مبارکباد عاطف بٹ کے 1955 مراسلے

فاتح

لائبریرین
یعنی آپ نہیں چاہتے کہ میں دو ہزار مراسلے پورے کروں! ;)
لیجیے جناب آپ 2000 کو رو رہے تھے اور یہاں آپ 2007 کے سعد عدد کو چھو رہے ہیں۔۔۔ علم الاعداد کے مطابق یہ سب سے بڑا مفرد عدد بناتا ہے یعنی 2 جمع 0 جمع 0 جمع 7 برابر ہے 9 کے۔
 

عاطف بٹ

محفلین
ماشااللہ ہماری طرف سے بھی وڈی وڈی مبارکباد :cake:
عاطف پا جی ، یارا سانوں وی دسو کہ آپ کے پاس کون سی گیدڑ سنگھی ہے جو آپ اتنی مصروفیت کے باوجود یہ کارنامہ انجام دے رہے ہیں :roll:
نجیب بھائی، بہت بہت شکریہ۔
آپ کو اس گیڈر سنگھی کے بارے میں ہرگز نہیں بتایا جائے گا کیونکہ آپ ملاقات کے لئے وقت نہیں دے رہے۔ ;)
 

ساجد

محفلین
جلدی سے ایک اور مبارک باد دے دیں۔۔۔ ویسے تو 2012 نکل گیا :laughing:
کہاں نکل گیا ؟ ہم نے پکڑ لیا تھا جناب :)
----+--+-+----+----+----a.jpeg
 

ساجد

محفلین
برادر معافی۔۔۔ اس اتوار کو میری طرف سے کھانا ہو گا۔۔۔ وقت آپ بتا دین
پردیسی بھائی ، کیوں گناہ گار کرتے ہیں حضور۔ آپ سے ملاقات کا شرف مل جائے کھانے کی ضرورت نہیں ۔ بس آپ عاطف بھائی سے وقت طے کر لیں اس اتوار کے روز میں فارغ ہوں۔
 

عاطف بٹ

محفلین
پردیسی بھائی ، کیوں گناہ گار کرتے ہیں حضور۔ آپ سے ملاقات کا شرف مل جائے کھانے کی ضرورت نہیں ۔ بس آپ عاطف بھائی سے وقت طے کر لیں اس اتوار کے روز میں فارغ ہوں۔
سبحان اللہ، گویا ہم لوگوں نے وقت کو فٹ بال سمجھ لیا ہے کہ ایک دوسرے کو پاس کرتے جارہے ہیں! :p
 

شمشاد

لائبریرین
چلو اس مبارکبادی دھاگے میں اتوار کا کھانا تو طے ہو گیا۔ مبارک ہو عاطف بھائی یہ مبارکبادی دھاگہ۔
 

عاطف بٹ

محفلین
چلو اس مبارکبادی دھاگے میں اتوار کا کھانا تو طے ہو گیا۔ مبارک ہو عاطف بھائی یہ مبارکبادی دھاگہ۔
بہت شکریہ شمشاد بھائی۔ یہ تو فاتح بھائی کی محبت ہے کہ انہوں نے دھاگہ شروع کر کے میرا اتوار کا کھانا پکا کروا دیا۔
 
Top