عبرانی زبان سے متعلق اس دھاگہ میں اشتیاق صاحب کی طرف سے یہ تجویز پیش کی گئی تھی کہ اردو محفل میں عبرانی زبان کی تعلیم کا بندوبست کیا جائے۔ میں نے اس تجویز پر لبیک کہا اور ساتھ ہی اشتیاق صاحب سے یہ گذارش کرڈالی کہ سب سے پہلے عبرانی زبان کا تعارف-گو مختصر ہی- پیش کریں، انہوں نے حامی بھی بھرلی۔ لیکن شاید عدیم الفرصتی کے سبب اس کی تکمیل نہ کرسکے۔ میں اس دھاگہ کے ذریعہ انہیں مکرر یاددہانی کرانے کی کوشش کررہاہوں، اور ساتھ ہی تمام احباب محفل سے تعلیم عبرانی کے سلسلے میں اپنی تجاویزوآراء پیش کرنے کی درخواست کررہاہوں۔
 
عثمان

محفلین
لیں جی ہم نے داخلہ لے لیا ہے۔
اس غرض سے کہ کل کو ہم اردو میں عبرانی الفاظ استعمال کیا کریں گے۔;)
کیا اس پاداش میں آپ کا ہمیں جماعت سے بے دخل کرنے کا ارادہ تو نہیں ؟
 
لیں جی ہم نے داخلہ لے لیا ہے۔
اس غرض سے کہ کل کو ہم اردو میں عبرانی الفاظ استعمال کیا کریں گے۔;)
کیا اس پاداش میں آپ کا ہمیں جماعت سے بے دخل کرنے کا ارادہ تو نہیں ؟
جماعت سے بے دخل تو نہیں کرینگے البتہ تعلیم کے وقت کچھ اس طرح گھول کے پلادیں گے کہ آپ خالص زبان کے استعمال کے حامی ہوجائیں۔ :ROFLMAO:
بہت بہت شکریہ عثمان بھائی۔ البتہ ایک چیز مزید یہ کہ کیا عبرانی کے ساتھ عربی بھی شروع کی جائے یا پہلے وہ پھر یہ۔ یہ اس لیے دریافت کررہاہوں کہ عبرانی کوسیکھنے کے لیے عربی بہت معاون ہوگی۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
@محمدشعیب نے بہت خوب دھاگہ شروع کیا ہے۔ تمام احباب کو بھر پور شرکت کی دعوت ہے ۔ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔
میرا اس دھاگے میں صرف اتنا ہی کام ہو گا کہ میں احباب کو عبرانی حروف ابجد سکھا سکوں۔ اس کے علاوہ مزید چیزوں کو سکھانا میرے لیے ممکن نہیں۔
تو اب کون کون عبرانی حروف ابجد سیکھنا چاہتا ہے۔ جلدی جلدی آ جائیں۔
مقدس ، عائشہ عزیز، ناعمہ عزیز ، ابن سعید، شمشاد ، الف عین، نبیل ، مزید دوستوں کو آپ خود اس دھاگے میں ٹیگ کریں ۔
باقی طریقہ کار احباب کے مشوروں اور آراء کو مد نظر رکھتے ہوئے اختیار کیا جائے گا۔
 
میری رائے میں عبرانی ابجد کو عربی حروف تہجی میں پیش کیا جائے۔ اس لیے کہ عبرانی عربی کی بہن ہے، اس سے تلفظ آسانی سے سمجھ بھی آجائینگے اور قریب تر تلفظ بھی حاصل ہوجائیگا۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
میری رائے میں عبرانی ابجد کو عربی حروف تہجی میں پیش کیا جائے۔ اس لیے کہ عبرانی عربی کی بہن ہے، اس سے تلفظ آسانی سے سمجھ بھی آجائینگے اور قریب تر تلفظ بھی حاصل ہوجائیگا۔
حقیقتا میں نے عربی سے عبرانی نہیں سیکھی اس لیے اس مد میں آپ کچھ مدد کریں تاکہ مل کر ایسا مواد بنایا جائے جو کہ سیکھنے میں نہایت آسان ہو۔
 
الف = א آلف
ب = ב بیت
ج، گ = ג گیمل
د = ך دالت
ہ،ھ = ה ہی
و = ו واو
زژ = ז زاین
ح = ח حیت
ط = ט طیت
ی،ے = י یود
ک = כ،ך کاف
(یہ اور اس طرح کے مزید ۴ حروف جس میں دو عبرانی حروف دیے گئے ہیں ان میں سے بائیں جانب والا حرف آخر لفظ میں آتا ہے)
ل = ל لامِد
م = מ،ם مِم
ن = נ،ן نون
س = ס سامح
ع = ע عاین
ف،پ = פ،ף پی
ص = צ،ץ صادی
ق = ק قوف
ر = ד ریش
ش = ש شین
(س بھی ایسا ہی ہوتا ہے لیکن نقطہ اس میں مخالف جگہ لگتا ہے، اس کے متعلق آگے دیکھیں گے)
ت = ת تاو
 
عائشہ عزیز

بھیا یہ عجیب سے ورڈز جو ہیں یہ اس زبان کے الفاظ ہیں اور آگے ان کی آوازیں ہیں ؟
 
Top