انتہا

محفلین
مجھے بھی اپنی شاگردی کا شرف عطا فرما دیجیے۔ مہربانی ہو گی۔
میری ایک رائے تھی اگر ممکن ہو سکے تو عبرانی کے حروف تہجی یا الفاظ کو یونی کوڈ میں دینے کے بجائے اگر کتابت لگا دی جائے تو زبان سمجھنے میں آسانی رہے گی۔ پھر یونی کوڈ سمجھنا بھی آسان ہو جائے گا۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
الف = א آلف
ب = ב بیت
ج، گ = ג گیمل
د = ך دالت
ہ،ھ = ה ہی
و = ו واو
زژ = ז زاین
ح = ח حیت
ط = ט طیت
ی،ے = י یود
ک = כ،ך کاف
(یہ اور اس طرح کے مزید ۴ حروف جس میں دو عبرانی حروف دیے گئے ہیں ان میں سے بائیں جانب والا حرف آخر لفظ میں آتا ہے)
ل = ל لامِد
م = מ،ם مِم
ن = נ،ן نون
س = ס سامح
ع = ע عاین
ف،پ = פ،ף پی
ص = צ،ץ صادی
ق = ק قوف
ر = ד ریش
ش = ש شین
(س بھی ایسا ہی ہوتا ہے لیکن نقطہ اس میں مخالف جگہ لگتا ہے، اس کے متعلق آگے دیکھیں گے)
ت = ת تاو
مراسلہ بہت خوب لکھا آپ نے شعیب بھائی ۔ مگر ہمیں اتنے سارے الفاظ ایک ساتھ نہیں دینے چاہئیں ۔ ایک دن میں ایک الفاظ ہی بہتر رہے گا ۔اس سے نا صرف لفظ کو سیکھنے میں آسانی ہو گی بلکہ وہ جلدی ذہن نشین بھی ہو سکے گا۔اس مد میں آپ آرا کیا ہیں ان سے ضرور نوازئیے گا۔
مثال کے طور پر الف = א آلف سے شروع کرتے ہیں۔ اس لفظ کے استعمال،اس کی افادیت پر کچھ نہ کچھ ضرور لکھیں ۔ ہو سکے تو ان کا ایک تصویری سکرین شاٹ بھی شامل کریں۔ تاکہ سمجھنے میں آسانی رہے۔
 
جی جی بجا فرمایا۔ بہت بہتر تجویز ہے۔ ایسا ہی کرتے ہیں۔
میری گذارش تھے تصویری حروف میں شامل نہیں کرپاؤنگا۔:( کیا آپ یہ کام کردیں گے؟
 
مجھے بھی اپنی شاگردی کا شرف عطا فرما دیجیے۔ مہربانی ہو گی۔
میری ایک رائے تھی اگر ممکن ہو سکے تو عبرانی کے حروف تہجی یا الفاظ کو یونی کوڈ میں دینے کے بجائے اگر کتابت لگا دی جائے تو زبان سمجھنے میں آسانی رہے گی۔ پھر یونی کوڈ سمجھنا بھی آسان ہو جائے گا۔
مجھے اس سلسلے میں دشواری ہورہی۔ کوشش کرتا ہوں۔ کل سرسری سی کوشش کیا تھا لیکن کامیاب نہیں ہوا۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
اصل میں عبرانی زبان کی خطاطی کی ہوئی ہے میں نے کورل ڈرا میں مگر آدھے حروف کی ۔ اب ساتھ ساتھ اس سلسلے کی وجہ سے اسے بھی مکمل کر لوں گا۔ :):):)
میں ایک سکرین شاٹ شامل کرتا ہوں اپنی کی ہوئی کیلی گرافی کا ۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
عبرانی زبان کا پہلا حرف​
اردو کی طرح عبرانی زبان کا پہلا حرف الف ہی ہے ۔ جسے عبرانی زبان میں ایسے א لکھا جاتا ہے۔ یہ حرف سائلنٹ (خاموش) ہوتا ہے۔​
اس کا سکرین شاٹ ملاحظہ کریں۔ یہ کیلی گرافک سٹائل ہے جو عبرانی خطاطی سے انسپائر ہو کر خود کورل میں کی تھی۔​
hebrewlarge.jpg
اس کے علاوہ اور بھی فونٹس سٹائل موجود ہیں۔ جیسے ٹائمز نیو رومن میں اس کا سٹائل مندرجہ ذیل ہے۔ اس کے علاوہ مختلف سٹائلز شامل کر رہا ہوں تاکہ سمجھنے میں آسانی رہے۔​
ٹائمز نیو رومن א
ٹریبوشیٹ ایم ایس א
ایریل א
کوریر نیو א
امید ہے احباب کو پہلا سبق پسند آئے گا۔​
 
Top