عشق

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عبدالجبار

محفلین
یہ عشق و وفا کی دُنیا ہے ، ہم عشق و وفا کی دنیا میں
کرتے ہیں بسر انگاروں پر، کانٹوں میں گزارا کرتے ہیں​
 

نوید ملک

محفلین
کچھ حادثے بھی ایسے الم ناک ہو گئے
پھولوں میں جو پلے تھے وہی خاک ہو گئے
ہم سادہ دل بہت تھے مگر راہِ عشق میں
اتنے فریب کھائے کہ چالاک ہو گئے
 

پاکستانی

محفلین
اور بھي چيزيں بہت سي لٹ چکي ہيں دل کے ساتھ
يہ بتايا دوستوں نے عشق فرمانے کے بعد

اس لئے کمرے کي اک چيز چيک کرتا ہوں ميں
اس ترے آنے سے پہلے اک ترے جانے کے بعد​
 

حجاب

محفلین
کبھی آوارہ و بے خانماں عشق
کبھی شاہ ِ شہاں نوشیرواں عشق
کبھی میدان میں آتا ہے زرہ پوش
کبھی عریاں و بے تیغ و سناں عشق
 

عمر سیف

محفلین
ہم سے ہمارا عشق نہ چھینو، حسن کی ہم کو بھیک نہ دو
تم لوگوں کے دور ٹھکانے، ہم لوگوں کی کیا اوقات
( انشاء )
 

عبدالجبار

محفلین
ہم عشق میں‌یوں بے باک ہوئے، سو بار گریباں چاک ہوئے
اب راہِ طلب میں‌خاک ہوئے، اس خاک کو تو برباد نہ کر​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top