تعارف عطاء اللہ جیلانی مختصر تعارف

تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا ،
اسم عطاء اللہ جیلانی ہے​
سید خاندان سے تعلق رکھتا ہوں مادری زبان پشتو ہے اردو ادب کی محبت دل میں پیوست ہے جس نے اردو محفل کی طرف کھینچ لایا، شاعری اور سنہرے حروف کی خوشبو سے معطر ہونا چاہتا ہوں
اردو محفل کے معزز اراکین کا تہہ دل سے ممنون ہوں کہ انہوں نے اردو ادب کی خدمت میں عوام الناس کے لئے آسانیاں پیدا کی اور بارگاہ الہی میں دعا گو ہوں کہ تمام اراکین خوش و خرم رہیں اور زندگی کے ہر سفر میں کامیاب و کامران رہیں
 
سید عمران

محفلین
اردو محفل کے معزز اراکین کا تہہ دل سے ممنون ہوں کہ انہوں نے اردو ادب کی خدمت میں عوام الناس کے لئے آسانیاں پیدا کی
خیر اس کی ضرورت تو نہیں تھی لیکن جب آپ نے ہماری تعریف کر ہی ڈالی تو ہم پر بھی لازم ہے کہ آپ کی ممنونیت کے تہہ دل سے ممنون ہوں۔۔۔
باقی رہی عوام الناس کی خدمت تو وہ ہم پہلے بھی بلامعاوضہ کرتے چلے آرہے ہیں اور امید واثق ہے کہ آئندہ بھی ایسا ہی کچھ کرتے رہیں گے!!!
:):):)
چاہے جلنے والے لاکھ جلیں!!!
 
السلام علیکم و رحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں۔ پخیر راغلے۔ :)

تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا ،
اسم عطاء اللہ جیلانی ہے​
سید خاندان سے تعلق رکھتا ہوں مادری زبان پشتو ہے اردو ادب کی محبت دل میں پیوست ہے جس نے اردو محفل کی طرف کھینچ لایا، شاعری اور سنہرے حروف کی خوشبو سے معطر ہونا چاہتا ہوں
اردو محفل کے معزز اراکین کا تہہ دل سے ممنون ہوں کہ انہوں نے اردو ادب کی خدمت میں عوام الناس کے لئے آسانیاں پیدا کی اور بارگاہ الہی میں دعا گو ہوں کہ تمام اراکین خوش و خرم رہیں اور زندگی کے ہر سفر میں کامیاب و کامران رہیں
گو میں اس زمرے میں نہیں آتا لیکن دعا پر آمین تو کہی جا سکتی ہے۔ :)
 
خیر اس کی ضرورت تو نہیں تھی لیکن جب آپ نے ہماری تعریف کر ہی ڈالی تو ہم پر بھی لازم ہے کہ آپ کی ممنونیت کے تہہ دل سے ممنون ہوں۔۔۔
باقی رہی عوام الناس کی خدمت تو وہ ہم پہلے بھی بلامعاوضہ کرتے چلے آرہے ہیں اور امید واثق ہے کہ آئندہ بھی ایسا ہی کچھ کرتے رہیں گے!!!
:):):)
چاہے جلنے والے لاکھ جلیں!!!
یہ عوام الناس کا الٹ۔۔۔ کیا عوام الخاص ہو گا؟ یا پھر صرف خواص ؟
 
خوش آمدید شاہ صاحب.
سیدزادوں کی مادری زبان تو عربی ہونی چاہیے :)
جی بلکل درست فرمایا
الحمدللہ سادات ساری دنیا میں پائے جاتے ہیں مگر ان کی زیادہ تعداد عرب علاقوں، ایران، پاکستان، ترکی اور وسط ایشیا میں پائی جاتی ہے
کیونکہ ہمارے اباواجداد نے ہجرت کی اور پوری دنیا میں پھیل گئے اور وقت کے ساتھ ساتھ جس علاقے میں رہن سہن ہوا تو اسی علاقے کی نسبت زبان بھی تبدیل ہونا شروع ہوگیا
 
Top