عربی زبان سیکھنے کے ذرائع

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
(دوبارہ)

سکون :
جب کسی حرف پر کوئی حرکت موجود نہ ہو وہ حرف ساکن یعنی حالتِ سکون میں ہوتا ہے ۔ جزم یا سکون کی علامت ( ْ / ) ہے اور یہ علامت حرف کے اُوپر لگائی جاتی ہے ۔ مثال: ب / بْ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
(دوبارہ)

رَجُلُُُُ ُ = رَجُلُ + نْ (اس کا تلفظ رَجلُنْ ہے )

بناءً = بِنَاءَ + نْ (اس کا تلفظ بِنَاءَنْ ہے )

فَرَسٍ = فَرَسِ + نْ (اس کا تلفظ فَرَسِنْ ہے )
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل نے کہا:
سیدہ شگفتہ نے کہا:
نبیل بھائی ،

مجھے یہاں کافی غلطیاں نظر آ رہی ہیں اب تک مجھے صرف تاہوما فونٹ سے سپورٹ مل رہی ہے وہ بھی ادھوری ۔ تشدید ظاہر کرنا فی الحال جوئے شیر لانے کے مترادف بلکہ بڑھ کر ہے ۔ جب بھی تشدید ڈالوں معلوم نہیں کہاں غائب ہو جاتی ہے ۔ کچھ اور مسائل جو درکار ہیں :

1۔ ہمزہ وصل/ قطع کی علامت= الف کےاوپر/نیچے ہمزہ (ء) + حرکت
2۔ ہمزہ ء وصل کے لئے وصل کی علامت = الف کے اوپر / نیچے ہمزہ + ادھورا صاد کی علامت
3۔ جدول

فی الحال صرف مقدماتی اصطلاحات کا بیان آرہا ہے نبیل بھائی کیا یہ ممکن ہے کہ پہلا باقاعدہ سبق شروع ہونے تک یہ چند چیزیں ایڈیٹر میں شامل ہوجائیں ۔ میرے پاس انٹر نیٹ ایکسپلورر واحد آپشن ہے ۔

اُردو ایڈیٹر لائٹ ڈاونلوڈ تو ہوجاتا ہے لیکن پھر چراغوں میں روشنی نہیں رہتی اور آن لائن آکر لکھنا اکثر مسئلہ کشمیر ثابت ہوتا ہے :)

السلام علیکم سیدہ بہن،

آپ ماشاء اللہ بہت محنت سے کام کر رہی ہیں۔ جزاک اللہ خیر۔ نعیم اختر نے صوتی کی بورڈ ڈاؤنلوڈ کرکے استعمال کرنے کی بات کی ہے۔ نوٹ پیڈ یا ورڈ استعمال کرنے کے لیے صوتی کی‌‌ بورڈ کی ضرورت ہے جبکہ اردو ایڈیٹر لائٹ‌ میں اس کی ضرورت نہیں ہے۔

سیدہ، مجھے آپ کی مشکلات کا صحیح طور پر ادراک نہیں ہو سکا۔ آپ کو اردو ایڈیٹر لائٹ‌ میں لکھنے میں کیا مشکل پیش آ رہی ہے؟ آپ نے حرف کے اوپر اور نیچے ہمزہ ڈالنے کا ذکر کیا ہے۔ کیا یہ وہی میپنگ نہیں ہے جو میں ایڈیٹر میں شامل کر چکا ہوں اور جسے آپ ٹیسٹ‌ بھی کر چکی ہیں؟ کیا آپ عربی ٹیکسٹ یہاں استعمال ہونے والے ڈیفالٹ ایشیا ٹائپ فونٹ میں تو نہیں پوسٹ کر رہیں؟ میں نے اپنی اردو پیڈ کی اپگریڈ والی پوسٹ‌ میں عرض کیا تھا کہ عربی ٹیکسٹ کو ٹاہوما، لطیف، شہرزادے یا غدیر فونٹ کے ساتھ پوسٹ‌ کریں اور بہتر ہے کہ اس کے لیے پوائنٹ‌ سائز بھی 36 رکھیں۔

میرے خیال میں آپ اردو ایڈیٹر لائٹ میں لکھنے کے لیے فونٹ منتخب کر سکتی ہیں جبکہ اس فورم کے پوسٹ پیج پر ایسا ابھی تک ممکن نہیں ہے۔ یہاں آپ کو ٹیکسٹ‌ایریا میں عربی متن چسپاں کرکے اس پر مناسب فونٹ‌ اپلائی کرنا ہوگا۔

برائے مہربانی مجھے بتائیں کہ کیا مجھے آپ کی باتوں کی پوری طرح سمجھ آئی ہے؟ میرے خیال میں اوپر آپ کی فراہم کردہ لسٹ میں ادھورے صاد کے علاوہ باقی علامات پہلے سے ہی ویب پیڈ میں موجود ہیں۔ میں اسے جلد از جلد شامل کرنے کی کوشش کروں گا۔ آج کل میں فورم پر کم پوسٹ کر رہا ہوں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں پوسٹ پیج پر کچھ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ان مسائل کے حل کے ساتھ ہی ٹیبل پوسٹ کرنے کی سہولت بھی مہیا کر دی جائے گی۔ میری کوشش رہے گی کہ یہ کام ایک ہفتے کے اندر اندر کردوں۔

والسلام

نبیل بھائی ،

آپ نے درست نشاندہی کی تھی ، میں نے تصحیح کر دی ہے ۔ آن لائن لکھنے میں مشکل ہورہی ہے ، اردو ایڈیٹر لائٹ ڈاونلوڈ ہونے کے بعد ایک فائل ملی جو ورڈپیڈ کی صورت میں HTML میں کھلی اور اس فائل کو کیا کرنا ہے میں نہیں سمجھ پائی۔

ہمزہ کے حوالے سے یہ کہنا ہے کہ

الف کے نیچے یا اوپر ہمزہ لگانے کے بعد اس ہمزہ کے اوپر یا نیچے حرکت (اعراب) بھی دکھانا ہے ۔ یعنی

الف ( ا ) ، اس کے نیچے ( ء ) اور پھر ء کے نیچے زیر۔
الف ( ا ) ، اس کے اوپر ( ء ) اور پھر ہمزہ کے اوپر زبر یا پیش کی علامت ۔
الف (ا) اس کے اوپر ہمزہ (ء) اور اس (ء) پر وصل کی علامت

ابھی بھی الف (ا) اور ہمزہ (ء) کے ساتھ حرکت آ تو رہی ہے لیکن الف کے اوپر / نیچے ہمزہ اور حرکت کی علامت ایک ساتھ ایک ہی جگہ پر ظاہر ہو رہی ہیں اور واضح نہیں ہوتا کہ کون سی علامت لگائی گئی ہے جیسا کہ اس سے پچھلی پوسٹ میں ہے
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک بات اور کیا یہ ممکن ہے کہ ہر پوسٹ کا شمارہ (نمبر) بھی پوسٹ کے ساتھ ظاہر ہو ، مثلا جب بھی ضرورت ہو کسی بھی پچھلی پوسٹ کا حوالہ آسانی سے دیا جا سکے ؟
 
زیک

مسافر
سیدہ شگفتہ نے کہا:
ایک بات اور کیا یہ ممکن ہے کہ ہر پوسٹ کا شمارہ (نمبر) بھی پوسٹ کے ساتھ ظاہر ہو ، مثلا جب بھی ضرورت ہو کسی بھی پچھلی پوسٹ کا حوالہ آسانی سے دیا جا سکے ؟

ہر پوسٹ کی پہلی لائن میں “مرسلہ“ سے پہلے جو چوکور سی گرافک ہے اس کو right-click کر کے آپ اس پوسٹ کا URL حاصل کر سکتی ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون

السلام علیکم سیدہ بہن۔ پہلے تو آپ کا ایک مرتبہ پھر شکریہ کہ آپ اس قدر صبروتحمل کے ساتھ اس قابل تحسین کاوش کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فیصل تمہارا بھی بہت شکریہ۔

سیدہ ، آپ اپنی پچھلی پوسٹ، جس میں آپ نے الف کے اوپر ہمزہ اور حرکت وغیرہ ٹیسٹ کیے ہیں، دوبارہ چیک کریں۔ میں نے صرف تین مرتبہ فونٹ‌ بدل بدل کر پوسٹ کیا ہے۔ عربی ٹیکسٹ کے لیے لطیف، غدیر اور شہرزادے فونٹ ہی زیادہ بہتر ہیں۔ یہ فونٹ‌ آپ کے سسٹم پر ہیں نا؟
 
لہجے اور ان کے فروق عربی فصحہ سے
کچھ کلمات ایسے ہیں جو عموماََ فصحہ میں نہیں ملتے مگر کثرت استعمال کی بناء پر عموما انہیں بھی عربی کا حصہ تصور کیا جاتا ہے۔

مثالیں
شُو (کیا)
یہ کلمہ عربی زبان میں کثرت سے اسعمال پذیر ہے مگر میں کم از کم ایک قاموس (ڈکشنری) بھی ایسی نہیں دیکھ پایا ہوں جس میں اسے عربی فصحہ کا حصہ بتایا گیا ہو ۔

دغری (سیدھا۔ اسکا تعلق چلنے سے ہے)
اس کا بھی کوئی مصدر میرے علم میں نہیں ہے ۔ لیکن اسے بہت عام استعمال کیا جاتا ہے غرب اردن ۔ فلسطین ۔ اور کچھ خلیجی ممالک میں اس کا چلن عام ہے۔

بدی ( بد دی بولا جائے گا) اسکا مطلب ہے میں چاہتا ہوں
یہ کلمہ بھی لغت میں نہیں ملتا مگر استعمال اسقدر ہوتا ہے کہ اس پر باقاعدہ لغت کا حصہ ہونے کا گمان ہوتا ہے ۔ شام ۔ فلسطین اور اردن کے کچھ علاقے میں استعمال شدہ ہے۔

بدک (بد دک) بد کے بعد ک لگا کر اسے استعمال کیا جاتا ہے اسکا مطلب ہے کہ آپ چاہتے ہیں۔
بدنا (بد نا) بد کو نا لگا کر ہم چاہتے ہیں کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

عایز ( بدی کا ہم معنی)
مصری زبان میں کثرت سے استعمال ہونے والا کلمہ جو مصری کے علاوہ کسی لہجے میں نہیں ملتا۔
۔
۔
۔
جاری ہے
 
ماشاءللہ لائق تحسین پوسٹ ہیں سیدہ بہن اور فیصل عظیم کی۔ کیا ساتھ میں عربی الفاظ کا ترجمہ بھی دے دیا جائے تو بہتر نہ ہوگا۔ ایک تجویز اور کہ عام بول چال کے عربی جملے بھی ایک اور تھریڈ میں شروع کیے جا سکتے ہیں، اس سے بھی عربی میں نئے سیکھنے والوں میں شدبد پیدا کی جا سکتی ہے۔ میں پاکستان جا کر کوشش کروں گا کہ کوئی ایسی کتاب خرید کر کچھ پوسٹ کروں۔ تب تک میں ایک قاری کی حیثیت سے پڑھتا رہوں گا۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فیصل عظیم نے کہا:

فیصل بھائی ،
آپ کی قسط موصول ہوئی آپ کا شکریہ ، اگلی قسط امید ہے امارات کے وقت کے مطابق ٹھیک جلد از جلد بجے مل جائے گی :) آپ سے ایک گذارش ہے کہ ممکن ہو تو تلفظ واضح کرنے کے لئے اعراب بھی دکھا دیں ۔ شکریہ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
زکریا نے کہا:
سیدہ شگفتہ نے کہا:
ایک بات اور کیا یہ ممکن ہے کہ ہر پوسٹ کا شمارہ (نمبر) بھی پوسٹ کے ساتھ ظاہر ہو ، مثلا جب بھی ضرورت ہو کسی بھی پچھلی پوسٹ کا حوالہ آسانی سے دیا جا سکے ؟

ہر پوسٹ کی پہلی لائن میں “مرسلہ“ سے پہلے جو چوکور سی گرافک ہے اس کو right-click کر کے آپ اس پوسٹ کا URL حاصل کر سکتی ہیں۔

رہنمائی کے لئے شکریہ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
ماشاءللہ لائق تحسین پوسٹ ہیں سیدہ بہن اور فیصل عظیم کی۔ کیا ساتھ میں عربی الفاظ کا ترجمہ بھی دے دیا جائے تو بہتر نہ ہوگا۔ ایک تجویز اور کہ عام بول چال کے عربی جملے بھی ایک اور تھریڈ میں شروع کیے جا سکتے ہیں، اس سے بھی عربی میں نئے سیکھنے والوں میں شدبد پیدا کی جا سکتی ہے۔ میں پاکستان جا کر کوشش کروں گا کہ کوئی ایسی کتاب خرید کر کچھ پوسٹ کروں۔ تب تک میں ایک قاری کی حیثیت سے پڑھتا رہوں گا۔

آپ کے کلمات کے لئے دوبارہ شکریہ اور آپ کی تجویز کے لئے بھی ، فی الحال تو مسائل ہائے کتابت برقی درپیش ہیں۔ یہ بہت اچھی اور خوشی کی بات ہے کہ آپ بھی یہاں پوسٹ کریں ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل نے کہا:
سیدہ شگفتہ نے کہا:
ابھی بھی الف (ا) اور ہمزہ (ء) کے ساتھ حرکت آ تو رہی ہے لیکن الف کے اوپر / نیچے ہمزہ اور حرکت کی علامت ایک ساتھ ایک ہی جگہ پر ظاہر ہو رہی ہیں اور واضح نہیں ہوتا کہ کون سی علامت لگائی گئی ہے جیسا کہ اس سے پچھلی پوسٹ میں ہے

السلام علیکم سیدہ بہن۔ پہلے تو آپ کا ایک مرتبہ پھر شکریہ کہ آپ اس قدر صبروتحمل کے ساتھ اس قابل تحسین کاوش کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فیصل تمہارا بھی بہت شکریہ۔

سیدہ ، آپ اپنی پچھلی پوسٹ، جس میں آپ نے الف کے اوپر ہمزہ اور حرکت وغیرہ ٹیسٹ کیے ہیں، دوبارہ چیک کریں۔ میں نے صرف تین مرتبہ فونٹ‌ بدل بدل کر پوسٹ کیا ہے۔ عربی ٹیکسٹ کے لیے لطیف، غدیر اور شہرزادے فونٹ ہی زیادہ بہتر ہیں۔ یہ فونٹ‌ آپ کے سسٹم پر ہیں نا؟

نبیل بھائی ،
انٹرنیٹ ایکسپلورر میں صرف ڈبے میرا نصیب ہیں پرمسئلہ نیست ، محدود وسائل میں کام کرنے کا بھی اپنا مزا ہوتا ہے ۔ آپ نے جن فونٹ کا ذکر کیا ہے وہ تو نہیں ہیں تاہم جب تک ممکن ہوا میں پوسٹ کے ساتھ ساتھ آپ کے مسائل میں اضافہ کرتی رہوں گی :) یہ بتائیں کہ ان مذکورہ فونٹ سے قربت حاصل کرنے کے لئے minimum requirement کیا ہے ؟

ابھی تک مقدماتی اصطلاحات کے بیان میں میں یادداشت سے کام لیا ہے لیکن اب باقاعدہ ہوم ورک کی ضرورت ہے سو بھائی کیا آپ وہ فہرست یہاں دے سکتے ہیں جس کے لئے میں نے آپ سے درخواست کی تھی ؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک گذارش کہ میں اپنے نام کے پہلے حصے سے مانوس نہیں ہو پائی اگر آپ اسی دوسرے حصے سے مخاطب کریں تو بہتر ورنہ محترمہ سیدہ کا احترام کہیں میرے دل میں نہ پیدا ہوجائے :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
اچھا تو شگفتہ بہن (اب ٹھیک ہے :D )۔ آپ ایک دن انتظار کر لیں۔ میں یہاں فونٹس انسٹالر اپلوڈ کر دوں گا۔ اس ہفتے تو میں کوئی کام نہیں کر سکا۔ آفس میں بہت مصروف رہا ہوں۔ کل میں فونٹس انسٹالر اپلوڈ کرتے ہی یہاں اطلاع کردوں گا۔ اس کے ذریعے تمام ضروری فونٹ آپ کے سسٹم پر انسٹال ہوجائیں گے۔
 
Top