عام لطیفے

‏پیو؛ یہ ایجپٹ کی ممی (مصر کی ممی) میں اور پاکستانی ممی میں کیا فرق ہے،
می؛ ایجپٹ کی ممی سے بچے ڈرتے ہیں اور پاکستانی ممی سے بچوں کے پاپا ڈرتے ہیں
 
‏پیو؛ یہ ایجپٹ کی ممی (مصر کی ممی) میں اور پاکستانی ممی میں کیا فرق ہے،
می؛ ایجپٹ کی ممی سے بچے ڈرتے ہیں اور پاکستانی ممی سے بچوں کے پاپا ڈرتے ہیں
ایک رپورٹ آئی تھی، کہ شوہروں پر سب سے زیادہ تشدد مصر میں ہوتا ہے۔
 
‏خواتین اپنی پڑوسن کے دروازے پر دو گھنٹے تک باتیں کرسکتی ہیں،
‏لیکن اس کے گھر داخل نہیں ہوسکتی،
‏کیونکہ وہ جلدی میں ہوتی ہیں
 
اور اسی رپورٹ کو لے کر ہم نے اپنے مصری کولیگ کو خوب چھیڑا تھا۔
:)
مصر کے لوگ مصر کو "ام الدنیا" یعنی دنیا کی ماں کہتے ہیں۔
میں نے ایک دفعہ ایک مصری سے پوچھا کہ کیا مصر دنیا کی ماں ہے؟
وہ بولا ہاں
میں نے پوچھا کہ تو پھر دنیا کا باپ کون ہے؟
کہنے لگا مصر ماں اور باپ دونوں ہے۔
میں نے کہا یہ نہیں ہوسکتا ماں اور باپ دونوں ہوں ۔ باپ کا پتہ ہونا چاہئے کہ کون ہے، میری رائے میں اگر مصر دنیا کی ماں ہے تو پاکستان دنیا کا باپ ہے کیوںکہ مصر کے اہرام تقریبا 5 ہزار سال قدیم ہیں تو پاکستان میں ٹیکسلا کے آثار تقریبا 8 ہزار سال پرانے ہیں اس طرح پاکستان دنیا کا باپ ہوا۔
 
فاخر رضا

محفلین

آٹھ ہزار کچھ زیادہ ہو گئے
 
یہ دونوں نمبر تو سنہ ہیں، انہیں wiki پر اقوال کیوں گردانا گیا ہے۔

اکیسویں صدی ہے صاحب، جو نہ ہو کم ہے!
وکی پیڈیا پر معلومات اگر متنازعہ مسئلے پر ہو تو اقوال ہی کہنا چاہئے۔
لفظ متنازع پر حیران نہ ہوں، مصر کی ماں کے شوہر کا مسئلہ ہے متنازع تو ہوگا ہی
 
غالبا ایوب خان دور کا واقعہ یا لطیفہ ہے۔
ایک آدمی نجومی کے پاس گیا اور کہا میں امریکہ جانا چاہتا ہوں کوئی ترکیب بن سکتی ہے؟
نجومی نے کہا ہاں بن سکتی ہے 20 روپے لگیں گے
اس آدمی نے 20 روپے دے دئیے اور امریکی ویزے کا انتظار کرنے لگا
کئی ماہ تک امریکی ویزا نہیں ملا تو انتطار سے تنگ آکر نجومی کے پاس گیا اور امریکی ویزے کا پوچھا
نجومی نے کہا " بھئی بات دانے پانی کی ہوتی ہے، گندم کے جن دانوں پر تمہارا نام لکھا تھا وہ دانے امریکہ نے پاکستان بھجوا دئیے جو تم کھا چکے ہو"
 
چلیں یہ پاس سے گزرنے والا کردار پسند نہیں تو اس سین میں کوئی اور کردار لے لیں! :)

ہم ہارے۔

اگتھا کرسٹی کے سراغ رسانی کے ناولوں کی طرح مشکل معمہ بنادیا ہے محمد وارث صاحب نے۔ اگر پاس سے گزرنے والے مولوی کا کردار پسند نہیں تو پھر کون سا کردار؟ یقیناً لڑکے کا کردار نہیں، جو ابھی بہت کچے ذہن کا ہے اور اسے کسی لڑکی کی صحیح تعریف بھی کرنی نہیں آتی۔

ہاں لڑکی عقلمند ہے کہ ایک معمولی شکل کے لڑکے کی بھی صرف اس لیے تعریف کررہی ہے کہ وہ اس کے حسن کی تعریف کرنا چاہتا ہے، گو اپنی بے وقوفی میں اسے کچھ اچھے الفاظ یا اشعار نہیں سوجھے اور صرف یہی کہہ سکا کہ " تم بہت خوب صورت ہو".
 
‏بچے من کے سچے !

ٹیچر : بتاؤ مرغی ہمیں کیا دیتی ہے ؟
بچہ : انڈے ،
ٹیچر : اور گائے سے آپکو کیا ملتا ہے ؟
بچہ : گوشت ،
ٹیچر : اور بھینس آپکو کیا دیتی ہے ؟
بچہ : ہوم ورک ۔
 
Top