عام لطیفے

میں موبائل کا کچھ ری چارج بیلنس غلط نمبر میں فیڈ کرا بیٹھا۔ کئی بار کال کی تاکہ اس سے کہہ کر اپنا بیلنس واپس منگواؤں مگر وہ موبائل کال اٹھانے پر بھی تیار نہ ہوا ،
میرے دل میں ایک خیال آیا اور میں نے اُسے میسیج لکھا کہ :
" تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت پر مبارکباد قبول کیجیئے۔ آپ نے بیلنس قبول کر کے اپنی ممبر شپ کی توثیق کر دی ہے۔ ہمارے ذمہ داران کی آپ پر نظر ہے، ہم آپ کو آپ کی ذمہ داریوں کی تربیت اور ٹارگٹ کی فراہمی کیلئے بہت جلد آپ سے رابطہ کریں گے ۔"
دوسرے لمحے میں نے جتنے پیسوں کا بیلنس کیا تھا، سے دوگنے پیسوں کا بیلنس وصول ہوا اور ساتھ ہی کال بھی، کہہ رہا تھا :
" بھائی! موبائل چارجنگ میں لگا ہوا تھا، آپ کی بیل نہیں سُن سکا۔ آپ کے پیسے جرمانے کے ساتھ واپس بھیج رہا ہوں اور بھائی میں تو معذور آدمی ہوں، ٹانگیں پولیو کی وجہ ٹیڑھی اور سوکھی ہوئی ہیں اور مجھے نظر بھی کم آتا ہے۔
 
اکمل زیدی

محفلین
ڈیو پی نہیں جاتی
You do the dew
سر جی ماحول کے حساب سے معنی بدل جاتے ہیں۔ ۔یعنی ایز پر فارم آف لائف ۔ ہم سے پوچھا جائے کون سی پیو گے ۔ ۔ ۔ ہم کہتے ہیں ڈیو لے آؤ ۔ ۔ ۔ ہم پوچھتے ہیں ڈیو پیو گے آگے جواب ملتا ہے جوپلا دیں سر جی ۔ ۔ ۔
ہم نے کون سا پیسے دینے ہیں
 
محمد وارث

لائبریرین

مفت کی پیتے تھے "ڈیو" اور پھر بیگم کو پہچانتے نہیں تھے! :)
 
آج کل صابن کے اشتہارت دیکھ کر
سمجھ نہیں آتی کے انہیں کھانا ہے
یا ان سے نہانا ہے
دودھ،بادام اور انڈے سے بنا بس ذرا سا(LUX)
 
میں چھت پہ بیٹھا کانوں میں ہینڈز فری لگائے
میوزک سننے میں مگن تھا
1f60d.png
1f60d.png
1f60d.png

ساتھ ساتھ خود بھی گا رہا تھا
1f60f.png
1f60f.png
1f60f.png

دیکھو اچھا نہی یہ تمہارا چلن
یہ جوانی کے دن یہ شوخیاں
یوں نا آیا کرو بال کھولے ہوئے ....
ابھی گا ہی رہا تھا کہ کمر میں جوتی لگی
1f61f.png
1f61f.png
1f61f.png

آیا وڈا نصرت فتح علی خان
چپ کر جا
صبح صبح کیوں ہمارا تراہ نکالنے
میں لگا ہوا منحوس
کون سی ماں کی یاد آ رہی
جو بال کھول کر آئ تھی
میں بھی کہوں کہ میں پرندوں کو باجرہ وغیرہ
ڈالتی تھی تو وہ روز کھا جاتے تھے
جب سے تو نے چھت پہ بیٹھنا سٹارٹ کیا ہے کوئ پرندہ
نظر کیوں نہی آتا
آج کے بعد اوپر نظر نا آئ
1f624.png
1f623.png
1f624.png

میں آپی جان کو گھور کر دیکھا اور
ہونہہہ کرتا نیچے اپنے کمرے میں چلا گیا
1f627.png
1f627.png
1f627.png

جا کے خود سنا کہ میں کیسا گاتا ہوں
قسمے توبہ تائب ہو گیا ایسے گناہ سے
میرا تے اپنا نکا جیا تراہ نکل گیا
1f614.png
1f614.png
1f614.png

کوئی تو بتاو میں سنگر کیسے بنوں ؟
 
مٹی پاؤ ایندے تے، ایہہ کم ای ۔ ۔ ۔
 
بقول مشہور نعت خواں یوسف میمن
دو لڑکے عید کی نماز پڑھ کر باہر آرہے تھے، کہنے لگے شکر ہے عید کی نماز باجماعت پڑھ لی، دوسرا کہنے لگا "میں تو پہلے ہی کہہ رہا تھا کہ اگر وضو کے چکر میں پڑ جاتے تو عید کی نماز نہ ملتی"
 
آخری تدوین:
ایک بلڈنگ کی رہائشی چند خواتین کسی تنازعے پر لڑتی جھگڑتی ہوئی کمرہ عدالت میں داخل ہوئیں،
جج نے آرڈر آرڈر کر کے بامشکل خواتین کو چپ کروایا ،
جج : ایسے فیصلہ کرنا مشکل ہے ، میں ہر ایک کا بیان سنو گا تو ہی فیصلہ کر پاؤں گا ،
آپ میں سب سے پہلے وہ عورت بیان دے جو عمر میں بڑی ہے ،
کمرہ عدالت میں سناٹا چھا گیا ،
کچھ دیر بعد جج نے پھر آواز لگائی مگر خاموشی طاری رہی ،
مجبور ہو کر جج نے حلفیہ بیان کی عدم دستیابی پر مقدمہ خارج کردیا ۔:D:LOL::p
 
آخری تدوین:
کل جب آفس پہنچ کر اپنی دراز کھولی تو ایک پرچی اوپر ہی پڑی تھی جس پہ جلی حروف میں لکھا تھا "اگر آپ کو مجھ سے محبت ہے اور مجھ سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو کل نیلے رنگ کی ٹائی پہن کر آنا میں سمجھ جاؤں گی کہ آپ بھی مجھ سے شادی پہ راضی ہیں " ۔ عبارت پڑھ کر دل حلق میں آگیا آفس میں کل تین ایسی خواتین تھیں جن کی طرف دھیان بار بار جاتا تھا لیکن ان میں کون ایسی حسینہ تھی جو مجھ سے شادی جیسے انتہائی اقدام پہ راضی تھی۔

اس کا اندازہ لگانا مشکل ہی نہیں ناممکن تھا سارا دن تینوں خواتین کا باری باری جائزہ لیتا رہا لیکن کسی ایک کے بارے میں بھی حتمی رائے قائم نہیں کرسکا چھٹی کے بعد گھر آکر بھی بار بار یہی سوچتا رہا کہ کیا کروں انکار کردوں یا ہاں کروں پھر تینوں خواتین کی شکلیں بار بار آنکھوں کے سامنے لہراتی رہیں رات بے چینی میں گزری صبح ہوئی تو دل کڑا کرکے فیصلہ کیا کہ آج شلوار قمیض میں آفس جاؤں گا تاکہ ٹائی لگانا ہی نہ پڑے لیکن نہ معلوم کیسے ارادہ تبدیل ہوا اور سوٹ پہن کر نیلی ٹائی لگائی، پرفیوم کا ضرورت سے زیادہ استعمال کیااور دل ہی دل میں فیصلہ کیا کہ کیا حرج ہے اگر کوئی خاتون مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے تو اسکا دل کیوں توڑوں ؟؟ کسی کے کام آنا بھی ثواب ہے۔

اس خصوصی تیاری میں ٹائم بھی اضافی ہی لگا بھاگتے بھاگتے آفس پہنچا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ آج کوئی ایک درجن لوگ نیلی ٹائی لگائے ہوے تھے اور تینوں خواتین مسکرا رہی تھیں۔
 
یہی فرق ہے چوہدری صاحب اچھے کھلاڑی اور برے کھلاڑی کا۔ راوی اگر اپنے ارادے پر قائم رہتا اور شلوار قمیض میں چلا جاتا تو شادی ہوتی نہ ہوتی، "عزت" ضرور ہو جاتی! :)
 
سید عمران

محفلین
دو دوست آپس میں بحث مباحثہ کررہے تھے۔
ایک نے غصے میں کہا:’’میں تو تمہیں بڑا عقلمند سمجھتا تھا۔‘‘
دوسرا تنک کر بولا: ’’میں بھی آج سے پہلے تمہیں عقلمند سمجھتا تھا۔‘‘
پہلے نے کہا :’’یہ واحد مسئلہ ہے جس پر تم ٹھیک ہو اور میں غلط۔‘‘
 
سید عمران

محفلین
ایک آدمی کے گھر رات تین بجے فون آیا۔
اس نے غصے سے فون اٹھایا تو پوچھا گیا :جناب آپ کہاں سے بات کر رہے ہیں؟؟؟
اس آدمی نے جھنجھلاکر کہا:جہنم سے۔۔۔
دوسری طرف سے جواب ملا:شکریہ جناب۔ بس یہی کنفرم کرنا تھا کہ آپ جیسا بدتمیز آدمی کہیں جنت میں تو نہیں پہنچ گیا!!!
 
ایک لڑکا بیچارہ ،،، !!!
ماموں جی کے پاس گیا اور ادب سے بولا ،
ماموں جی.....!!!!
عشق اور محبت میں کیا فرق ہے ،
ماموں جی نے ٹھنڈی سانس لی ،
لڑکے کی طرف غور سے دیکھا ،
پھر جیب سے ماچس کی ڈبیا نکالی ،
پھر اس میں سے 2 تیلیاں نکالیں اور
1 تیلی کو پھنکا اور دوسری کو کان میں مارتے ہوے بولا ،
مینوں کی پتہ ۔
 
‏بابا جی سموسے والے سے ،
8سموسے دینا
سموسے والا : بابا جی لفافے میں ڈال دوں ۔۔؟؟
بابا جی : نہیں میرا بچہ ‎USB لایا ہوں میں اس میں فولڈر بنا کے کاپی پیسٹ کر دے ۔
 
Top