تعارف عائشہ عزیز کا تعارف

شمشاد

لائبریرین
یہ عائشہ کے تعارف کا دھاگہ ہے، اس میں ادھر ادھر کی باتیں کرنا منع ہے۔

میں اس کی تصویر لگا دیتا ہوں، خود ہی عمر کا حساب لگا لینا۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ تو تمہارے تعارف کا دھاگہ اور یہ تعارف حاصل کرنا چاہ رہی ہے میری بیٹی کا۔

چلو اسی دھاگے میں تمہارا انٹرویو لینا شروع کر دیتے ہیں۔ منظور ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
چلو پھر تیار ہو جاؤ اور مندرجہ ذیل سوالات کے جواب لکھتی جاؤ :

1) تمہارا پورا نام جو حکومت کے کاغذات میں لکھا ہوا ہے؟

2) گھر میں کس نام سے پکارا جاتا ہے؟

3) گھر والے غصے میں ہوں تو تمہیں کس نام سے پکارتے ہیں؟

4) گھر والے اگر موڈ میں ہوں تو تمہیں کس نام سے پکارتے ہیں؟

5) تعلیم کتنی ہے؟

6) کہاں تک تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ ہے؟

7) عمر (اُوپس - لڑکیوں سے ان کی عمر نہیں پوچھنی چاہیے)، یہ اختیاری سوال ہے۔ مرضی ہے تو جواب دے دو۔

8) کون کون سے کھانے پکانے آتے ہیں؟

9) تمہارے پکائے ہوئے کھانے گھر والے شوق سے کھا لیتے ہیں یا سزا کے طور پر سارا کھانا خود ہی کھانا پڑتا ہے؟

10) کون کون سے گھریلو کام شوق سے کرتی ہو اور کون کون سے بے دلی سے؟

ابھی کے لیے اتنا ہی۔
باقی بریک کے بعد-
آتے رہیے اس دھاگے پر۔
 
مغزل

محفلین
نائمہ بٹیا، عائشہ بٹیا دونوں کو مبارکباد اور عائشہ کو محفل میں خوش آمدید، ، جیتی رہیں
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
چلو پھر تیار ہو جاؤ اور مندرجہ ذیل سوالات کے جواب لکھتی جاؤ :

1) تمہارا پورا نام جو حکومت کے کاغذات میں لکھا ہوا ہے؟

2) گھر میں کس نام سے پکارا جاتا ہے؟

3) گھر والے غصے میں ہوں تو تمہیں کس نام سے پکارتے ہیں؟

4) گھر والے اگر موڈ میں ہوں تو تمہیں کس نام سے پکارتے ہیں؟

5) تعلیم کتنی ہے؟

6) کہاں تک تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ ہے؟

7) عمر (اُوپس - لڑکیوں سے ان کی عمر نہیں پوچھنی چاہیے)، یہ اختیاری سوال ہے۔ مرضی ہے تو جواب دے دو۔

8) کون کون سے کھانے پکانے آتے ہیں؟

9) تمہارے پکائے ہوئے کھانے گھر والے شوق سے کھا لیتے ہیں یا سزا کے طور پر سارا کھانا خود ہی کھانا پڑتا ہے؟

10) کون کون سے گھریلو کام شوق سے کرتی ہو اور کون کون سے بے دلی سے؟

ابھی کے لیے اتنا ہی۔
باقی بریک کے بعد-
آتے رہیے اس دھاگے پر۔

عائشہ
عائشہ ،عیشے
عائشہ
عائشہ
سالِ دوئم کے امتحانات دیئے ہیں
جہاں تک ہوسکے
ابلے ہوے چاول،حلوہ،انڈہ
کھا لیتے ہیں لیکن ڈانٹ پڑتی ہے اگر اچھا نہ ہو
سارے شوق سےکرتی ہوں دل نہ کرے توکرتی ہی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
اچھا ہے، لیکن جواب ہر سوال کے نیچے لکھنا تھا ناں۔ خیر، آگے چلتے ہیں۔

11) نتیجہ کب آئے گا اور کتنے فیصد سے پاس ہونے کی امید ہے؟

12) گھر میں لڑائی کس کس سے ہوتی ہے اور کس بات پر ہوتی ہے؟

13) انڈے کتنے قسموں کے بنا لیتی ہو؟

14) حلوہ کون سا بنانا آتا ہے، سوجی، بیسن کا یا دال کا؟

15) دن میں کتنی دفعہ ڈانٹ پڑتی ہے اور کیوں؟

ابھی کے لیے اتنا ہی۔

باقی بریک کے بعد۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
11) نتیجہ کب آئے گا اور کتنے فیصد سے پاس ہونے کی امید ہے؟
پتہ نہیں کب آئے گا اور امید % 100
12) گھر میں لڑائی کس کس سے ہوتی ہے اور کس بات پر ہوتی ہے؟
باقر سے اور کس بات پر اسکو چھوڑیں
13) انڈے کتنے قسموں کے بنا لیتی ہو؟
فرائی انڈہ ،آملیٹ، اُبلا ہوا انڈہ
14) حلوہ کون سا بنانا آتا ہے، سوجی، بیسن کا یا دال کا؟
سوجی کا بس
15) دن میں کتنی دفعہ ڈانٹ پڑتی ہے اور کیوں؟
ایک دو دفعہ اور کیوں ''یہ راز ہے''
 
شمشاد

لائبریرین
میرا پوچھنے کا مقصد تھا کہ کتنے فیصد نمبر آئیں گے؟

باقر ہی سے کیوں لڑائی ہوتی ہے تمہاری؟ وہ ناعمہ کی بھی اسی سے لڑائی ہوتی ہے۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
میرا پوچھنے کا مقصد تھا کہ کتنے فیصد نمبر آئیں گے؟
اتنے یقین سے تو نہیں کہہ سکتی کہ کتنے فیصد ہوں گے لیکن % 60 تو پکا
باقر ہی سے کیوں لڑائی ہوتی ہے تمہاری؟ وہ ناعمہ کی بھی اسی سے لڑائی ہوتی ہے۔
بس ویسے ہی
 
شمشاد

لائبریرین
اچھا چلو اب آگے چلتے ہیں :

س) فیصل آباد میں گھنٹہ گھر کے آٹھ بازار کیوں ہیں؟

س) یہ ہر شہر میں سٹلائٹ ٹاؤن کیوں ہوتا ہے؟

س) لاہور شہر اگر پنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟

س) ناعمہ سے کتنے دن کے بعد لڑائی ہوتی ہے؟

س) کبھی تارے گننے کا اتفاق ہوا؟ آخری دفعہ کتنے تارے گنے تھے؟

ابھی کے لیے اتنا ہی۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اچھا چلو اب آگے چلتے ہیں :

س) فیصل آباد میں گھنٹہ گھر کے آٹھ بازار کیوں ہیں؟
پوچھ کے آتی ہوں
س) یہ ہر شہر میں سٹلائٹ ٹاؤن کیوں ہوتا ہے؟
یوں ہی
س) لاہور شہر اگر پنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
پاکستان میں ہی ہوتا
س) ناعمہ سے کتنے دن کے بعد لڑائی ہوتی ہے؟
اب نہیں ہوتی
س) کبھی تارے گننے کا اتفاق ہوا؟ آخری دفعہ کتنے تارے گنے تھے؟
کئی دفعہ ہوا آخری دفعہ کئی 50 کے قریب ھوئے۔
ویسےآپ تو میرا انٹرویو لے رہے تھے یہ شہر کہاں سے آگیا ؟
 
Top