عام لطیفے

جاسمن

لائبریرین
ایک نیا شعر رسالہ کے ایڈیٹر کے پاس غزل لے کے گیا۔
ایڈیٹر نے پوچھا۔"یہ غزل آپ کی ہے؟"
شاعر نے کہا "بے شک۔کیا آپ اسے شائع کر رہے ہیں؟"
ایڈیٹر نے کہا۔"افسوس۔یہ رسالہ کے معیار پہ پوری نہیں اتری۔"
شاعر صاحب بڑبڑائے۔
"یااللہ!غالب کی غزلیں بھی غیر معیاری ہوسکتی ہیں!!"
 
کل سبزی منڈی میں اچانک اپنی پہلی محبت کو دیکھ کر میرے چہرے پر بے ساختہ ہنسی آ گئی ۔
وہ بھی مجھے دیکھ کر مسکرائی اور اپنے بچے سے کہا : "بیٹا ماموں کو سلام کرو"،
بچے تو معصوم ہی ہوتے ہیں ناں جی ،
وہ بولا : "امی بس بھی کریں، صبح سے آپ اتنی سبزیاں نہیں لیے جتنے مجھے ماموں گنوا دیے ہیں "۔
 
محمد وارث

بڑی ہی کوئی ڈیڑھ سو بھائیوں کی اکلوتی بہن ہے جی! :)
 
مسجد میں جمعہ کے خطبے کے دوران اک نوجوان نے پوچھا : مسجد کے wifi کا پاسورڈ ہوگا آپ کے پاس ؟
بزرگ نے کہا : "استغفر اللہ "،
نوجوان اپنے اطمینان پر قائم رہتے ہوئے خاموشی سے دوبارہ فون پر متوجہ ہو گیا۔
تھوڑی دیر بعد پھربولا، استغفر اللہ میں سب small ہے نا ، کوئی capital تو نہیں ؟
 
عدنان بھائی بڑے افسوس کی بات ہے۔۔۔
ایسی پسند تھی آپ کی!!!
شاہ صاحب افسوس کا اظہار فرما رہے اور ساڈے ستاسی فیصد احباب اسے پرمزاح سمجھ رہے... یا حیرت.

بڑی ہی کوئی ڈیڑھ سو بھائیوں کی اکلوتی بہن ہے جی! :)
جی آ....... یہ ابهی 'صرف' سبزی منڈی میں ملنے والے ماموں تهے.
 
‏ملاقاتی صاحب خانہ کے نوکر سے : ‏صاحب گھر پر ہیں ؟
‏نوکر : ‏جی نہیں ،،،، !!! وہ تو مری گئے ہیں ۔
‏ملاقاتی : ‏آرام اور تفریح کے لئے گئے ہوں گے ؟
‏نوکر : ‏جی نہیں ,
‏بیگم صاحبہ بھی ساتھ گئی ہیں ۔
 
شادی شدہ افراد کے لیے قیمتی تحفہ

لولی پاپ ون -
بیوی:- دیکھو نہ، ھمارے پڑوسی نے 50 انچ کا LCD ٹی وی خریدا ھے اپ بھی خرید لائے نہ۔۔؟؟

شوہر:- ارے ڈارلنگ ۔۔ جس کے پاس تمہاری جیسی خوبصورت بیوی ھو۔۔ وہ کیوں کر فالتو کا وقت TV دیکھنے میں برباد کرے گا

بیوی:- اوہ اپ بھی نہ۔۔ ابھی اپ کے لئے پکوڑے بنا کر لاتی ھوں

لولی پاپ ٹو -

بیوی:- اپ میری سالگرہ کا دن کیسے بھول گئے۔۔؟؟

شوہر:- بھلا تمہاری سالگرہ کا دن کوئی کیسے یاد رکھے۔۔ تمھیں دیکھ کر ذرا بھی نہیں لگتا کہ تمہاری عمر بڑھ رہی ھے۔۔!!!

بیوی:- ( آنسو پونچھتے ھوئی) سچی۔۔ اپ کے لئے کھیر لا کر آتی ھوں۔

لولی پاپ تھری

(شوھر-بیوی میں جھگڑا ھو رھا تھا)

بیوی:- میں پورا گھر سنبھالتی ھوں۔
کچن کو سنبھالتی ھوں۔
بچوں کو سنبھالتی ھوں۔۔
تم کیا کرتے ھو۔۔؟؟؟؟؟

شوھر:- میں خود کو سنبھالتا ھوں۔۔ تمہاری نشیلی آنکھیں دیکھ کر۔۔!!!!

بیوی:- اپ بھی نہ۔۔۔
چلو بتاؤ آج کیا بناؤں اپ کے پسند کا -

تمام شادی شدہ افراد اپنے پانچ پانچ شادی شدہ دوستوں کو شئیر کریں اللّه آپ کو اجر دے گا _
کام کی باتیں
 
دو سکھ بھائی ایک ہی کلاس میں پڑھتے تھے
امتحان میں سوال آیا کہ 'آپ کے والد کا کیا نام ہے؟'
دونوں نے الگ الگ جواب لکھے، استاد نے پوچھا تم دونوں نے اپنے والد کا نام ایک ہی کیوں نہیں لکھا ؟
ایک بولا
او جی فیر تُسی کہناسی نقل ماری اے
 
‏آدمی (شاعر دوست سے) : کیوں بھائی آج کل نا کوئی غزل نا کوئی نظم ، کیا ہوا ہے؟
‏شاعر : نہیں بھائی ! جس لڑکی کے لئے لکھتا تھا ، اس کی شادی ہو گئی ۔
‏آدمی : پھر تو دل ٹوٹنے پر شاعری اور بھی اچھی ہو گی نا !
‏شاعر : تو سمجھ نہیں رہا ! اس کی شادی مجھ سے ہی ہو گئی ہے ۔
آدمی: بڑا افسوس ہوا، مبارک باد قبول کیجیے! :)
 
آخری تدوین:

لڑکيوں کا بس چلے تو ڈاکٹر سے بھی کہیں
1f600.png
1f600.png

ڈاکٹر صاحب : پلیز مجھے سفید رنگ کی ٹیبلٹس مت لکھ کر دیں !!!!!
1f60a.png
1f60a.png

یہ میرے کسی سوٹ کے ساتھ میچ نہیں ھوتی
1f61c.png
1f602.png
1f602.png
1f602.png
 
میں ایسی قوم سے ہوں ۔
جو ڈاکٹر کہ پاس جا کر خود ڈاکٹر بن جاتے ہیں ۔
ڈاکٹر صاحب ۔ میرے گھنٹے میں سوزش ہے ، یورک ایسڈ کا ٹیسٹ بھی کروایا ، نارمل ہے. شوگر چیک کی وہ بھی نارمل ہے ، گرم پٹی بھی باندھی تین دن فرق نہیں پڑا آپ کوئی دوا لکھ دیں ۔
ڈاکٹر صاحب ۔ ایناں کچھ کر لیا دوا بھی خود لکھ لے ماما
 
ایک چالیس سالہ موٹے آدمی نے جم جوائن کرنے کے بعد ٹرینر سے پوچھا،....میں خوبصورت جوان لڑکیوں کو متاثر کرنا چاہتا ہوں، آب بتائیں کہ اس کے لئے میں کون سی مشین استعمال کروں...؟؟؟
ٹرینر نے اس کی طرف غور سے دیکھا اور اسے لے کر جم سے باہر لگی ATM مشین کے پاس لا کر بولا...آپ اسے استعمال کریں...
1f60a.png
1f60a.png
1f60a.png
 
فاخر رضا

محفلین
‏آدمی (شاعر دوست سے) : کیوں بھائی آج کل نا کوئی غزل نا کوئی نظم ، کیا ہوا ہے؟
‏شاعر : نہیں بھائی ! جس لڑکی کے لئے لکھتا تھا ، اس کی شادی ہو گئی ۔
‏آدمی : پھر تو دل ٹوٹنے پر شاعری اور بھی اچھی ہو گی نا !
‏شاعر : تو سمجھ نہیں رہا ! اس کی شادی مجھ سے ہی ہو گئی ہے ۔
آدمی: بڑا افسوس ہوا، مبارک باد قبول کیجیے! :)
میری طرف سے بھی مبارک باد قبول کیجیے، بڑا افسوس ہوا
 
Top