عام لطیفے

فاخر رضا

محفلین
یہ تضاد نہیں ہے جناب!
یقینا ڈنڈوں کے نشان سائنس کے استاد بناتے تھے ورنہ یہ سمجھ جاتے کہ "ڈنڈے اور سٹار" دونوں متغیر و متحرک ہیں جب کہ تشریف ساکن و مستقل ہے :)
اور اگر ان کی جگہ بدل بھی دی جائے تو گالوں پر نشان ، تشریف پر سٹار سے بھی زیادہ عجیب لگتے ۔ :)
مجھے یاد ہے ٹیوشن کے سر جو ڈنڈے تشریفوں پر مارتے تھے. ہم دونوں بھائیوں نے ایک دن جینز کی پینٹ پہن لی، پھر کیا تھا اس دن ہماری پیٹھ پر ڈنڈے پڑے
 
ایک صاحب ولیمے کی دعوت میں بڑی تیزی سے بریانی کی پلیٹوں پر ہاتھ صاف کر رہے تھے، ایک واقف کار نے انھیں ٹوکتے ہوئے کہا:
جناب! پانی کے لیے بھی گنجائش رکھیے..
اس موقع پر انھوں نے ایک خوبصورت جملہ ارشاد فرمایا:

"بھائی! بس کتنی ہی بھری ہوئی کیوں نہ ہو، کنڈکٹر اپنی جگہ خود بنا لیتا ہے
 
موٹر سائیکل ہلا کر پٹرول کی مقدار کاپتہ لگانا ،
ناک سےسونگھ کر خربوزہ میٹھا ہونےکا پتہ لگانا ،
ہاتھ سےتھپکی مارکرتربوز لال ہونےکا اندازہ لگانا ،
جدید سائنس پاکستانیوں کی پیش کردہ مندرجہ بالا تینوں theories کے بارے میں مکمل خاموش ہے ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
موٹر سائیکل ہلا کر پٹرول کی مقدار کاپتہ لگانا ،
اس سے ایک واقعہ بلکہ وقوعہ یاد آ گیا۔

کالج کے زمانے میں میرا ایک دوست تھا جس کے والد بیرون ملک مقیم تھے۔ وہ ہر وقت گھر سے موٹر سائیکل کے پیٹرول کے پیسے مانگا کرتا تھا، اس کے والد نے اپنی بیوی اور بیٹیوں سے کہا کہ اب یہ جب بھی پیٹرول کے پیسے مانگے تو موٹر سائیکل ہلا کر چیک کرو کہ اس میں پیٹرول ہے یا نہیں، اب وہ خواتین بیچاریاں نہ موٹر سائیکل ہلائی جاتی تھی نہ علم ہوتا تھا کہ پیٹرول ہے یا نہیں، سو وہ دھڑا دھڑ موٹر سائیکل میں "پیٹرول" ڈلواتا رہا! :)
 
‏ڈاکٹر پٹواری سے : شادی شدہ ہو ؟
پٹواری : ہاں جی میری شادی ایک عورت سے ہوئی ہے ،
ڈاکٹر: بیوقوف کیا مرد سے بھی شادی ہوتی ہے ؟
پٹواری: ہاں ہوتی ہے میری بہن کی شادی مرد سے ہوئی ہے ۔
 
‏مہمانوں کو گرین ٹی پلانے کے فوائد !
بندہ امیر لگتا ہے ،
دودھ کا خرچہ بچ جاتا ہے ،
بسکٹ نہیں دینے پڑتے ،
دوبارہ نہیں مانگتے ،
ہو سکتا ہے وہ دوبارہ آئیں بھی نہ ۔
 
ایک عورت کافی لمبی لمبی چھوڑ رہی تھی,
میں نے کہا: ڈاکٹر عبدالقدیرخان کو جانتی ہو,
کہتی ہے:لو میں جب بھی بیمار ہوتی ہوں اسی سے دوائی لاتی ہوں
 
ایک عورت کافی لمبی لمبی چھوڑ رہی تھی,
میں نے کہا: ڈاکٹر عبدالقدیرخان کو جانتی ہو,
کہتی ہے:لو میں جب بھی بیمار ہوتی ہوں اسی سے دوائی لاتی ہوں
کہہ دیتے کہ ہاں وہی۔ سنا ہے کہ جعلی ادویات بیچنے کے الزام میں پکڑا گیا۔
 
ایک عورت کافی لمبی لمبی چھوڑ رہی تھی,
میں نے کہا: ڈاکٹر عبدالقدیرخان کو جانتی ہو,
کہتی ہے:لو میں جب بھی بیمار ہوتی ہوں اسی سے دوائی لاتی ہوں
شاید اس کے والے ڈاکٹر عبد القدیر خان کو آپ نہ جانتے ہوں
 
نت نئے ناموں کے رجحان کے سلسلے میں
ﻣﮑﺎﻟﻤﮧ:
ﺩﻭﺳﺖ، ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﻮ ﺑﯿﭩﯽ ﮐﯽ، ﮐﯿﺎ ﻧﺎﻡ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯ؟
ﺑﺎﺭﯾﻔﺎﺯ -
ﮐﯿﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﺑﻨﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻧﺎﻡ ﮐﺎ؟
ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﮨﮯ ﮈﻭﺑﺘﮯ ﺳﻮﺭﺝ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﻭ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮬﺪﮬﺪ ﮐﯽ ﮐﮭﺎﻧﺴﯽ۔
ﺍﭼﮭﺎ؛ ﺗﯿﺮﯼ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﺑﯿﭩﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﮭﯽ، ﺗﻮ ﻧﮯ ﮐﯿﺎ ﻧﺎﻡ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯ؟
ﺟﻤﺒﻮﻟﯿﻼ -
ﮐﯿﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﺑﻨﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻧﺎﻡ ﮐﺎ؟
ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﮨﮯ ﺧﻮﺑﺎﻧﯽ ﮐﮯ ﺧﺸﮏ ﭘﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﻭﮦ ﺁﻭﺍﺯ ﺟﻨﮩﯿﮟ ﺷﺎﻡ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮑﺮﯼ ﮐﺎ ﭼﮭﻮﭨﺎ ﺳﺎ ﺑﭽﮧ ﻣﻨﮧ ﻣﺎﺭ ﺭﮨﺎ ﮨﻮ۔
 
اتنے جامع انداز میں ناموں کے مطلب بیان کر رہے ہیں، یقیناً یہ مکالمہ اردو محفل کی ممبران کے درمیان ہو گا
 
‏‎پپو ایک بار سسرال گیا
ساس نے پوچھا ! کدو شریف پکا لوں؟
پپو: میں گنہگار کہاں کدو شریف کے قابل,کوئی بے غیرت سا مرغا پکا لیں
 
‏پولیس نے ایک نسوار کھاتے ھوئے پٹھان کو پکڑا.
پھر ایک گدھا کے آگے نسوار اور چارہ رکھا.
گدھا چارہ کھا گیا
نسوار کو نہیں کھایا.
پولیس نے اس پٹھان سے پوچھا.
تو نے اس سے کیا سیکھا ؟
پٹھان
جو نسوار نہیں کھاتا وہ گدھا ھوتا ھے...:)
 
سید عمران

اے خان کو ٹیگ نہیں کیا آپ نے؟؟؟
:surprise::surprise::surprise:
 
ایک دِن میں گھر میں اکیلی تھی کہ اچانک میری ہونے والی نند آ گئی۔ دروازے پر اس کی آواز سن کر میں تو بس چکرا کر رہ گئی، کہاں منگنی والی میک اَپ شدہ تصویریں اور کہاں میرا اَصل چہرہ اس بُری حالت میں، لیکن شکر ہے کہ مجھے ایک ترکیب سوجھ گئی۔ میں نے جھاڑو ہاتھ میں پکڑی، دروازہ کھولا اور کہا۔ ’’جی! کس سے ملنا ہے آپ کو؟‘‘
’’ماسی! مجھے تبسم سے ملنا ہے، میں اس کی ہونے والی نند ہوں۔‘‘
’’جی ! وہ تو اپنی امّی کے ساتھ مارکیٹ گئی ہیں۔‘‘ میں نے کہا۔
’’اچھا میں چلتی ہوں، انہیں میرا بتا دینا۔‘‘
’’شکر ہے کہ عین وقت پر میری حاضر دماغی کام آگئی اور میرا بھرم بھی رہ گیا۔‘‘
 
زیک

مسافر

جب تک نام تبسم نہیں آیا میں سمجھا یہ آپ بیتی ہے
 
Top