عام انتخابات 2018: حلقہ جاتی سیاست!

عمران خان اور اس پارٹی تو اب معروف اور مقبول ہے تو پھر کوئی نیا اور قابل شخص الیکشن میں کھڑا کرنے میں نہ جانے کیا حرج ہے؟
انھوں نے واضح طور پر یہ تسلیم کیا ہے کہ الیکشن جیتنے کے لیے الیکٹیبلز لیے بغیر چارہ نہیں ہے۔ اس لیے زیادہ تر ٹکٹ الیکٹیبلز کو الاٹ کیے ہیں۔
 
عثمان

محفلین
پاکستان میں ایک شخص کتنے حلقوں سے کھڑا ہو سکتا ہے اور کیوں؟
کیا کسی حلقہ سے نمائندگی کے لیے ضروری نہیں کہ امیدوار اس جگہ کا رہائشی ہو؟
 
عثمان

محفلین
انھوں نے واضح طور پر یہ تسلیم کیا ہے کہ الیکشن جیتنے کے لیے الیکٹیبلز لیے بغیر چارہ نہیں ہے۔ اس لیے زیادہ تر ٹکٹ الیکٹیبلز کو الاٹ کیے ہیں۔
کچھ سیاسی بااثر لوگوں کی حمایت لینا مجبوری ہوسکتی ہے۔ تاہم اتنے پرانے اور ناکام سیاستدان کو پھر سے سیاست میں موقع دینا تو عجیب بات ہے۔ کھر کے پاس کونسا ایسا یقینی ووٹ بینک ہے جو اسے ٹکٹ دینا مجبوری ٹھہری۔
 
عثمان

محفلین
کوئی لمٹ نہیں ہے، اور رہائشی ہونا بھی شرط نہیں ہے۔
یعنی اگر پارٹی سربراہ چاہے تو باہر ملک میں مقیم شخص بھی خیبر سے کراچی تک کی نمائندگی کر سکتا ہے ؟
یہ تو بہت ناانصافی ہے۔ اگر اس طرح کے معاملات کی روک تھام کے لیے قانون سازی ہو جائے تو جمہوریت بہت پختہ ہوتی جائے گی پاکستان میں۔
ووٹرز میں چاہے سوشل میڈیا کی حد تک ہی سہی لیکن کچھ تحریک تو ہونی چاہیے ان باتوں پر۔
 
اس بار سوشل میڈیا پر کئی حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف اس قسم کی کمپین ضرور چل رہی ہے، کہ یا تو ایک سے زیادہ حلقوں سے لڑنے کی اجازت نہ ہو، یا پھر بعد میں نشست چھوڑنے کی صورت میں ضمنی انتخاب کا خرچہ اسی امیدوار سے لیا جائے۔
 
سوچنے کی بات ہے کہ ایک شخص آپ کے حلقے کا رہائشی ہی نہیں۔ اس کے کوئی کاروباری یا پیشہ ورانہ مفادات اس علاقے سے وابستہ نہیں تو وہ کیوں اس علاقے کے ترقیاتی کاموں اور معاشی مفادات میں دلچسپی رکھے گا۔
 
یاز

بالکل درست۔
اور یہ بھی سوچنے کی بات ہے کہ ایسے شخص کو کوئی ووٹ ہی کیوں دے گا۔ لیکن ووٹ تو لوگ دیتے ہیں یہاں۔
 
عثمان

محفلین
کیا قبل از وقت ووٹنگ (ارلی ووٹنگ) کی سہولت میسر ہے؟
قبل از ووٹنگ کی سہولت بہت اچھی ہے۔ میں ہمیشہ قبل از وقت ہی ووٹ کاسٹ کرتا ہوں۔
 
یہاں صرف ڈیوٹی پر موجود سرکاری ملازمین قبل از وقت پوسٹل بیلٹ کاسٹ کر دیتے ہیں۔ مگر الیکشن ڈے، گنتی تک وہ سیل رہتے ہیں۔
ان کے علاوہ تمام ووٹرز نے مقررہ وقت میں ہی کاسٹ کرنے ہوتے ہیں۔
 
بالکل درست۔
اور یہ بھی سوچنے کی بات ہے کہ ایسے شخص کو کوئی ووٹ ہی کیوں دے گا۔ لیکن ووٹ تو لوگ دیتے ہیں یہاں۔
2008 میں ن لیگ جاوید ہاشمی کو پنڈی لائی تھی اور شیخ رشید کو ہرایا تھا۔
2013 میں پی ٹی آئی نے جاوید ہاشمی کو اسلام آباد سے جتوایا، اور اس کے سیٹ چھوڑنے کے بعد اسد عمر کو جتوایا۔ دونوں مقامی نہیں تھے۔
 
عثمان

محفلین
بالکل درست۔
اور یہ بھی سوچنے کی بات ہے کہ ایسے شخص کو کوئی ووٹ ہی کیوں دے گا۔ لیکن ووٹ تو لوگ دیتے ہیں یہاں۔
عمر رسیدہ لوگ تو شائد برادری اور شناخت وغیرہ کی بنیاد پر ووٹ دینے کے عادی ہونگے۔
نئے ووٹرز میں تو یہ عنصر کم ہوگا یا کم ہونا چاہیے۔
 
نئے ووٹرز میں بھی بہت زیادہ فرق نہیں ہے۔ امیدوار مقامی ہو نہ ہو، بریانی مقامی ہی ہوتی ہے۔
 
میرے ایک لائن مینیجر تھے، جو کہ پی ایچ ڈی بھی ہیں۔
گوجر خان سے تعلق ہے۔ اور وہاں سے حال ہی میں نا اہل ہونے والے ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی کے کزن ہیں۔ 2013 میں پی ٹی آئی کے حمایتی تھے۔ لیکن ووٹ ڈالنے کی ہمت نہ کر پائے۔ ووٹ ڈالنے گئے تو ایک کزن کہتا ہے، ڈاکٹر صاحب کیوں گرمی میں خوار ہوتے ہیں، انگوٹھا لگائیں اور جائیں۔
ان کی برادری کا ایک فرد نے کھل کر مخالفت کی، اور پی ٹی آئی کی مہم بھی چلائی، اسے گاؤں بھر میں دیوانہ مشہور کر دیا گیا۔
 
Top