عام لطیفے

غربت کا مارا عیسیٰ دبئی کمانے پہنچا تو قسمت مہربان رہی۔
اُلٹے سیدھے دو چار جیک پاٹ لگے تو پیسوں میں کھیلنے لگا۔
ترقی کرتے کرتے بڑا بزنس مین بنا اور دفتر آسمان کو چھوتی اونچی عمارت میں بنا لیا۔
بوڑھے باپ کی یاد آئی تو اسے وزٹ ویزا بھیج کر بلوایا،
ڈرائیور کو نشانی بتا کر ایئرپورٹ لینے بھیجا۔
باوردی ڈرائیور چمچماتی لمبی کار میں ایئرپورٹ سے لایا۔
دفتر والی بلڈنگ میں لگی شیشے والی لفٹ میں سوار کرا کے اوپر لیجانے لگا۔
پہلی بار لفٹ میں سوار بوڑھا خوفزدہ باہر کے مناظر دیکھنے لگا۔
ساتھ والی عمارتیں نیچے رہ گئیں۔
بادل بھی نیچے رہ گئے تو خوف سے نکلتی جان کے ساتھ ڈرتے ڈرتے ڈرائیور سے پوچھا:
(پتر مینوں کیڑھے عیسیٰ کول لےکے چلا ایں )
 
بابا جی کہتے ہیں "پُتر صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے مگر اتنا صبر بھی نہ کرو کہ جب پھل کھانے کی نوبت آئے تو تمہارے منہ میں دانت ہی نہ ہوں"
1f601.png
 
پندرہ منٹ پہلے مجھے ميسج آیا تھا جانوں! کہاں ہو
2764.png
❤ ميں آپکا انتظار کر رہی ہوں جلدی آؤ پارک ميں مل ليں مجھے گھر جلدی جانا ہے آج_
1f60d.png
1f60d.png


میرے بدن کا انگ انگ مارے خوشی کے ناچنے لگا۔ ميں بیس منٹ مسلسل دوڑنے کے بعد جب پارک کے گيٹ پر پہنچا تو یاد آیا
1f914.png
1f632.png

ميری تو کوئی جانوں شانوں ہے نہيں.
1f62d.png
1f622.png
1f62d.png

ہائے رونگ نمبر
1f623.png

#چڑہ_وچارہ_حیران_تے_پریشان
 
بدلہ
پھپھو کی بیٹی عادت سے مجبور ہو کر اونچا اونچا ناول پڑھ رہی تھی
میرے بار ہا روکنے پر بھی جب باز نا آئئ تو ہمیں شدید غصہ آیا
ہم نے بولا چندا یہ کیا لکھا ہوا یہاں سے پڑھو
وہ پڑھنے لگی
جہانزیب میں تمہارے بغیر مر جاوں گئ پلیز مجھے یہاں سے لے جاو میرے گھر والے کبھی ایگری نہی ہوں گے
ہم نے ریکارڈنگ کر لی موبائل میں اور اسکو پانی لینے بھیج دیا پیچھے سے رسالہ چھپا کے پھپھو پاس پہنچ گیا اور معصوم منہ بنا کے بولا آپکی بیٹی کا کسی سے چکر چل رہا
پھپھو بولی بکواس نا کر
میں کہا لو ریکارڈنگ سنو !!!
پھر ہم نے مہا بھارت لائیو بیٹھ کر دیکھی
اور کزن کو کٹ پڑتے دیکھا بتا منحوس کون ہے جہانزیب کدھر عشق فرما رہی ہے تو ؟
 

سید عمران

محفلین
ایک صاحب نے بیس روپے کا لاٹری ٹکٹ خریدا ۔ ۔۔
ان کا بیس لاکھ کا انعام نکل آیا۔۔۔
انعام لینے گئے تو کٹوتی کے بعد سولہ لاکھ روپے ملے۔۔۔
انہوں نے پیسے گننے کے بعد کہا کہ یہ تو سولہ لاکھ ہیں ۔۔۔
جواب ملا کہ کٹوتی کے بعد اتنے ہی بنتے ہیں۔۔۔
وہ صاحب غصے سے بولے:ہم کو پورا انعام دینا ہے تو دو، نہیں تو ہمارا بیس روپیا واپس کرو!!!
 
ایک نوجوان لاہور سٹیشن پر ایک مولوی صاحب سے ملا اور بولا
"میری جیب سے پرس کہیں گر گیا ہے،
بس مجھے لاہور سے جے گجرانوالہ پہنچنے تک کے پیسے دے دیجیے ۔!
ٹکٹ 105 روپيےكا ہے. اور آگے جے گوجرانولہ ریلوے اسٹیشن سے میں پیدل اپنے گھر چلا جاؤں گا.
بس 105 روپے چاہیے.
ویسے میں بہت امیر خاندان سے ہوں. مجھے مانگتے ہوئے ہچکچاہٹ محسوس ہو رہی ہے ۔
مولوی صاحب جو کے جدید دور کے مولوی اور فیسک بک اور انٹرنیٹ سے کافی واقف تھےنے کہا -
"اس میں شرمانے والی کوئی بات نہیں ہے،
کبھی میرے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے ۔
یہ لو میرا فون،
اپنے گھر والوں سے بات کرو،
کہو کہ
میرے اس نمبر پر 200 روپيےكا ریچارج کروا دیں اور تم مجھ سے 200 روپے نقد لے لو.
" تمہاری پریشانی ختم. "
وہ شخص بغیر کچھ بولے آگےبڑھ گیا۔.........
مولوی صاحب راکڈ،،، بندہ شاکڈ
 
عورت کے نزدیک دنیا کی سب سے ہائی جینک چیز ان کا دوپٹہ ھوتا ہے ، وہ دھلی ہوئی پلیٹ میں بھی احتیاطاً دوپٹہ پھیر لیتی ہے،جبکہ چمچ کو تو اپنے انگوٹھے سے بھی پاک کر لیتی ہے ، اصل میں صفائی کا رجحان اللہ پاک نے عورت کی مٹی میں گوندھ رکھا ہے !
 
‏بیوی کا شکوہ !
آپ چاہے صرف آدھا کلو دُودھ اُبالنے کےلیے ایک گھنٹہ چُولہے کے پاس مظلوموں کی طرح کھڑے رہیں ،
مجال ہے جو دودھ اُبلنے کا نام لےمگر جیسے ہی صرف دو سیکنڈ کےلیے کچن سے باہر دفعہ ہونگے،
دُودھ کی ندیاں بہہ جاتی ہیں اور عزت کی سلامی الگ ۔:p
 
‏بیوی کا شکوہ !
آپ چاہے صرف آدھا کلو دُودھ اُبالنے کےلیے ایک گھنٹہ چُولہے کے پاس مظلوموں کی طرح کھڑے رہیں ،
مجال ہے جو دودھ اُبلنے کا نام لےمگر جیسے ہی صرف دو سیکنڈ کےلیے کچن سے باہر دفعہ ہونگے،
دُودھ کی ندیاں بہہ جاتی ہیں اور عزت کی سلامی الگ ۔:p
آپ کے لیے ایک آزمودہ نسخہ۔
دودھ کو بالکل دھیمی آنچ پر پکائیں۔ کم از کم گرے گا نہیں۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
نقیبی صاحب، برا مت مانیے گا لیکن آپ کے لطیفوں کا انتخاب پنجابی محاورے کے مطابق کافی "کھلا ڈُلا" ہے۔ باقی سوشل میڈیا اور اردو ویب میں "تھوڑا" سا فرق ہے، اگر اس فرق کو ملحوظِ خاطر رکھ لیں تو کیا کہنے!
 
نقیبی صاحب، برا مت مانیے گا لیکن آپ کے لطیفوں کا انتخاب پنجابی محاورے کے مطابق کافی "کھلا ڈُلا" ہے۔ باقی سوشل میڈیا اور اردو ویب میں "تھوڑا" سا فرق ہے، اگر اس فرق کو ملحوظِ خاطر رکھ لیں تو کیا کہنے!
جی قبلہ بہتر ، اب شکایت نہیں ہوگی ۔
 
جو لوگ کولڈ ڈرنک کو ٹھنڈی کولڈ ڈرنک ،آملیٹ کو انڈے کا آملیٹ ،چپس کو آلو والی چپس کہتے ہیں اور سنڈے کو سنڈے والا دن بولتے ہیں اور ہیراسٹائل کو بالوں کا ہیئراسٹائل کہتے ہیں ،
میرا اُن کو مشورہ ہے موبائل اور کمپیوٹر کی جان چھوڑ کر کچھ پڑھائی کی طرف توجہ دیں ابھی بھی کچھ نہیں بگڑا ۔
 
‏وہ جب کہتی ہیں، اپنا خیال رکھنا ،
1f618.png
2764.png


تو دل کرتا ہے میں خود کو لفافے میں ڈال کر الماری کے اوپر والے خانے میں رکھ دوں
 
‏رات کے دو بجے کرایہ دار نے مالک مکان کو فون کیا اور کہا ،
میری جاب ختم ہوگئی ہے اس لیے اس مہینے کرایہ نہیں دے سکوں گا ،
مالک مکان چڑ کر بولا ،
یہ بات آپ صبح نہیں بتا سکتے تھے؟
کرایہ دار بولا : میں نے سوچا ساری رات میں ہی پریشانی میں کیوں جاگوں ۔
 
آخری تدوین:
Top