تعارف عاجز کا تعارف

محمد وارث

لائبریرین
مجنوں بن جائیں اور ہیر ہیر پکاریں ۔
مجنوں لیلی لیلی کرتا تھا۔۔۔
کیا یادداشت اتنی جلدی ڈیلیٹ ہوگئی؟؟؟
:silly::silly::silly:
مجنوں سے بھی پوچھ لیں لگے ہاتھوں، ہو سکتا ہے وہ ان دونوں کے علاوہ کسی تیسرے چوتھے فرد کو بھی یاد کرتا ہو! :)
 
محمداحمد

لائبریرین
مجنوں بن جائیں اور ہیر ہیر پکاریں ۔

مجنوں لیلی لیلی کرتا تھا۔۔۔
کیا یادداشت اتنی جلدی ڈیلیٹ ہوگئی؟؟؟
:silly::silly::silly:

مجنوں کو عصرِ نو میں جکڑنے کی ضد کریں
بچے ہماری بزم کے چالاک ہو گئے :)
 
محمد فہد

محفلین
یہاں تو ایک دن میں ہی نو صفحات ہو گئے ۔۔۔
لیکن میں اب سوال کرتا ہوں
محمدعظیم الدین بھائی میں آپ کو اگر عظیم بھائی ہی کر کے مخاطب کروں تو چلے گا نا بڑا تو نہیں لگے گا۔۔؟
 
احمد محمد

محفلین
یہاں تو ایک دن میں ہی نو صفحات ہو گئے ۔۔۔
لیکن میں اب سوال کرتا ہوں
محمدعظیم الدین بھائی میں آپ کو اگر عظیم بھائی ہی کر کے مخاطب کروں تو چلے گا نا بڑا تو نہیں لگے گا۔۔؟

محمد فہد بھائی

نام آدھا کرنے کا پوچھ رہے ہیں تو میرا خیال ہے کہ انہیں بھی بڑا نہیں لگے گا۔ :)
 
محمد فہد

محفلین
اس کے علاوہ اگر کوئی سوال ہے تو عاجز حاضر ہے۔

حکم کریں جی۔ کچھ صاحبان کے نام لکھے تھے لیکن سوال کی اجازت عام ہے۔

عظیم بھائی، آپکا شمار چونکہ صاحب علم میں ہوتا ہے اور میرے سوال یہاں آپ کی ذات سے متعلق نہیں ہیں بلکہ اپنی علم کی پیاس بجھانے کہ لیئے ہیں ۔۔۔ اور عظیم بھائی، محفل میں آپ نے جو امن، سلامتی، اور خوشیاں، بانٹنے کا جو پرچم آٹھایا ہوا ہے اسے ہمیشہ ایسے ہی سربلند رکھیں ۔
اللہ تعالی آپ کی عمر دراز کریں اور ایسے ہی خوش رکھیں ہزاروں خوشیاں دیکھنا
آپ کا مقدر بنے ۔ آمین یارب

جب میں چھوٹا تھا تو کسی مقرر کا یہ جملہ ٹی وی پر سنا کہ بقراط جب علم کی انتہا تک پہنچا تو بے اختیار پکار بیٹھا میں کچھ نہیں جانتا میں کچھ نہیں جانتا ۔۔
اب میں پریشان کہ علم کی انتہا پر پہنچنے والا کہہ رہا ہے کہ میں کچھ نہیں جانتا ایسا کیوں۔۔۔ ؟

ہماری برائیاں ہمیں دوسرے کیوں بتائیں ہمیں خود کیوں پتہ نہیں چلتیں اگر چلتیں ہیں تو کیا ہم خود کی بھی مذمت کرتے ہیں یا خود کو بڑا سمجھتے ہیں ؟
اگر ایسا نہیں تو دوسروں کی برائیوں پہ تنقید کرنے میں ہم کتنے حق بجانب ہوتے ہیں ۔۔؟

اکثر لوگ کہتے ہیں کہ اللہ دے کر بھی آزماتا ہے اور لے کر بھی ؟
یہ بات عمومی طور پر دنیا یا دولت کے لیے کہی جاتی ہے کیا اللہ محبت دے کر بھی آزماتا ہے اور اگر محبت دے کر آزماتا ہے تو کیسے۔۔؟

خوف کسے کہتے ہیں۔۔؟

حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کا ایک قول مبارک ہے کہ
"دل خلقِ خدا کو نا دے" ۔۔۔۔ ایسا کیوں؟؟؟

کسی سے کوئی توقع رکھنا ہماری نا اہلی ہے یا دوسرے کی اہلیت ۔۔۔؟؟

ہم کتنے ہی خراب ہوں خود کو بڑے کیوں نہیں لگتے ۔۔؟؟

" وجود " کیا ہے انسان کے ظاہری خد و خال جسم یا انسان کی سوچ یا کچھ اور۔۔؟ ؟

نیکی کر دریا میں ڈال ۔۔؟
یہ بات سمجھ نہیں آئی

ایسا کیوں ہوتا ہے جو ہم چاہ رہے ہوتے ہیں وہ ملتا نہیں اورپھر اسی چاہت کی آرزو ہماری ساری زندگی کو روگ بنا دیتی ہے ۔۔۔ حلانکہ اسکے علاوہ وحدہ لاشریک کے بے انتہا نعمتیں ہمارے پاس موجود ہوتی ہیں۔۔؟؟
 
آخری تدوین:
محترم ابن سعید صاحب، آپ سے گذارش ہے کہ میری "فلسفی" اور محمد عظیم الدین والی آئی ڈیز کو ضم کردیجیے اور قابل استعمال فلسفی والی آئی ڈی رہنے دیجئیے۔ تکلیف کے لیے پیشگی معذرت۔
اس پر کوئی عمل تو اراکین عملہ سے گفت شنید کے بعد ہی کیا جائے گا، البتہ ادارتی اصولوں کو صرف نظر کرنے کا یہ طریقہ درست نہیں۔ محفل میں ناموں کی تبدیلی کے حوالے سے ایک پالیسی اپنائی گئی ہے۔ اب اگر کوئی نام تبدیل کرانے کی کوشش میں ناکام ہو اور نئی شناخت کے ساتھ شامل ہو کر کچھ عرصہ بعد پرانی شناخت کو نئی شناخت میں ضم کرانے کی درخواست دے تو یہ اس اصول کو بائی پاس کرنے جیسی بات ہوئی۔ اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو ایک مثال قائم ہو جائے گی اور دیگر احباب بھی یہ آزمانے کی کوشش کریں گے۔ البتہ ہم ایسا کرتے ہیں کہ اس نئی شناخت کو پرانی میں ضم کر دیتے ہیں۔ :) :) :)
 
فلسفی

محفل کے اصولوں کی خلاف ورزی پر شرمندہ ہوں۔ لیکن یہ دانستہ نہیں تھی۔ "فلسفی" والی آئی ڈی بنانے کے بعد شاید غلطی سے (پاسورڈ براؤز میں محفوظ تھا) ایک یا دو بار پرانی آئی ڈی سے لاگ ان ہوا ہوں گا۔ مطلب یہ کہ ایسی کوئی نیت نہیں تھی کہ دونوں آئی ڈیز استعمال کرنا چاہتا ہوں۔
ویسے میری ذاتی طور پر ایسی کوئی خواہش نہیں کہ دو آئی ڈیز کو ضم کیا جائے۔ بھائی عدنان کے کہنے پر گذارش کر دی۔ آپ جو محفل کے اصول و ضوابط ہیں اسی کے مطابق فیصلہ کیجیے میری اس بارے میں کوئی خواہش یا رائے نہیں بلکہ جو فیصلہ آپ حضرات بہتر سمجھیں مجھے وہ قبول ہے۔ اللہ پاک آپ منتظمین کو جزائے خیر عطا کرے۔ آمین
 
فلسفی

محفلین
عظیم بھائی، آپکا شمار چونکہ صاحب علم میں ہوتا ہے اور میرے سوال یہاں آپ کی ذات سے متعلق نہیں ہیں بلکہ اپنی علم کی پیاس بجھانے کہ لیئے ہیں ۔۔۔ اور عظیم بھائی، محفل میں آپ نے جو امن، سلامتی، اور خوشیاں، بانٹنے کا جو پرچم آٹھایا ہوا ہے اسے ہمیشہ ایسے ہی سربلند رکھیں ۔
اللہ تعالی آپ کی عمر دراز کریں اور ایسے ہی خوش رکھیں ہزاروں خوشیاں دیکھنا
آپ کا مقدر بنے ۔ آمین یارب

جب میں چھوٹا تھا تو کسی مقرر کا یہ جملہ ٹی وی پر سنا کہ بقراط جب علم کی انتہا تک پہنچا تو بے اختیار پکار بیٹھا میں کچھ نہیں جانتا میں کچھ نہیں جانتا ۔۔
اب میں پریشان کہ علم کی انتہا پر پہنچنے والا کہہ رہا ہے کہ میں کچھ نہیں جانتا ایسا کیوں۔۔۔ ؟

ہماری برائیاں ہمیں دوسرے کیوں بتائیں ہمیں خود کیوں پتہ نہیں چلتیں اگر چلتیں ہیں تو کیا ہم خود کی بھی مذمت کرتے ہیں یا خود کو بڑا سمجھتے ہیں ؟
اگر ایسا نہیں تو دوسروں کی برائیوں پہ تنقید کرنے میں ہم کتنے حق بجانب ہوتے ہیں ۔۔؟

اکثر لوگ کہتے ہیں کہ اللہ دے کر بھی آزماتا ہے اور لے کر بھی ؟
یہ بات عمومی طور پر دنیا یا دولت کے لیے کہی جاتی ہے کیا اللہ محبت دے کر بھی آزماتا ہے اور اگر محبت دے کر آزماتا ہے تو کیسے۔۔؟

خوف کسے کہتے ہیں۔۔؟

حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کا ایک قول مبارک ہے کہ
"دل خلقِ خدا کو نا دے" ۔۔۔۔ ایسا کیوں؟؟؟

کسی سے کوئی توقع رکھنا ہماری نا اہلی ہے یا دوسرے کی اہلیت ۔۔۔؟؟

ہم کتنے ہی خراب ہوں خود کو بڑے کیوں نہیں لگتے ۔۔؟؟

" وجود " کیا ہے انسان کے ظاہری خد و خال جسم یا انسان کی سوچ یا کچھ اور۔۔؟ ؟

نیکی کر دریا میں ڈال ۔۔؟
یہ بات سمجھ نہیں آئی

ایسا کیوں ہوتا ہے جو ہم چاہ رہے ہوتے ہیں وہ ملتا نہیں اورپھر اسی چاہت کی آرزو ہماری ساری زندگی کو روگ بنا دیتی ہے ۔۔۔ حلانکہ اسکے علاوہ وحدہ لاشریک کے بے انتہا نعمتیں ہمارے پاس موجود ہوتی ہیں۔۔؟؟
:eek:

آپ چاہتے ہیں کہ ہم اتنے اہم موضوعات پر لب کشائی کر کے اپنا رہا سہا بھرم بھی ختم کروا لیں۔ بھائی یہ سوالات کسی استاد، عالم یا شیخ سے کرنے ہیں۔ ہم میں ایسی کوئی خصوصیت نہیں جو ہمیں ان میں سے کسی ایک کے قریب بھی کرے۔ لہذا آپ کے سوالات کے جواب میں میری طرف سے معذرت۔ بلکہ آپ کی طرح ان سوالات کے جوابات ایک طالب علم کی حیثیت سے میں بھی جاننا چاہوں گا۔ اللہ پاک آپ کو حسن ظن رکھنے کی وجہ سے جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین
 
محمد فہد

محفلین
عظیم بھائی، ہمارے ہاں اکثر لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو محض سوال کرنے کی ندامت سے بچنے کی خاطر جہالت کے اندھیرے میں بھٹکتے رہتے ہیں۔ انہیں ایک چیز کا علم نہیں ہوتا، لیکن پھر بھی وہ ڈرتے ہیں کہ اگر کسی سے سوال کیا تو لوگ کیا کہیں گے کہ "اتنی آسان بات کا بھی علم نہیں ہے۔۔۔۔۔۔ یا اتنا پڑھنے، لکھنے کے بعد بھی آپ کو اِس بات کا علم نہیں ہے۔۔۔! وغیرہ وغیرہ۔ تو اس بارے میں حضرت علی کرم رضی اللہ عنہ کا فرمان مشعلِ راہ کا کام کرے گا، آپ فرماتے ہیں۔۔!! "اگرچہ سوال کرنے والے کو تھوڑی سی ندامت کا سامنا ضرور کرنا پڑتا ہے، لیکن پھر اُس کے نتیجے میں ملنے والے جواب کا پھل بھی اُسے ہی ملتا ہے تو میں اسی پھل کو پانے کے لیئے آپ سےعلم کی پیاس بجھانے کو پوچھے تھے ہاں البتہ ایک ساتھ آٹھ دس سوالات پوچھ لیئے تو میرے خیال سے اسی وجہ سے آپ تھوڑے سوالاتوں سے بدظن ہوگئے ہیں ۔۔

اللہ پاک آپ کو حسن ظن رکھنے کی وجہ سے جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین

اللہ تعالی ہماری ایک دوسرے کے حق میں کی گئی دعاؤں کو اپنی بارگاہ الہی میں قبول و منظور فرمائے ۔۔ آمین یارب
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
جب میں چھوٹا تھا تو کسی مقرر کا یہ جملہ ٹی وی پر سنا کہ بقراط جب علم کی انتہا تک پہنچا تو بے اختیار پکار بیٹھا میں کچھ نہیں جانتا میں کچھ نہیں جانتا ۔۔
میں جانتا ہوں کہ میں کچھ نہیں جانتا۔
دانم کہ ندانم
I know that I know nothing
سقراط کا شہرہ آفاق جملہ ہے جو افلاطون نے اس سے منسوب کیا ہے۔
 
فلسفی

محفلین
آپ نے اپنا نام فلسفی کیوں رکھا جب آپ فلسفے سے کچھ عاجز لگتے ہیں؟
تخلص، خود ساختہ ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ میری سادہ اور سیدھی بات کو لوگ (میرے ارد گرد کے) مشکل یعنی فلسفے جیسا سمجھتے ہیں۔ لہذا ان کی نظر میں شاید میں فلسفی ہوں۔ بس یہی وجہ ہے تخلص کی۔
 
Top