عشق

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عمر سیف

محفلین
عشق میں لاجواب ہیں ہم لوگ
ماہتاب آفتاب ہیں ہم لوگ
گرچہ اہلِ شراب ہیں ہم لوگ
یہ نہ سمجھو خراب ہیں ہم لوگ
جگر مراد آبادی
 

حجاب

محفلین
عشق سمجھے تھے جس کو وہ شائد
تھا بس ایک نارسائی کا رشتہ
میرے اور اُس کے درمیان نکلا
عمر بھر کی جدائی کا رشتہ
 

عمر سیف

محفلین
جذبہِ عشق کہاں ہستیِ موہوم کہاں
تیری نظروں کی یہ سب حوصلہ افزائی ہے
جی رہا ہوں نگاہِ ناز کی جنبش پہ شکیل
زیست آئینہ اعجازِ مسیحائی ہے
 

سارہ خان

محفلین
اسم سے طلسم تک کا فاصلہ طویل ہے
عشق سوچتا نہیں کہ زندگی قلیل ہے
دھول مل رہا ہے کوئی پھول کسی کتاب پر
یہ کسی نئے زمانے کےآنے کی دلیل ہے ۔۔۔
 

عاصم ملک

محفلین
کنارے پر بیٹھ کےساحل کو ڈھونڈتے ہو
نظروں سے ہوا قتل تم قاتل کو ڈھونڈتے ہو
اس عشق میں لوگوں نے دنیا تک لٹا دی
اور تم دیوانے حاصل کو ڈھونڈتے ہو
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top