ماشاء اللہ یہ تو بہت اچھی غزل کہی ہے بیتا
عظیم نے!!
پہلے دونوں اشعار بہت خوب
گِر چلا ہوں میں اپنی نظروں سے
اے نگہ یار آسرا دینا
۔۔’اے‘ کیسے تقطیع میں آ سکتا ہے؟ اگر نگہ صرف نگہ ہو تب ہی ممکن ہے، لیکن یہاں محل تو ’نگہِ‘ کا ہے۔
اے صبا بے سبب نہ آنا تم
آ مجهے یار کا پتا دینا
۔۔ شعر خوب ہے لیکن بیان کمزور ہے۔ اگر یوں ہوتا کہ
یوں کبھی بے سبب نہ آنا صبا!
اب کے اس کا بھی کچھ پتا دینا
کچھ بہتر ہو گا؟؟
اِن بہاروں سے دوستی رکهنا
میرا اپنا چمن جلا دینا
۔۔مطلب سمجھ میں نہیں آ سکا۔
کر چلے سب کے حق میں ہم صاحب
اِن فقیروں کو بهی دعا دینا
۔۔یہ بھی بیان نا مکمل لگتا ہے۔ پہلا مصرع نا مکمل ہے۔ سب کے حق میں کیا کر چکے؟
مانگ لی خیر سب کی صاحب نے
اس گدا گر کو بھی دعا دینا
ہو سکتا ہے
یا کچھ اور کہو، گدا گر خود مجھے پسند نہیں