عشق کی گلی

م حمزہ

محفلین
دیہاتی نے ڈی سی آفس میں توپ کے لائیسنس کے لیے اپلائی کیا، صاحب بہادر نے بلا لیا کہ بھئی کیا کرنی ہے توپ؟

بولا صاحب جی چار ماہ پہلے میں نے 50 ہزار روپے بینک لون اپلائی کیا تو صرف 10 ہزار پاس ہوا۔ پھر دو ماہ قبل میں نے محکمہ زراعت کو اپنی زمینوں کی تفصیل دے کر 40 بوریاں کھاد مانگی تو صرف 15 ملیں۔ اب مجھے اپنے کھیتوں میں آئے گیدڑوں کو ڈرانے کے لیے بندوق چاہییے۔ اس لیے پچھلے تجربات کو مدنظر رکھ کر میں نے توپ کا لائسنس مانگا ہے تاکہ مجھے بندوق کا مل سکے۔
زبردست ۔ شکریہ
 

زیک

مسافر
اس میں ذرا بھی شک نہیں کہ آپ کے والدین نے بہت اچھا نام رکھا ہے آپ کا۔ رہاسابقہ لاحقہ وغیرہ تو اس کی عادت اتنی پرانی ہے جتنی میری یاد داشت۔
خیر تکلیف تو ہوگی لیکن آ پ کو تکلیف نہ ہو اس کا خیال رکھوں گا۔
شکریہ۔ میری آپ کی تو عمر میں بھی کوئی خاص فرق نہیں ہے۔
 

اے خان

محفلین
ویسے بات چل ہی نکلی ہے تو صاحبان سے گزارش ہے کہ "عشق" کی سادہ سی تعریف ہی کر دیں- نیز مثالوں سے واضح کریں؟
عشق عشق ہوتا ہے اور جس سے ہوتا ہے اس ہر چیز اچھی لگتی ہے، عشق میں اپنا میں ختم کرنا ہوتا ہے اور تو ہی تو کا ورد ہوتا ہے. عشق ایک سے ہوتا ہے لیکن میرا عشق توحید کا قائل نہیں
ایک مثال اپنی دے دیتا ہوں،
ایک لڑکی تھی افشاں بہت ہی چپ چاپ سی معصوم سی دھیمی سی، سانولی رنگت بڑی بڑی آنکھیں اور جب کبھی کاجل لگا کر آتی تو میرا تو بلڈ پریشر لو ہوجاتا، ان کا بھی فرسٹ سمیسٹر تھا اور میرا بھی ایک دن وہ کامن روم میں بیٹھی تھی اور کچھ کھا رہی تھی تو میں اتفاقاً میں وہاں سے گزر رہا تھا اور جب اس کا چہرہ دیکھا تو ہائے کیا بتاؤں .. میں تو دل وہی چھوڑ کر آگے روانہ ہوا صبح سے شام تک افشاں افشاں کرتا رہا کچھ دوست ناصح بنے کچھ دوستوں نے حوصلہ دیا کہ یہ تیری ہوکر رہے گی. لیکن عجیب بات تھی اس کا سامنے کرنے سے دل زور زور سے دھڑک اٹھتا اس سے بات تک کرنے سے ڈرتا تھا. یوں وقت گزرتا گیا اس کی ایک جھلک کے لیے ادھر ادھر بھٹکتا، اس کو دیکھ کر ایک عجیب سی تسکین ملتی ، وقت کے ساتھ وہ بھی بدلتی گئی، وہ معصوم سی لڑکی وقت کے ساتھ ساتھ ماڈرن ہوتی گئی اور اس کے کئی دوست بن گئے، اور میں یوں ہی خوار ہوتا رہا اس کے ہوتے ہوئے کسی دوسرے عشق کا دھیان ہی نہ رہا اور آخر ایک دن وہ دن اب بھی یاد ہے جمعے کا دن تھا. وہ پاس سے گزر رہی تھی تو رک گئی اور نہ دعا نہ سلام بول اٹھی تم میری سہیلی کو ہر وقت کیوں گھورتے رہتے ہو، پاس بیٹھا دوست چلا کر بولا یہ آپ کو گھورتا ہے آپ کی سہیلی کو نہیں اور وہ کچھ جھینپ سی گئی . اور پھر ہاتھ دکھا کر جس میں ایک رنگ تھی بولی میری منگنی ہوچکی ہے، اور چل پڑی... اور یوں ایک عشق کا انجام ہوا
 

سید عمران

محفلین
آپ کو میرا نام لینے سے الرجی ہے؟ والدین نے اتنا اچھا نام رکھا۔
اس سے پتا چلا کہ خدا نے انسانی احساسات کا کس خوبصورت انداز سے احساس کیا، یہ کہہ کر کہ۔۔۔
وَلَا تَنَابَزُوْا بِالْاَلْقَابِ۔۔۔
کسی کو برے لقب سے، ناپسندیدہ نام سے نہ بلاؤ۔۔۔
یعنی جو نام اسے اچھا لگے اسی اچھے نام سے بلاؤ!!!
 
آخری تدوین:
ایک جاننے والے ہیں۔ ایک خاتون سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ خاندان والے نہ مانے اور دوسری سے کر دی۔ انہوں نی مہینہ دو انتظار کیا اور پھر اپنی مرضی کی بھی کر لی۔ یوں دو گھر برباد کئے۔
ایک جاننے والے ہیں۔ ایک خاتون سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ خاندان والے نہ مانے اور دوسری سے کر دی۔ انہوں نی مہینہ دو انتظار کیا اور پھر اپنی مرضی کی بھی کر لی۔ یوں دو گھر برباد کئے۔
 
Top