عشق

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

توقیر

محفلین
ڈاکٹر عباس نے کہا:
عبدالجبار نے کہا:
جفا جو عشق میں ہوتی ہے وہ جفا ہی نہیں
سِتم نہ ہو تو محبت کا کچھ مزا ہی نہیں​
توقیر بھائی میں یہ شعر پہلے ھی پوسٹ کر چکا ھوں۔

سمجھا نہیں۔ کیا میں نے اس شعرکود ہرادیا -:?
آپ کا شعر صفحہ 31 پر ہے اور ہاں عبدالجبار کا شعر تواس صفحہ پرموجود ہے - کیا آپ کا خطاب ان سےہے؟
 

عبدالجبار

محفلین
ڈاکٹر عباس نے کہا:
سوری توقیر بھائی یہ عبدالجبار کے لئے تھا

بات یہ ہے کہ کسی بھی نئے رکن کے لئے اس دھاگہ کے 32-33 صفحات کو دیکھ کر چلنا بہت مشکل ہے، میں نہیں جانتا تھا کہ یہ شعر پہلے ہو چکا ہو گا۔ پھر بھی کوشش کروں گا، جتنا ہو سکے احتیاط کروں۔
 

عبدالجبار

محفلین
بے سبب ترکِ تعلق کا بڑا رنج ہوا
لاکھ رنجش سہی اِک عمر کا یارانہ تھا
عمر جب بیت چلی تو یہ کُھلا راز نصیر
حُسن ناراض نہ تھا عِشق کو تڑپانا تھا​
 

عمر سیف

محفلین
دل میں دلبر کی ذات کو رکھنا
ذرّے میں کائنات کو رکھنا
عشق کی ہر گھڑی عبادت ہے
سامنے اُن کی ذات کو رکھنا
 

حجاب

محفلین
کبھی عشق کرو اور پھر دیکھو اس آگ میں جلتے رہنے سے
کبھی دل پر آنچ نہیں آتی کبھی رنگ خراب نہیں ہوتا۔۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top