عشق

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عمر سیف

محفلین
جب سورج بھی کھو جائے گا، اور چاند کہیں سو جائے گا
تم بھی گھر دیر سے جاو گے جب عشق تمہیں ہو جائے گا
 

عبدالجبار

محفلین
جہانِ عشق کے سیّارے اور ہی کچھ ہیں
نہ ماہ و مہر ، نہ مریخ و مشتری سے غرض
ترے خیال میں کھوئے ہوئے ہیں جو خود کو
نہ موت کی اُنہیں پروا، نہ زندگی سے غرض​
 

عبدالجبار

محفلین
خود شناسی جن کے مسلک میں نہیں
ایسے لوگوں سے کنارا چاہیئے
جان سے جانا ، نہیں مردانگی
عشق میں جینے کا یارا چاہیئے​
 

عبدالجبار

محفلین
خانہءِ لیلٰی میں تھے جنّت کے اسبابِ نشاط
قیس کے حصّے میں تا حدِّ نظر ویرانہ
وہ بھی کیا دن تھے کہ پیرِ میکدہ کے عشق میں
یہ جبین شوق تھی ، سنگِ درِ میخانہ تھا​
 

توقیر

محفلین
اب خزاں پروردہ کو لطف بہار آنے لگا
اب زمانہ عشق کے آٰئین ٹھکرانے لگا
ہم نے مانا انقلاب آیا مگر کتنا غلط
عالمِ بے کیف بھی اب کیف کہلانے لگا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top