، یا پھر تم اسے پہچانتے نہیں‌ :lol:
 
Top