عام لطیفے

فہد اشرف

محفلین
حروف کی دو قسموں پہ تحقیق

1. نقطہ والے. جیسے
ش
چ
ج
ظ
ض
ق
ف
غ
ث
ت
ب
وغیرہ

2. بلانقطہ والے جیسے

ح
ع
ط
س
ر
ص
و
ک
ل
م
د
وغیرہ
بےنقطہ والےحروف قوی اورطاقتور مانےجاتے ہیں
اورنقطہ والےحروف کمزوروضعیف مانےجاتے ہیں
اب اپ غورکریں کہ
سسرال، سسر، ساس، سالا، سالی
میں کسی میں بھی نقطہ نہیں ہے کیونکہ یہ تمام رشتے بہت مضبوط اورطاقتور ہوتے ہیں.
اسی لئے داماد پر بھی نقطہ نہیں ھے کیو نکہ یہ بھی شادی کےبعد بہت قوی تر ہوجاتے.
چنانچہ داماد اور ساس کوجدھرسےبھی پڑھیں گے داماد اور ساس ہی رہیں گے یعنی دونوں کاسیدھا تو سیدھا ہے ہی، مگر دونوں کاالٹابھی سیدھا ہوتاھے.
اس لئے ان ارکان خمسہ کا خیال رکھیں.......
ساس سسر میں شوشے بہت ہیں :):)
 

فرقان احمد

محفلین
لڑکی، دُکان دار سے: بھائی صاحب! یہ سوٹ کتنے کا ہے؟
دُکان دار: 3000 کا ہے ۔۔۔!
لڑکی: اُف ۔۔۔!
لڑکی: اور، وہ والا ؟
دُکان دار: دو دفعہ اُف ۔۔۔!!!
 

فرقان احمد

محفلین
ایک شخص (ریس دیکھتے ہوئے، دوسرے شخص سے): ارے بھئی! انعام کون سے والے کو ملے گا؟
دوسرا شخص: سب سے آگے والے کو ملے گا۔ یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے!
پہلا شخص: اچھا! تو پھر یہ پیچھے والے کیوں بھاگ رہے ہیں؟
 

محمد وارث

لائبریرین
شوہر وہ ہستی ہے،
جس کو اسلام کے ارکان کا کچھ پتا ہو یا نہ ہو،
یہ ضرور پتہ ہوتا ہے،
چار شادیاں کرنا اُس کا حق ہے ۔:thumbsup::party: :thumbsup:
مطلب یہ کہ جو شوہر نماز روزہ حج زکوۃ کے مسائل، نکاح کا خطبہ اور جنازے کی تکبیریں یاد کر لیں اُن کا حق اس لطیفے کے خالق جیسا کوئی نہ کوئی مہربان دلوا ہی دے گا۔ :)
 
مہنگائ کے ہاتھوں پریشان عورت نے جواب دیا،
خاک پکائی ہے۔
پروفیسر صاحب بولے،
خاک کو الٹ کریں تو کاخ بنتا ہےکاخ فارسی میں محل کو کہتے ہیں محل کو الٹا کریں تو لحم بنتا ہےلحم کو اردو میں گوشت کہتے ہیں اچھا بیگم آج گوشت پکایا ہے۔
جواب میں بیگم نے کہا کہ
اگر گوشت کو الٹا کریں تو تشوگ بنتا ہے اور تشوگ سنسکرت میں سوٹے کو کہتے ہیں،یہ کہہ کر بیگم اٹھی ہی تھی کہ شوہر اگلی بات سمجھ گئے پھر جو ہوا وہ اردو ادب کی ایک الگ تاریخ ہے۔:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک فارسی لطیفے کا اٹکل پچو سے ترجمہ :)

ایک آدمی نزع کے عالم میں تھا، اُس نے اپنی بیوی سے کہا عزیزم جا، نیا لباس پہن، بناؤ سنگھار کر، خود کو دلکش بنا اور جلدی واپس آ جا۔
اُس کی عورت نے کہا، تُو نزع کے عالم میں ہے، میں کیسے بناؤ سنگھار اور آرائش کروں۔
اُس نے کہا، شاید کہ عزرائیل تجھے دیکھ کر خوش ہو جائے اور میری بجائے تجھے اپنے ساتھ لے جائے۔

25348585_2003039826651857_3415227793957096734_n.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک اور فارسی لطیفے کا اٹکل پچو سے ترجمہ۔ :)

بچہ: بابا آدمی کس طرح وجود میں آیا۔
باپ: پہلے بندر تھے، بعد میں مرورِ زمانہ سے دُم گر گئی اور چہرے بدل گئے اور آدمی بن گئے۔
بچہ: ماما، آدمی کس طرح وجود میں آیا۔
ماں: خدا نے انسان کا جسم بنایا اور اُس میں اپنی روح پھونکی اور آدمی وجود میں آ گیا۔
بچہ: لیکن بابا تو کہہ رہے تھے۔۔۔۔
ماں: او کے، بابا نے تجھے اپنی فیملی کے متعلق بتایا اور میں نے اپنی فیملی کے متعلق۔

26196241_2012821759006997_5158818080413347636_n.jpg
 
شوہر بیوی کو اُداس دیکھ کر،
کیا بات ہے تم اتنی گم سم اُداس بیٹھی ہو کیا سوچ رہی ہو ؟
بیوی !
نہیں ایسی تو کوئی خاص بات نہیں مگر کچھ دنوں سے مجھے یہ پریشانی ستا رہی ہے کہ آخر میری کوششوں میں کہاں کسر رہ گئی ہے کہ تم شادی کے اتنے سالوں بعد بھی مسکرا لیتے ہو۔
 

ربیع م

محفلین
ایک شیخ نے ایئرپورٹ پر کسی آدمی کو شراب پیتے دیکھا جو شیشے سے طیارے کو دیکھ رہا تھا شیخ نے کہا کب سے شراب پی رہے ہو اس نے کہا بیس سال سے شیخ نے کہا کیا تم جانتے ہو اگر بیس سال کی شراب کے پیسے اکٹھے کرتے تو ایسا طیارہ تم بھی خرید سکتے
اس آدمی نے کہا یہ طیارہ میرا ہی ہے
شیخ نے کہا ایک جام میرے لئے بھی...
 
کل خوشگوار موڈ میں اپنی اکلوتی زوجہ ماجدہ سے میں نے کہا " میں کتنا خوش قسمت ہوں کہ تم مجھ پر بالکل شک نہیں کرتی"،
وہ کہنے لگیں " شک کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے. مجھے پورا یقین ہے کہ تم فل چالو آدمی ہو"،
سارے موڈ کا ستھیا ناس کر دیا ۔
 
دنیا کے دو ذہین ترین افراد
۔
ایک لاہوری
۔
پائین تسی سیدھے جا کے ایں نوں ہو جو تھوڑا جیا اگے جا کے کھمبا آئے گا فیر اوں نوں ہو جانا فیر تسی مڑنا نئیں اگے پہلا چوک آئے گا اوتھوں ایں نوں مڑ کے فیر پہلی گلی جیہڑی ایں نوں جا ری اے مڑ جانا سیدھے بھاٹی گیٹ
دوسرے وہ جو یہ سمجھ جاتے ہیں
 
دوافسر لڑرہے تھے......
پہلا: مجھے پتاہےتم کس کاحکم مانتے ہو
اورکس کےاشاروں پہ چلتے ہو؟؟

دوسرا: بیوی تک نہ جا میں بتارہاہوں
 
ا استاد: "بتاؤ کونسا پرندہ سب سے تیز اڑتا ھے؟"
طالبعلم: "ہاتھی!"
1f615.png
1f615.png

استاد: "نالائق، بے وقوف، کس جاہل خاندان سے تعلق ہے تمہارا؟
1f621.png

طالبعلم: " امی سیاسی پارٹی کی لیڈر ہیں، ابو جرنیل اور تایا جج ہیں!"
1f60b.png

استاد ڈرتے ہوئے: "شاباش! ہاتھی ہی سب سے تیز اڑتا ہے۔ کل ہماری دیوار پہ بھی تین بیٹھے ہوئے تھے!
 
Top