وعلیکم السلام
بہت ہی گراں گزر رہی ہے یہ بات بھیا ہم سب پر
کچھ سوچنا پڑے گا اس بارے میں
میں بھی غصہ ہوں عینی
ہاں جلدی سے کچھ سوچنا پڑے گا تاکہ آئندہ ایسا نہ ہو
ان کے نمبرز واپس لینے ہیں
آپ نمبر لے گئے عاطف بھائی
ایسے ہی شاندار موقع پر کسی عظیم ترین شاعر نے کیا خوب ترین بات کہی ہے:مگر کیسے یہ بھی تو سوچو
ایسے ہی شاندار موقع پر کسی عظیم ترین شاعر نے کیا خوب ترین بات کہی ہے:
خوشی کے موقع پر تقسیم لڈو ہوتا ہےخواجہ کا گواہ ہمیشہ ڈڈو ہوتا ہے!!!
میں تو سوچ رہا ہوں کہ ٹھاکر ہی آپ کو دے دیا جائے۔وعلیکم السلام
میں ہمیشہ کی طرح صرف سوچتی ہی رہ گئی اور لیٹ ہو گئی
میں نے اس بار ماننا ہی نہیں تھا لیکن آپ کی قسمت اچھی نکلی کہ کل گھر پر نا ہونے کی وجہ سے میں محفل آ ہی نہیں سکی۔
ویسے جتنا شاندار طریقے سے آپ نے وش کیا ہے نا ایسا تو میں بالکل نا کر پاتی اس لیے اچھا کیا جو آپ نے اسے پوسٹ کر دیا
اب تو میں صرف یہ کہ سکتی ہوں کہ "یہ دھاگہ مجھے دے دے ٹھاکر "
السلام علیکم
اس سے پہلے کے مقدس نامی جاسوس کو پتہ چلے اور وہ دھاگہ شروع کرنے میں بازی لے جائے، یہ نیک کام میں کر ہی دیتا ہوں۔ آج ہماری پیاری سی بھتیجی عشبہ رانی کی پہلی سالگرہ ہے۔ ایک سال قبل یہ ننھی پری نین بھائی کی زندگی میں آئی تھی اور اس کے آنے کے بعد یقیناَ ان کی زندگی میں ایک ایسی رونق اور راحت آگئی ہوگی جس کا کوئی ثانی ہی نہیں۔
پیاری سی عشبہ رانی کو پہلی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ کرے کہ ہماری عشبہ رانی کی زندگی ہمیشہ خوشیوں، آسانیوں اور راحتوں سے بھری رہے اور کبھی بھی کسی غم یا دکھ کا سایہ اس پر نہ پڑے، آمین!
جنگل میں منگل تیرے ہی دم سےسب نے یہ شور مچایا ہےسالگرہ کا دن آیا ہےعشبہ رانی کے چچا نے اس کے لئے ایک پیارا سا تحفہ تو لے رکھا ہے مگر عشبہ کے ابا جی عین موقع پر دھوکہ دے کر پتلی گلی سے نکل گئے۔ کوئی بات نہیں نین بھائی، آپ سے آئندہ منگل کو اس بات کا حساب لیا جائے گا! چلو بھئی، اب جلدی سے سب پھوپھیاں، تایا اور چچا آجاؤ اور عشبہ بےبی کو مبارکباد دو!نین بھائی، عشبہ رانی کو ہم سب کی طرف سے بہت سا پیار دیجئے گا اور اس کی پہلی سالگرہ کی تصویریں یہاں ضرور شیئر کیجئے گا۔
ماشاءاللہ
عشبہ رانی شہزادی بٹیا کو دلی دعاؤں بھری مبارکباد
اللہ تعالی دین و دنیا کی رحمتیں برکتیں نصیب فرمائے آمین
نیرنگ خیال بھائی بہت سارا دعاؤں بھرا پیار بٹیا رانی تک پہنچانا آپ کی ذمہ داری ۔
سالگرہ بہت مبارک ہو بٹیا! خدا صحت و سلامتی سے نوازے رکھے۔
ہماری گڑیا کو پہلی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔۔
اللہ اسے سدا اپنی امان میں رکھے۔۔
ماشاءاللہ!
اللہ بہت بہت مبارک کرے۔ اور گُڑیا رانی کو صحت، تندرستی، راحت و مسرت بھری زندگی عطا فرمائے (آمین)
صرف 13 منٹ لیٹ ہوں جس دھاگے کے لیے میں دسمبر سے تیاری کررہا تھا
کچھ تو نقصان ہے مغرب میں رہنے کا - عاطف
میں بھی دسمبر سے اس دھاگے کو شروع کرنے کے لئے بےتاب تھا۔ جنوری کے دوسرے ہفتے میں ہی نین بھائی سے فون پر اس سلسلے میں بات بھی ہوئی تھی۔
ابھی تو اور بہت سے لوگوں نے آنا ہے مجھ پر غصہ نکالنے!
اوئے ہوئے، پھر تو مجھے معذرت کرنی چاہئے مگر مجھے کیا پتہ تھا کہ آپ دھاگہ شروع کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ میں تو خود بہت بےصبری سے بارہ بجنے کا انتظار کررہا تھا!