عام لطیفے

محمد وارث

لائبریرین
یہ رہا
screenshot2018-06-05--16_26_54.jpg
شکریہ فہد صاحب۔ ذرا زرگزشت کو بھی دیکھیے، یوسفی نے اس میں بھی کراچی کے موسم کی کافی "برائیاں" کی ہیں۔ مجھے بہت عرصہ ہو گیا پڑھے۔ :)
 
ان دونوں جملوں سے تجنیس واضح نہیں ہو رہی ویسے۔
ان جملوں میں صںف تو نمایاں نہیں ہورہی!
درست۔
جملہ لکھنے کا مقصد یہ تھا کہ صرف اردو اور پنجابی میں الفاظ کی ادائیگی اور لہجوں کے فرق سے محسوس ہوتا کہ پنجابی میں دہی مونث سمجھی جاتی ہے۔ کوئی بہتر مثال اس وقت ذہن میں نہیں آ رہی۔
 
درست۔
جملہ لکھنے کا مقصد یہ تھا کہ صرف اردو اور پنجابی میں الفاظ کی ادائیگی اور لہجوں کے فرق سے محسوس ہوتا کہ پنجابی میں دہی مونث سمجھی جاتی ہے۔ کوئی بہتر مثال اس وقت ذہن میں نہیں آ رہی۔
بٹ صاب سارا دہی کھا لیا جے؟
بٹ صاحب سارا دہی اکیلے ہی کھا گئے آپ؟
 
یاز

محفلین
درست۔
جملہ لکھنے کا مقصد یہ تھا کہ صرف اردو اور پنجابی میں الفاظ کی ادائیگی اور لہجوں کے فرق سے محسوس ہوتا کہ پنجابی میں دہی مونث سمجھی جاتی ہے۔ کوئی بہتر مثال اس وقت ذہن میں نہیں آ رہی۔
دہی کھٹی اے۔
دہی صحیح نئیں جمی۔
وغیرہ
 
محمد وارث

لائبریرین
دہی کھٹی اے۔
دہی صحیح نئیں جمی۔
وغیرہ
میں نے یہ دونوں جملے آج تک مذکر میں ہی سنے ہیں یعنی
دہیں کھٹا اے
دہیں صحیح نئیں جمیا
یا پھر
دہیں کھا لیا اے؟ (دہی کھا لیا ہے؟)

ہم کہہ سکتے ہیں کہ پنجابی میں 'دہی' کی صنف دونوں طرح سے ہے جب کہ اردو میں یہ یقینی طور پر مذکر ہے۔
 
قبلہ دہی کی کڑہی بھی بنتی ہے۔کڑہی کا شمار مونث میں کیا جائےگا ۔
 
فہد اشرف

محفلین
صبح کراچی ریڈیو کہہ رہا تها کہ ہوا میں رطوبت کا تناسب 90 فیصد ہے. اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ کراچی کے دودھ والے ہوا میں صرف 10 فیصد دودھ ملا کر دودھ بنا لیتے ہیں
(یوسفی)
فیس بک پر یوسفی کے ٹیگ کے ساتھ ملا۔ انھوں نے کہا یا نہیں، یہ نہیں معلوم
آب گم کی مزید ورق گردانی کرنے پر
screenshot2018-06-05--16_51_37.jpg
 
Top