عام لطیفے

یاز

محفلین
بارات پر نچھاور کیے جانے والے پیسے اور چیز ہیں اور یہ جس کے ہاتھ لگیں اسی کے ہوتے ہیں۔ بیل یا ویل خاص باجے والے، گانے والوں، ڈومنیوں، میراثیوں، بھانڈوں یا ہیجڑوں وغیرہ کے ہوتے ہیں، ہر کسی کے نہیں۔ اور یہ نچھاور نہیں کیئے جاتے بلکہ ایک خاص انداز سے دیئے جاتے ہیں جیسے ایک نوٹ کو ہاتھ میں تھام کر کسی کے سر کے پاس کرنا جسے لینے والے اچک لیتے تھے اور ساتھ میں نام اور رقم کا اعلان بھی کرتے تھے۔ بیل لینے والے اتنے فنکار ہوتے تھے کہ وہیں بیٹھے بیٹھے بیلوں کی مقابلہ بازی شروع کروا دیتے تھے اور حریف بڑھ چڑھ کر بیلیں دینا شروع کر دیتے تھے۔ :)
یہ رہا ویلیں دینے کا عمل۔
 

م حمزہ

محفلین
اردو میں اسے "بیل" بروزنِ کھیل کہا جاتا ہے۔ جوش ملیح آبادی نے "یادوں کی برات" میں اس کا ذکر کیا ہے۔ جب کوئی بیل دیتا تھا تو لینے والے اس کے نام کا بلند آواز سے اعلان کرتے تھے یعنی فلاں خان صاحب کی بیل۔ پنجابی میں اسے "ویل" کہتے ہیں اور یہاں بھی اعلان کیا جاتا تھا، جس کا رواج اب ختم ہو چکا ہے۔ لکھنؤ کا نہیں معلوم کہ اب اعلان کرتے ہیں یا نہیں۔
محمد وارث صاحب ۔جزاك الله بالخير
 
بچہ : ماما مجھے اس دکان سے پٹاخے لینے ہیں ،
ماں : بیٹا یہ دکان نہیں ، گرلز ہاسٹل ہے. ۔
بچہ : مگر پاپا تو کل اپنے دوست کو بتا رہے تھے کہ شہر کے سارے پٹاخے یہاں ہوتے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بچہ : ماما مجھے اس دکان سے پٹاخے لینے ہیں ،
ماں : بیٹا یہ دکان نہیں ، گرلز ہاسٹل ہے. ۔
بچہ : مگر پاپا تو کل اپنے دوست کو بتا رہے تھے کہ شہر کے سارے پٹاخے یہاں ہوتے ہیں۔
اللہ اللہ، کیا یاد دلا دیا۔ ایک دن ایک کالج کے باہر سے گزرتے ہوئے میں نے ساتھ بیٹھی (اپنی) بیوی کو یہ لطیفہ سنا دیا، جل بھن کر کہنے لگی تمھاری چارپائی میں ایک ہی بار کوئی بم نہ پھوڑ دوں! :)
 

شکیب

محفلین
اللہ اللہ، کیا یاد دلا دیا۔ ایک دن ایک کالج کے باہر سے گزرتے ہوئے میں نے ساتھ بیٹھی (اپنی) بیوی کو یہ لطیفہ سنا دیا، جل بھن کر کہنے لگی تمھاری چارپائی میں ایک ہی بار کوئی بم نہ پھوڑ دوں! :)
آپ کو تو لڑی کی ضرورت ہوگی۔ :)
 

شکیب

محفلین
ایک آدمی نے سگریٹ خریدی تو اس پر لکھا تھا خبردار تمباکو نوشی مردانہ کمزوری کا باعث بن سکتی ہے۔
وہ بھاگا بھاگا دوکاندار کے پاس گیا اور بولا
او ماما اے کیہڑی دے دتی اے؟؟؟
او کینسر والی دے!!!
 
اک لڑکی نے مجھے میسج کیا کہ
1f60c.png

مجھے آپکی باتوںپہ بڑی ہنسی آتی..بہت سویٹ ہو آپ
1f60d.png

کاش مری آپ شادی ہو جائے
1f618.png

میں جواب میں میسج لکھ ہی رہا تھا کہ
ابا جی نے لت کمر پہ ماری
1f611.png

جاگ اوئے اج کم تے نئیں جانا تو
1f616.png

کتاب :۔ اک دکھ بھرا خؤاب
 
ہم پاکستانی اتنے ذہین ہیں کہ۔۔۔
اگر کوئی کال ڈسکنکٹ کر دے یا ریسیو نا کرے تو سمجھ جاتے ہیں کہ بس پہنچنے والا ہوگا۔
1f633.png
 
اسی سے ہمیں بھی یاد آیا کہ ہماری امی کے کزن تین بھائی ہیں۔ ان میں منجھلے بھائی چوبیس پچیس سال قبل سعودی عرب میں ہوا کرتے تھے۔ بڑے بھائی کی شادی پہ پاکستان نہ آ سکے۔ چھوٹے بھائی کی شادی پہ بھی نہ آ سکے۔ اور پھر اپنی شادی پہ بھی نہ آ سکے۔
مجھے ابھی بھی یاد ہے کہ باقاعدہ بارات دلہن والوں کے گھر گئی۔ ویلیں، ڈھول، رخصتی وغیرہ سب کچھ ہوا۔ بس دولہا موجود نہ تھا۔
میرے ایک روم میٹ کا نکاح پاکستان میں ہوچکا تھا، رخصتی کے لئے دلہن کو ڈائریکٹ کویت بھیج دیا گیا یعنی کویت رخصت کر دیا گیا۔
 
الٹی کا بہانا کر کےبس میں کھڑکی والی سیٹ لینا بھی پاکستانی قوم کا ٹیلینٹ ہے....
غم ناک پہلو اس مراسلے کا یہ ہے کہ مجھ سمیت پاکستانی قوم کے کچھ سپوتوں کو واقعی سفر میں الٹی آتی ہے لیکن جب بھی کسی سے غلطی سے ہی کہہ بیٹھیں کہ ونڈو سیٹ چاہئیے تو آگے سے عموما یہی جواب ملتا ہے کہ 'مجھے آپ سے بھی زیادہ آتی ہیں.' (بندہ پُچھے کہ آپ کو کیسے پتا چلا کہ مجھے کتنی آتی ہیں؟)
 
Top