عشق کی گلی

زیک

مسافر
آپ کھول لیں نا... میرا اٹھنا بیٹھنا پھر وہاں ہوگا.. سب لڑیاں عشق زدہ ہونے سے بچ جائے گی.

یہاں اے خان کا دکھڑا سنا جائے گا اور ان کے مسائل کے حل تجویز ہوں گے۔

شاید کہ اس لڑی کی بدولت مستقبل بعید میں ان کی شادی ہو جائے۔
 
اے خان

محفلین

بہت خوب زیک، محفل کی ساری لڑیاں آپ کو دعائیں دے گی. میرے دل کی تاروں کو جب کوئی چھیڑتا ہے تو پھر آواز نکلتی ہے اور آواز یہ نہیں دیکھتی کہ جگہ کونسی ہے ٹنگ ٹنگ ٹنگ
 
جاسمن

لائبریرین
میں سمجھی کہ زیک نے اپنی تازہ ترین تصاویر کی لڑی بنائی ہے۔ اور کیونکہ انہیں "گلیاں گلیاں" یا جگہوں جگہوں گھومنے /سیر کرنے کا شوق ہے تو اس لئے لڑی کا نام عشق کی گلی رکھا ہے۔:)
 
یاز

ترکمانستان گئے ہوتے تو پھر عشق آباد کی سیر نامی لڑی بناتے۔
 
زیک

مسافر
میں سمجھی کہ زیک نے اپنی تازہ ترین تصاویر کی لڑی بنائی ہے۔ اور کیونکہ انہیں "گلیاں گلیاں" یا جگہوں جگہوں گھومنے /سیر کرنے کا شوق ہے تو اس لئے لڑی کا نام عشق کی گلی رکھا ہے۔:)
عشق کی گلی میں تو جب سے داخل ہوا نکلا ہی نہیں کہ اس سے بہتر بسیرا کہاں ہو سکتا ہے
 
ربیع م

محفلین
یہاں میں پہلے اپنے یک طرفہ محبتوں کے قصے سناؤں گا ، اس وقت تو ہم دو کشتیوں میں پیر رکھے ہوئے ہیں ، ایک سے ان شاءاللہ شادی ہوجائے گی. اور ایک کی جدائی میں آہیں بھروں گا
آپ کے مذہب میں دو شادیاں کرنا جرم ہے کیا؟
 
اے خان

محفلین
آپ کے مذہب میں دو شادیاں کرنا جرم ہے کیا؟
نہیں جرم تو نہیں لیکن ہمارے ہاں جب ایک بیوی مرجاتی تب دوسری شادی ہوتی ہے ، اور دوسری شادی پر بیوی کے دل کو دکھ پہنچے گا میں نہیں چاہتا کہ میری بیوی کو کوئی دکھ پہنچے.
 
زیک

مسافر
یہاں میں پہلے اپنے یک طرفہ محبتوں کے قصے سناؤں گا ، اس وقت تو ہم دو کشتیوں میں پیر رکھے ہوئے ہیں ، ایک سے ان شاءاللہ شادی ہوجائے گی. اور ایک کی جدائی میں آہیں بھروں گا
ایک جاننے والے ہیں۔ ایک خاتون سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ خاندان والے نہ مانے اور دوسری سے کر دی۔ انہوں نے مہینہ دو انتظار کیا اور پھر اپنی مرضی کی بھی کر لی۔ یوں دو گھر برباد کئے۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
یہاں میں پہلے اپنے یک طرفہ محبتوں کے قصے سناؤں گا ، اس وقت تو ہم دو کشتیوں میں پیر رکھے ہوئے ہیں ، ایک سے ان شاءاللہ شادی ہوجائے گی. اور ایک کی جدائی میں آہیں بھروں گا
دو کشتیوں والا سفید جھوٹ!

اس میں عمر میں تو آپ جیسے ڈبل فگر بھی کہیں بہت چھوڑ دیتے ہونگے! :)
 
Top