عشق

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اک عشق کا غم آفت اور اس پے یہ دل آفت
یا غ۔۔۔۔م نہ دیا ہ۔۔وتا یا دل نہ دیا ہ۔۔۔۔وتا
(چراغ حسن حسرت)
 

شمشاد

لائبریرین
عشق پہلے بھی کیا ہجر کا غم بھی دیکھا
اتنا تڑپے ہیں نہ گھبرائے نہ ترسے پہلے
(ابنِ انشاء)
 

ظفری

لائبریرین

ہم نے سبھی کو عشق میں بدظن بنا لیا
تھا دل جو دوست اس کو بھی دشمن بنا لیا
دعویٰ تھا اک عمر سے اسلام کا ہمیں
ایک بُت نے ہمیں ایک دم برہمن بنا دیا​
 

شمشاد

لائبریرین
ظفری ہے تو عنوان سے ہٹ کر لیکن لکھنے کو جی چاہ رہا ہے :

گر وہاں نہیں، وہاں کے نکالے ہوئے تو ہیں
کعبہ سے بھی نسبت ہے ان بتوں کو دور کی​
 

ظفری

لائبریرین
کوئی بات نہیں شمشاد بھائی ۔۔۔ بات تو صرف یہ ہے کہ ہم کیا شیئر کر رہے ہیں ۔
--------------------------------------------------------------------------------------------------------------

عشق کی انتہا کسے معلوم
جان کافی ہے ابتداء کے لیئے​
 

ظفری

لائبریرین

اس عشق و ترکِ عشق میں ناصح کہاں سے آ گیا
یہ اختیار آنکھوں کا ہے یہ فیصلہ ہے دل کے پاس​
 

ظفری

لائبریرین

وہ اپنے عشق میں کیسا کمال رکھتا تھا
کہ بے رُخی میں بھی میرا خیال رکھتا تھا

(رحمان خاور )​
 

شمشاد

لائبریرین
عشق تری انتہا، عشق میری انتہا
تُو بھی ابھی ناتمام، میں بھی ابھی ناتمام
 

شمشاد

لائبریرین
عشق بتاں سے ہاتھ اٹھا، اپنی خودی میں ڈوب جا
نقش و نگارِ دیر میں خونِ جگر نہ کر تلف
 

شمشاد

لائبریرین
کھول کے کیا بیاں کروں سترِ مقامِ مرگ و عشق
عشق ہے مرگِ باشرف، مرگِ حیات بے شرف
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top