عشق

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
سفرِ عشق میں کی ضعف نے راحت طلبی
ہر قدم سایے کو میں اپنے شبستان سمجھا
(غالب)
 

qaral

محفلین
عشق سے پیدا نوائے زندگی میں زیررو بم

عشق سے مٹی کی تصویروں میں سوزدم بدم
 

شمشاد

لائبریرین
گُم عشق کی کتاب میں آنکھیں ہوئیں بتول
دل کربلا کے باب سے آگے نہیں گیا
(فاخرہ بتول)
 

محمد وارث

لائبریرین
افشائے رازِ عشق میں گو ذلتیں ہوئیں
لیکن اسے جتا تو دیا، جان تو گیا

ہوش و حواس و تاب و تواں داغ جا چکے
اب ہم بھی جانے والے ہیں، سامان تو گیا

داغ دہلوی
 

محمد وارث

لائبریرین
عشق کیا چیز ھے یہ پوچھئے پروانے سے
زندگی جس کو میسر ہوئی جل جانے سے

موت کا خوف کیا ہو عشق کے دیوانے کو
موت خود کانپتی ھے عشق کے دیوانے سے
 

شمشاد

لائبریرین
دعوئ عشقِ بتاں سے بہ گلستاں گل و صبح
ہیں رقیبانہ بہم دست و گریباں گل و صبح
(غالب)
 

عیشل

محفلین
تم نہ مانو مگر حقیقت ہے
عشق انسان کی ضرورت ہے
اُس کی محفل میں بیٹھ کر دیکھو
زندگی کتنی خوبصورت ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top