عشق

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

پاکستانی

محفلین
یہ عجیب کھیل ہے عشق کا میں نے آ پ د یکھا یہ معجز ہ
و ہ جو لفظ تیر ے گما ں میں تھے وہ میر ی ز با ن پہ آ گئے
 

شمشاد

لائبریرین
اے عشق یہ سب دنیا والے کیوں پیار کی باتیں کرتے ہیں
نظروں پے لگی ہے پابندی، دیدار کی باتیں کرتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
تیری محفل سے اٹھ کر عشق کے ماروں پے کیا گزری
مخالف اک جہاں تھا جانے بیچاروں پہ کیا گزری
(شکیل بدایونی)
 

حجاب

محفلین
عشق آوارہ مزاج
وہ مسافر تو گیا
نہ کوئی اُس کی مہک ہے
کہ جو دے اُس کا پتہ
نہ کوئی نقشِ کفِ پا
کوئی تلخی بھی تہہِ جام نہ چھوڑی اُس نے
اِک دُکھتا ہوا دل
چوٹ تھی جس پہ لگی
چوٹ ویسی تو نہیں
درد باقی تو نہیں
لاکھ مانے نہ مگر
کچھ پشیمان سا دل
یوں بدل جانے پر
آپ حیران سا دل
اُس کو کیا پتہ
یہ ہے انسان کا دل
کوئی پتھر تو نہیں
جس پہ مٹتی نہیں پڑ جائے جو ایک بار لکیر۔۔۔۔۔۔
 

پاکستانی

محفلین
کرم اے شہِ عرب و عجم کہ کھڑے ہیں منتظر کرم




گدائے عشق ہوں نظرانہ دل لے کے آیا ہوں
یہی ہے اک چیز لانے کے قابل لے کے آیا ہوں
رہے جذب و کشش یہ ہوش تک باقی نہیں
کہ مجھے دل لے کے آیا ہے یا میں دل لے کے آیا ہوں

احمد رضا خان بریلوی
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

عشق میں جیت ہوئی یامات
آج کی رات نہ چھیڑ یہ بات
یوں آیاوہ جان بہار
جیسے جگ میں پھیلے بات
رنگ کھلے صحراکی دھوپ
زلف گھنے جنگل کی رات
کچھ نہ سنااورکچھ نہ کہا
دل میں رہ گئی دل کی بات
یارکی نگری کوسوں دور
کیسے کٹے کی بھاری رات
بستی والوں سے چھپ کر
رولیتے ہیں پچھلی رات
سناٹوں میں سنتے ہیں
سنی سنائی کوئی بات
پھرجاڑے کی رت آئی
چھوٹے دن اورلمبی رات
ناصرکاظمی



والسلام
جاویداقبال
 

سارہ خان

محفلین
غرور ِ عشق کو ایسے نہیں گنوانا ہے
وفا کے نام پہ آنسو نہیں بہانا ہے
وہ جب تلک نہ ملا تھا جہاں تھا بیگانہ
وہ ساتھ ہےتو مرے ساتھ اِک زمانہ ہے
 

ظفری

لائبریرین

اگرچہ یہ وقت مرہم ہے
مگر کچھ وقت تو لگتا ہے
کسی کو بُھول جانے میں
دوبارہ دل بسانے میں
کچھ وقت تو لگتا ہے
ابھی وہ درد باقی ہے
میں کیسے نئی اُلفت میں
اپنی ذات کو گُم کرلوں
کہ میرے جسم و وجود میں
ابھی وہ فرد باقی ہے
ابھی اُس شخص کی مجھ پر
نگاہِ سرد باقی ہے
ابھی تو عشق کے راستوں کی
مجھ پر گرد باقی ہے
ابھی وہ درد باقی ہے ۔۔۔۔​
 

تیشہ

محفلین
عشق ہمارے خیال پڑا ہے ‘خواب گیا ‘آرام گیا
دل کا جانا ٹہر رہا ہے، صبح گیا یا شام گیا ۔ ۔۔
 

حجاب

محفلین
کبھی عشق کرو اور پھر دیکھو اس آگ میں جلتے رہنے سے
کبھی دل پر آنچ نہیں آتی کبھی رنگ خراب نہیں ہوتا۔۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top